بیلنس نہ ہونے کی صورت میں میسج کرنے کا طریقہ

حیا حسن نے 'موبائل کی دُنیا' میں ‏مئی 22, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. حیا حسن

    حیا حسن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 6, 2017
    پیغامات:
    118
    بیلنس نہ ہونے کی صورت میں میسج کرنے کا طریقہ
    بعض اوقات ہمارے موبائل میں sms پیکج یا بیلنس نہیں ہوتا اور ہمیں ضروری میسج کرنا پڑ جاتا ہے، مگر بیلنس نہ ہونے کی صورت میں ہم کچھ کر نہیں پاتے، اس کا ایک حل ہے، مگر اس کے لیے آپ کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت ہونا ضروری ہے.

    مختلف ویب سائٹس پر یہ سہولت موجود ہے کہ آپ وہاں سے فری sms کر سکتے ہیں، تمام نیٹ ورک کے صارفین اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں.

    بس گوگل پر آپ کو لکھنا ہو گا، فری sms ان پاکستان.
    اور وہاں دی گئی ہدایات پر عمل کرنا ہو گا.

    sms بھیجتے وقت اپنا نام لکھنا نہ بھولیے گا، بلکہ سب سے پہلے شروع میں اپنا نام ہی لکھیں کیونکہ جن کو آپ sms کریں گے انھیں ایک مختلف نمبر سے sms موصول ہو گا، اس لیے ان کو پریشانی سے بچانے کے لیے شروع میں اپنا نام ضرور لکھیں.
    sms موصول کرنے والا شخص آپ کو اس نمبر پر جواب نہیں دے سکتا ظاہر ہے، کیونکہ آپ ویب سائٹ کے ذریعے sms کر رہے ہیں، ان کو یہ ضرور بتا دیں کہ وہ جواب آپ کو آپ کے نمبر پر ہی دیں.

    کچھ لنکس آپ کی آسانی کے لیے دے دیتے ہیں، جن کے ذریعے آپ فری sms کر سکتے ہیں.

    http://www.freesmsto.com/
    http://www.urdu123.com/sms/
    http://sms4smile.pk/send-free-sms.aspx
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • مفید مفید x 1
  2. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    بہت خوب
    اس کے لیے رجسٹر ہونا ضروری ہے؟میں نے ابھی میسج کیا ہے والدہ کو ۔ لیکن اس کے بعد رجسٹر کا پیج آ گیا۔

    پھر میں نے اس لنک سے بھی میسج کیا ۔ لیکن کنفرمیشن میسج تو نہین آیا ۔ اب والدہ کی کال آئے گی تو ہی کنفرم ہو گا : )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. Aamirfarooq13

    Aamirfarooq13 محسن

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2015
    پیغامات:
    176
    سہولت اچھی ہے پر میسج ایس ایم ایس کی طرح فوری نہیں پہنچتے، میں نے چھ سال پہلے اسے استعمال کیا تھا ایک میسج میں
    نے اپنے آپ کو بھیجا تا کہ دیکھا جا سکے کتنی دیر میں پہنچتا ہے رات دو بجے کے آس پاس موصول ہوا، اس کے بعد اس طرف دیہان ہی نہیں دیا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. حیا حسن

    حیا حسن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 6, 2017
    پیغامات:
    118
    بہت سی سائٹس مل جائیں گی گوگل سے جہاں سے آپ فری sms کر سکتے ہیں، بغیر رجسٹر کیے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. حیا حسن

    حیا حسن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 6, 2017
    پیغامات:
    118
    یونیورسٹی کے دنوں میں ایسا ہوتا تھا کے کوئی اسائنمنٹ کرنی ہے بیلنس نہی ہے اور ہیں بھی ہم یونیورسٹی میں تو دوستوں کو اس ذریعے سے میسج کیا کرتے تھے، فورا مل بھی جاتے تھے انھیں ، مگر شاید موبائل پیکج ،whats app وغیرہ کی سہولت کی وجہ سے لوگ استعمال نہیں کر رہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں