میں جو سوچتا ہوں

اجمل نے 'گپ شپ' میں ‏مئی 22, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    709
    صرف سانپ ہی نہیں بعض لوگ بھی زہریلے ہوتے ہیں، سانپ تو دور سے پہچانے جاتے ہیں مگر زہریلے لوگ جب تک ڈس نہ لیں پہچانے نہیں جاتے۔ (محمد اجمل خان)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    709
    حرام کی کمائی بہت میٹھی ہوتی ہے لیکن اس کی مٹھاس نسلوں میں ذیابطیس کا مرض پیدا کر دیتی ہے اور نسلیں تباہ ہو جاتی ہیں۔ (محمد اجمل خان)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    709
    اگر ملک تباہ ہوا تو عوام کو تو مرنا ہی ہے، وہ تو مریں گے ہی لیکن نہ ہی کوئی ایوان محفوظ رہے گا اور نہ ہی کوئی چھاونی۔
     
  4. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    709
    کسی زبان کا محاورہ ہے کہ "اگر شہر میں آگ لگی ہو تو عبادت گاہیں محفوظ نہیں رہتیں" یعنی اگر ملک و شہر میں دشمنوں نے تباہی مچا دی ہو تو عبادت گاہوں میں بیٹھ کر عبادت کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ ایسے موقع پر عابد کو بھی مجاہد بننا پڑتا ہے ورنہ اسے اور اس کی عبادت گاہ کو تباہ ہونے سے کوئی بچا نہیں سکتا۔ آج پاکستان پر بھی کچھ ایسا ہی وقت ہے۔ لہذا عبادت گاہوں اور خانقاہوں میں بیٹھ کر صرف دعائیں مانگنے سے کام نہیں چلے گا بلکہ ہر محب وطن پاکستانی کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا اور ملک کو تباہی سے بچانا ہوگا۔
    یاد رکھیں: "اگر ملک تباہ ہوا تو عوام کو تو مرنا ہی ہے، وہ تو مریں گے ہی لیکن نہ ہی کوئی ایوان محفوظ رہے گا اور نہ ہی کوئی چھاونی"۔ #محمد_اجمل_خان
     
    • متفق متفق x 1
  5. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    709
    آج جو اردو زبان ہم بولتے ہیں، سو سال پہلے کی اردو ایسی نہیں تھی اور سو سال بعد کی اردو بھی ایسی نہیں ہوگی۔ "آتی ہے ارد زبان آتے آتے"۔ محمد اجمل خان
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ
    میری طرف سے آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو عیدالاضحیٰ کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں ❤️
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  7. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    709
    اخلاقی پستی کے کوڑے دان

    میں نے ڈالر کو الٹ پلٹ کر دیکھا، پھر اس سے پوچھا: یار! تم تو بس کاغذ کا ایک ٹکڑا ہو، پھر تم ہمارے اشرافیہ کو کیسے خرید لیتے ہو؟

    ڈالر نے جواب دیا: ہاں! میں کاغذ کا ایک ٹکرا ہی ہوں، لیکن میں ڈسٹ بین میں کبھی نہیں پھینکا جاتا بلکہ تم میں سے ہر شخص مجھے پانے کے لئے خود ہی اخلاقی پستی کے کوڑے دان میں گِر جاتا ہے، سوائے تمہارے رب کے مخلص بندوں کے، إِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ ‎﴿٤٠﴾‏ سورة الحجر ۔ ۔ ۔تحریر: محمد اجمل خاں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    709
    "ہر فرقے کا اپنا کربلا ہے"
    لیکن حسین (رضی اللہ عنہ) تو سب کے ایک ہی ہیں، پھر حسینؓ کی اتباع کیوں نہیں کرتے؟
    محمد اجمل خان
     
  9. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    709
    منفی سوچ سے بچیں کیونکہ یہ انسان کو نفسیاتی مریض اور قاتل بھی بنا دیتا ہے، وسوسہ منفی سوچ ہی تو ہے۔
    محمد اجمل خان
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    709
    شرک کسی شخصیت، کسی مورت یا کسی قبر کی پوجا کرکے نہیں ہوتی، بلکہ ان کے پیچھے جو مال ہے اصل میں اس مال کے لئے پوجا کرائی اور کی جاتی ہے، ہر دور کے مشرکوں نے مال کو ہی خدا بنایا ہے اور اسی کی پرستش کروائی ہے اور کی ہے۔ محمد اجمل خان
     
    Last edited: ‏ستمبر 4, 2022
  11. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    709
    اپنے دل کو ٹٹولو اور دیکھو کہ وہاں رب کا بسیرا ہے یا شیطان کا، پس جنت و جہنم بھی تمہارے دل میں ہی ہے، آخرت میں جہاں چاہو چلے جانا۔ محمد اجمل خان
     
  12. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    709
    خوبصورت چہرے والوں کی اکثریت خوبصورت دل نہیں رکھتے جب کہ اللہ نے انہیں خوبصورت چہرے کے ساتھ خوبصورت دل بھی دیا تھا لیکن وہ اپنی چہرے کی خوبصورتی پر اترانے لگے اور اپنا دل بگاڑ لیا۔
     
  13. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    709
    اپنے دل کو اتنا خوبصورت بناو، کہ اس دل کے رب کا اس دل میں بسیرا ہو۔ جان لو کہ تمہارا رب خوبصورت ہے اور صرف مومن کی خوبصورت دل میں رہتا ہے۔
     
  14. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    709
    اے میرے دل کے مالک!
    میرے دل کو قرآن و سنت اور حکمت و دانائی کی باتوں سے مزین کر دے اور ان پر عمل کرنا بھی نصیب فرما دے۔ آمین
     
  15. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    709
    سب تعریفیں الله کے لیے ہیں ۔
    اپنے مسلمان بھائی کی تعریف کرنا ہم پر واجب ہے لیکن اللہ تعالٰی کسی فاسق فاجر کی تعریف کرنے سے ہمیں اپنی پناہ میں رکھے۔ آمین
     
  16. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    709
    جاہل قوم نہ ہی دنیا میں ترقی کر سکتی ہے اور نہ ہی اپنی آخرت سنوار سکتی ہے۔
     
  17. اجمل

    اجمل محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 10, 2014
    پیغامات:
    709
    پاکیزہ بولنے کیلئے دل کو پاک رکھنا ضروری ہے اور دل کو پاک رکھنے کیلئے پاکیزہ بولنا لازمی ہے۔
    یعنی پاک دل اور پاک زبان لازم و ملزوم ہیں اور جنت میں لے جانے کیلئے ضروری ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں