سچا استاد

ابوعکاشہ نے 'مطالعہ' میں ‏مارچ 31, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    سچا استاد
    ​
    ڈاکٹرطہ حسین مصر کے بہت بڑے ادیب تھے ۔ قاہرہ یونیورسٹی میں آرٹس فیکلٹی کے ڈین رہے اور اسکندریہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی۔ قاہرہ یونیورسٹی کی بنیاد رکھی گئی تو قانون اور ادبیات کے شعبوں سے تعلیم کا آغا ز کیاگیا۔دونوں میں سے کسی بھی شعبے میں داخلے سے قبل دونوں فیکلٹی کے طلبہ کو ایک سال مشترکہ طور سے ایک ساتھ پڑھ کر اگلے سال کسی شعبے کا انتخاب کرنا ہوتا تھا۔

    کلاس میں پہلا دن تھا۔ڈاکٹر طہ حسین نے سبق پڑھایا اور طلبہ سے اس کی ’’تلخیص ‘‘لکھ کر لانے کے لیے کہا۔ محمد مندور نامی ایک طالب علم کی تلخیص سب سے بہتر تھی۔ ڈاکٹر طہ حسین نے اس سے پوچھا: اگلے سال کس شعبے میں جانا چاہوگے؟اس نے کہاقانون۔طہ حسین نے کہا: کیوں۔ اس نے کہا میں ایسا افسر بننا چاہتا ہوں جس سے سب لوگ ڈریں۔ طہ حسین نے کہا تمہارے اندر میں ایک بہت بڑا ادیب دیکھ رہا ہوں۔ ادب میں داخلہ لو۔ محمد مندور نے قانون میں داخلے کے لیے اصرار کیا تو طہ حسین نے کہا میں سفارش کروں گا کہ تمہیں دونوں میں ایک ساتھ داخلہ مل جائے۔ مارننگ میں قانون پڑھنا اور ایوننگ میں ادب۔ اس طرح طہ حسین محمد مندور کو ادب کی طرف مائل کرنے میں نہ صرف کامیاب ہوگئے بلکہ شعبۂ عربی میں داخلے کے لیے فیس بھی معاف کروادی۔

    چار سال بعد یونیورسٹی نے کچھ ممتاز طلبہ کو مزید اعلی تعلیم کے لیے پیرس بھیجنے کے لیے منتخب کیا جس میں محمد مندور کا بھی نام تھا۔ محمد مندور کا میڈیکل چیک اپ ہوا تو وہ فیل ہوگیا۔ اس کی آنکھ کمزور تھی۔اس کے بعد طہ حسین نے گریجویشن میں لکھے گئے محمد مندور کے’’ مقالے‘‘ کواپنے ساتھ لیا اور وزیر تعلیم کے دفتر پہنچ گئے۔ طہ حسین نے محمد مندور کے مقالے سے ایک’’ اقتباس‘‘ وزیر موصوف کو سنایا اور پوچھا کیسا لکھا ہے؟ کہا بہت خوب۔ کیا کہنے۔طہ حسین نے کہا یہ وہ ’’ہونہار طالب علم‘‘ ہے جسے آپ لوگ اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے پیرس نہیں جانے دینا چاہتے۔ وزیر نے کہا کیاہوا؟ طہ حسین نے کہا یہ طالب علم میڈیکل چیک اپ میں فیل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے اس کو پیرس جانے سے منع کردیا گیا ہے۔ طہ حسین جب وزیر تعلیم کے دفتر سے نکلے تو ان کے ہاتھ میں ایک ’’آرڈر‘‘ تھا جس میں لکھا تھا کہ محمد مندور کو ’’میڈیکل چیک اپ‘‘ سے Exemptکیا جاتا ہے۔ اس کے بعد محمد مندور پیرس گئے۔ محمد مندور نے مصر میں تنقید کے میدان میں اتنا اہم کام کیا کہ انہیں ’’استاد النقاد‘‘ کے لقب سے ملقب کیاگیا۔

    ایسے ہوتے ہیں ’’سچے استاد‘‘ جو اپنے طالب علموں کی نہ صرف رہنمائی کرتے ہیں بلکہ انہیں اپنے جیسا بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔ کیا آج بھی ایسے "سچے استاد" موجود ہیں؟؟؟

    انتخاب ۔ ڈاکٹرشمس کمال انجم​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  2. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    593
    جزاک اللہ خیرا
    آج کل تو ایسے استاد نہ کے برابر ہیں مگر کہیں ہوسکتے ہیں
    ضمنا ایک بتانا چاہتا ہوں کہ آج کل اساتذہ اپنے ہی طلبہ سے دشمنی کرتے ہیں اور انہیں امتحانات میں جان بوجھ کر فیل بھی کردیتے ہیں اللہ ایسے اساتذہ کو صحیح سمجھ عطاء فرمائے آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. ٹرومین

    ٹرومین -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 11, 2010
    پیغامات:
    343
    حقیقت میں ایسے استاد اپنے شاگردوں کو دنیا میں آگے بڑھنے کے لیے ایک نئی راہ سکھاتے ہیں۔قابل اور مخلص استاد اپنے شاگرد کی قابلیت کو پہچان لیتا ہے۔آج بھی ایسے استاد موجود ہیں جو خلوص سے محنت کررہے ہیں۔اگرچہ کچھ جگہ پر ناانصافی کے واقعات بھی ملتے ہیں پر مثبت پہلو لیے اپنے حصے کا قدم اٹھاتے چلے جانا چاہیے۔اللہ آسانی فرمائے گا۔ان شاء اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • مفید مفید x 1
  4. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    593
    ہندوستان کے اکثر مدارس میں طلبہ کے ساتھ انصاف نہیں ہوتا جن کو میں نے خود اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے بعض مدارس میں ایک استاد کے کہنے پر بلا تحقیق طالب علم کا اخراج عمل میں آتا ہے جب کہ اس طالب کی غلطی نہیں رہتی اگر غلطی ہو بھی تو اتنی بڑی سی غلطی نہیں کہ اس کا اخراج عمل میں آئے
    ایسے واقعات آندھرا ۔ تامل ناڈو اور تلگانہ وغیرہ میں دیکھے جاسکتے ہیں
    اللہ ہدایت دے آمین
     
    • معلوماتی معلوماتی x 2
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    کبھی شاگرد بھی نالائق ہوتے ہیں ۔محنت نہیں کرتے ۔ استاد تو ہمیشہ قابل بچوں پر ہی توجہ دیتے ہیں ۔ لیکن ایسے اساتذہ کی تعداد کم ہے ۔
     
    • متفق متفق x 2
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    593
    میں آپ کی بات بالکل متفق ہوں مگر جنوب ہند کی حالات کچھ اور ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں