بچوں‌کے لئے کہانیاں

عندلیب نے 'مجلس اطفال' میں ‏جون 17, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. عندلیب

    عندلیب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2008
    پیغامات:
    4,642
    السلام علیکم !
    مناظر عاشق ہرگانوی کا تعلق ہندوستان (بہار) سے ہے ، بچوں کے لئے کہانیاں اور مضامین 1964 سے لکھ رہے ہیں ۔
    بے حد دلچسپ ۔ مزیدار ۔ اور سبق آموز ۔
    ان کی کہانیوں سے آپ بہت کچھ سیکھیں گے ،کچھ جان سکھیں گے ،شاید بہت کچھ !
    یہ کہانیاں اسی لئے بھی پسند آئینگی کہ لکھتے وقت وہ اسی عمر کا بچہ بن جاتے ہیں جس عمر کی یہ کہانیاں ہیں ۔
    تو لیجئے ملاحظہ فرمائیں ان کی تحریرکردہ ایک دلچسپ کہانی ۔
    کہاوت کا مارا​
    "روپیہ روپیہ کو کھینچتا ہے"ایک کسان نے یہ کہاوت سنی تو اس کے دل میں یہ بات بیٹھ گئی اور وہ اسے آزما نے کی سوچنے لگا ۔
    ایک بار اسے شہر جانے کا اتفاق ہوا ۔ وہ اپنے ساتھ ایک روپیہ کا سکہ بھی لیتا گیا ۔اس نے سوچا کہ اپنے ایک روپیہ سے شہر کے بہت سارے روپے کھینچ لائے گا ۔
    شہر پہنچ کر وہ سارا دن موقع کی تلاش میں رہا۔ لیکن اسے ناکامی ہوئی ۔شام کے وقت جب وہ نا امید ہو کر لوٹ رہا تھا تو اسے ایک دوکان پر ایک سیٹھ نوٹوں کی گڈیاں گنتا نظر آیا ۔ کسان بہت خوش ہوا اور اس نے سیٹھ کی نظر بچا کر اپنا روپیہ نوٹون کی گڈی میں پھینک دیا اور مکان کے باہر جا بیٹھا ،انتظار کرنے لگا کہ میرا روپیہ سیٹ کے روپیوں کو کھینچ کر اب آتا ہے اور تب آتا ہے ۔ کافی دیر ہوگئی روپیہ نہیں لوٹا ، پر کسان آس لگائے بیٹھا رہا۔
    روپئیے گنتے گنتے سیٹھ کی نظر کئی بار کسان پر پڑی ، اس نے سمجھا کوئی چوراچکا ہے ۔
    اسی لئے جب اس سے رہا نہ گیا تو اس نے ڈپٹ کر کہا ۔
    "چل بھاگ یہاں سے ورنہ پولس کے حوالے کردوں گا "۔
    "میرا روپیہ" کسان نے گڑ گڑا کر کہا۔
    "تیرا روپیہ؟ کیسا روپیہ "سیٹھ نے حیرت سے پوچھا۔
    "میں نے آپ کی گڈی میں پھینکا تھا"۔
    "کیوں پھینکا تھا "؟
    " میں نے سنا تھا روپیہ روپیئے کو کھینچتا ہے ۔ یہی آزمانے کے لئے پھینکا تھا ۔ لیکن ابھی تک میرا روپیہ لوٹ کر نہیں آیا "۔
    سیٹھ بے اختیار ہنس پڑا ،اور بولا ۔" بے وقوف ! روپیہ روپیئے کو کھینچتا ہے یہ کہاوت غلط ہے ، لیکن جس کو کھینچنا تھا اس نے کھینچ کیا ۔ اب گھر جاؤ، یہاں کھڑے رہنے سے کوئی فائدہ نہیں ۔"
     
    Last edited by a moderator: ‏جون 17, 2008
  2. حیدرآبادی

    حیدرآبادی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2007
    پیغامات:
    1,319
    ہاہاہا
    اچھی کہانی ہے ، بچوں کے لئے سبق آموز۔
    مگر ، اب کیا کسی بھی محاورے پر یقین نہ کرنا چاہئے ؟ :00002:
     
  3. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    زبردست!!!!:)
     
  4. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    ایک زبردست سلسلہ شروع کرنے پر مبارکباد، کیا کریں نہ پوائنٹس کا آپشن ہے اور نہ شکریے کا :00026:

    ویسے کہاوت تو ٹھیک ہی تھی، مگر اسے سمجھنے میں غلطی ہو گئی کیونکہ کھینچا اس روپے نے جو تعداد میں زیادہ تھا، اور یہی حقیقت ہے۔
     
  5. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    اچھا سلسلہ شروع کیا ھے ۔
    بہت اچھے۔
     
  6. منھاج

    منھاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 28, 2008
    پیغامات:
    37
    " روپيه روپيه كو كهينچتا هے"
    مگر اس محاورة كو عملي شكل دينے كے لئے اچها خاصا تجربة چاهئے ورنه جسكو كهينچنا هے وهي كھينچ ليتا.
     
  7. عندلیب

    عندلیب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2008
    پیغامات:
    4,642
    جی صحیح کہا آپ نے بھائی :)
     
  8. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    بہت خوب عندلیب سسٹر ! :)
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں