اصل مرکز حق و یقین

ابوعکاشہ نے 'مطالعہ' میں ‏جولائی 11, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    اصل مرکز "حق و یقین "

    ابوالکلام آزاد (تذکرہ )

    اصل مرکز حق و یقین کتاب و سنت ہے ۔ یہ مرکز اپنی جگہ سے نہیں ہل سکتا ہے سب کو اس کی خاطر اپنی جگہ سے ہل جانا پڑے گا۔اس کی چوکھٹ کو کسی کی خاطر نہیں چھوڑا جا سکتا ۔ سب کی چوکھٹیں اس کی خاطر چھوڑ دینی پڑیں گی "لا یومن احدکم حتی اکون احب الیہ من والدہ و ولدہ والناس اجمعین "
    جب نص رسول ﷺکے مقابلہ میں کسی انسان کی پاسداری کی "رسول احب "یعنی سب سے زیادہ محبوب کب باقی رہا ؟ ۔ ارباب افراط وغلو کی ساری غلطی یہ ہے کہ وہ اپنے غیر معصوم پیشواؤں کے اقوال واحوال کو بمنزلہ اصل مرکز بنا لیتے ہیں ۔ جس کو کسی حال میں اس جگہ سے ہلایا نہیں جا سکتا ۔ اور پھر چاہتے ہیں کہ وحی الہی اور صاحب وحی کی نص کو اس کی جگہ سے ہٹا کر اپنے خود ساختہ مرکز تک لے جائیں ۔ اور نا جا سکے تو زبردستی کھینچ کر لے جائیں ۔ اس پر ستم یہ کہ اس طریق کو" توفیق و تطبیق" کے نام سے تعبیر کرتے ہیں ۔ اگر یہ تطبیق ہے ۔ والذی نفسی بیدہ ۔ پھر دنیا میں تحریف کا وجود باقی نہ رہا ۔ اور نہ کبھی اہل کتاب نے اس دنیا میں تحریف کی ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں