انٹرنیٹ اور ورلڈ وائڈ ویب کا فرقِ؟

حیا حسن نے 'آئی ٹی کی دنیا' میں ‏مئی 8, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. حیا حسن

    حیا حسن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 6, 2017
    پیغامات:
    118
    انٹرنیٹ اور ورلڈ وائڈ ویب کا فرق؟​


    انٹرنیٹ:

    انٹرنیٹ بنیادی طور پر مختلف نیٹ ورکس کو آپس میں بڑے پیمانے پر جوڑنے کو کہتے ہیں،یعنی کہ نیٹ ورکس کا بنیادی ڈھانچہ.

    یہ عالمی سطح پر لاکھوں کمپیوٹرز کو آپس میں جوڑتا ہے، جو کہ ایک بڑا نیٹ ورک بنا دیتا ہے. اب اس نیٹ ورک کے ذریعے کوئی بھی کمپیوٹر کسی دوسرے کمپیوٹر سے رابطہ کر سکتا ہے بس شرط یہ ہے کہ دونوں کمپیوٹرز انٹرنیٹ کے ساتھ جڑے ہوئے ہوں.

    انٹرنیٹ پرمختلف زبانوں میں معلومات ادھر سے ادھر پہنچائی جاتی ہے مختلف کمپیوٹرز کے ذریعے، جس کو ہم کمپیوٹر کی زبان میں پروٹوکولس protocols کہتے ہیں.

    ورلڈ وائیڈ ویب:

    ورلڈ وائیڈ ویب یا خالی ویب، یہ وہ طریقہ کر ہے کہ جس کے زریعے سے آپ انٹرنیٹ پر معلومات حاصل کر سکتے ہیں. ویب http پروٹوکول استعمال کرتا ہے. انٹرنیٹ پر معلومات منتقل کرنے کے لیے ایک ہی زبان بولی جاتی ہے.ویب سروسز جو کہ http استعمال کرتا ہے، مخلتف ایپلی کیشنز کو اجازت دیتا ہے کہ وہ آپس میں کاروباری معاملات کا لین دین کر سکیں.ویب ہمیں browsers تک بھی رسائی دیتا ہے جن میں internet explorer, Firefox وغیرہ شامل ہیں. اس کے ذریعے ہم ویب ڈاکومینٹس بھی حاصل کر سکتے ہیں جس کو it کی اصطلاح میں web pages کہتے ہیں. ویب ڈاکومینٹس میں مختلف چیزیں شامل ہیں جیسا کہ گرافکس، ویڈیو ، آڈیو اور ٹیکسٹ وغیرہ .
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • مفید مفید x 1
  2. حیا حسن

    حیا حسن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 6, 2017
    پیغامات:
    118
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں