میں جو سوچتا ہوں

اجمل نے 'گپ شپ' میں ‏مئی 22, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    590
    ’’جہاں علم اور اہل علم کی قدر نہ ہو وہاں جہالت راج کرتی ہے‘‘ ۔ ۔ ۔ سوچئے پاکستان میں کون راج کر رہا ہے اور کیوں؟ #محمد_اجمل_خان
     
  2. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    590
    ’’دولت سے دوستوں کی تعداد تو بڑھائی جا سکتی لیکن سچی دوستی خریدی نہیں جا سکتی‘‘۔ #محمد_اجمل_خان
     
  3. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    590
    ’’اندھیرے کو کوسنے کی بجائے ایک دیا جلا دیا جائے تو اندھیرا خود بخود ختم ہو جاتا ہے‘‘
    #محمد_اجمل_خان
     
  4. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    590
    ’’جب شیروں کا لیڈر بھیڑ بن جاتا ہے تو شیروں کو بھی گھاس کھانی پڑتی ہے، آج مسلمانوں کا کچھ ایسا ہی معاملہ ہے‘‘۔ #محمد_اجمل_خان
     
  5. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    590
    ’’جو قوم اپنے غداروں کو وقت پر سزا نہیں دیتی وہ جلد غلام بن جاتی ہے‘‘۔ #محمد_اجمل_خان
     
  6. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    590
    ’’اگر آپ اپنی ’انا‘ کو بڑا بناتے ہیں تو آپ دشمن بنائیں گے اور اگر آپ اپنا ’دل‘ بڑا بناتے ہیں تو آپ دوست بنائیں گے‘‘
    #محمد_اجمل_خان
     
  7. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    590
    ’’کسی کو بھی زیادہ سیدھا نہیں ہونا چاہئے کیونکہ سیدھے درخت اور سیدھے لوگ پہلے کاٹے جاتے ہیں‘‘۔ # محمد_اجمل_خان
     
  8. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,318
    بہت خوب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    590
    انسان اپنے آپ میں نہیں جھانکتا، حالانکہ اسے دوسروں میں عیب تلاش کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے۔
     
  10. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    590
    کچھ لوگ اس دنیا میں رہتے ہوئے بھی، ہماری دنیاں چھوڑ جاتے ہیں، ایک واٹس اپ کال بھی نہیں کرتے جو کہ فری ہے۔
     
  11. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    590
    کچھ لوگ اس دنیا میں رہتے ہوئے بھی، ہماری دنیاں چھوڑ جاتے ہیں، ایک واٹس اپ کال بھی نہیں کرتے جو کہ فری ہے۔
     
  12. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    590
    زندگی:
    پانی کا بلبلہ کتنے دیر قائم رہتا ہے، زندگی بھی تو وہی ہے۔
     
  13. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    590
    بچپن میں جہاں بھی گیلی ریت مل جاتی، اس میں پاوں ڈال کر گھر بنایا کرتا تھا، آج سوچتا ہوں کسی کے دل میں گھر بنانے کیلئے بھی کاش خود کو گیلا کرتا۔
     
  14. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    590
    کل نشان اپنا چھوڑ جانے کی تمنا تھی،
    آج سوچتا ہوں: کیا ریت پر بھی کوئی نشان باقی رہتا ہے، یہ دنیا تو بس ریت کا سمندر ہے۔
     
  15. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    590
    ہم کیا تھے کیا ہوگئے
    کل جوان تھے آج بڈھے ہوگئے۔
     
  16. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    590
    فرعون مصر منافق نہیں تھا لیکن آج کے فرعون منافق ہیں، اپنی طاقت کے نشے میں فرعون بنے بیٹھے ہیں لیکن خدائی کا دعوی نہیں کرتے۔
     
  17. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    590
    جانتے ہیں ہم انسانوں کی سب سے بڑی منافقت کیا ہے: "ہم اپنے جیسے انسانوں کے حقوق غصب کرتے ہیں اور اللہ سے معافی مانگتے ہیں"۔
     
    • متفق متفق x 1
  18. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    590
    کائنات میں سب سے خوبصورت مخلوق انسان ہے " فی انفسکم افلا تبصرون " اپنے اندر جھانک کر دیکھو، تم غور کیوں نہیں کرتے؟
     
    • متفق متفق x 1
  19. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    590
    دنیوی زندگی میں ایسی کوئی بھی حقیقی یا مادی چیز نہیں ہے جو کسی انسان کی زندگی کو آسان بنا سکے، زندگی آسان بنتی ہے رب سے تعلق اور رب کی رضا پر راضی رہنے سے۔
     
    • متفق متفق x 1
  20. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    590
    اولڈ ہاؤس

    حبیب صاحب سے ملنے گیا،
    کہنے لگے:
    وقت کٹتا ہی نہیں،
    تنہائی کاٹنے کو دوڑتی ہے۔
    بڑھیا انتظار کرتے کرتے مرگئی ہے۔
    تین بیٹے اور دو بیٹیاں سب کینیڈین بن گئے۔
    اور میں اس گھر کا چوکیدار بن گیا جسے ساری زندگی محنت کرکے ان بچوں کیلئے ہی بنایا تھا لیکن اب یہاں ان میں سے کوئی رہنے کو تیار ہی نہیں۔
    میں نے آہستہ سے کہا: "اسے اولڈ ہاؤس میں تبدیل کرلیں، چند بے سہارا بوڑھوں کو سہارا مل جائے گا۔ آپ کی تنہائی بھی ختم ہوجائے گی اور وقت بھی اچھا کٹے گا"۔ (تحریر: انجنئیر محمد اجمل خان)
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں