ہم نے فیس بک کیوں چھوڑی.

ابوعکاشہ نے 'متفرقات' میں ‏جولائی 17, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    ہم نے فیسبک کیوں چھوڑی.

    طنزو مزاح. کے لیے. فیسبک اپنی مرضی پر چھوڑیں : )
    مگر میرا فی الحال کوئی ارادہ نہیں!

    "فیس بک کے باقاعدہ استعمال کے کچھ ہفتے بعد تک ہم اس مخمصے کا شکار رہے کہ پروفائل پکچر والے خانے میں کون سی فوٹو لگائیں جو ہماری شخصیت، جذبات اور اعلی خیالات کا جامع نمونہ پیش کرے، (ظاہر ہے ہم اپنی فوٹو لگانے کی حماقت کے مرتکب کیسے ہو سکتے تھے؟) لیکن جلد ہی یہ جان کر ہمیں تسلی ہوئی کہ فیس بک پر ہر بڑا آدمی ہماری طرح نیم گنجا، نیم موٹا، نیم ملا اور نیم حکیم ہی ہوتا ہے۔

    پہلی بات جو ہم نے فیس بک پر آ کر جانی، وہ یہ تھی کہ جمعہ کی مبارک باد بھی لی اور دی جاتی ہے۔ چونکہ ہم بدعت حسنہ کے جواز کے قائل ہیں، اس لیے ہم نے بخوشی اس بدعت کو نہ صرف اپنایا، بلکہ پورے مذہبی جوش و جذبے سے اتوار اور ہر چھٹی والے دن کی مبارک باد بھی دینے لگے۔

    دانشور نامی مخلوق سے بھی ہم فیس بک پر آ کر ہی متعارف ہوئے۔ کچھ دن ہم اس عجیب جانور کو ڈری ڈری نظروں سے تکتے رہے، لیکن پھر یہ جان کر بےخوف ہو گئے کہ یہ سینگ نہیں مارتا، بلکہ اس میں سوائے فسلفہ بگھارنے کے مزید کوئی عیب نہیں پایا جاتا۔

    شروع میں ہمیں لائکس کا گورکھ دھندہ سمجھنے میں بھی کچھ وقت لگا۔ پھر یہ جان کے اطمینان قلب حاصل ہوا کہ اصلی دنیا کی طرح یہاں بھی ورتن اور ادلے بدلے کا نظام بخیر و خوبی چل رہا ہے۔ لائک کرو گے تو لائک ملے گا۔ تعریف کرو گے تو تعریف ہوگی۔ کئی لوگ تو لائکس کے لین دین کے معاملے میں اتنے بااصول دیکھے کہ مجال ہے کہ حساب کتاب میں ایک لائک اور کمنٹ کا فرق بھی آ جائے۔

    خیر جلد ہی ہم فیس بک کی تمام پرم پرا اور شگنوں کے بارے میں بخوبی جان گئے، اور دل و جان سے ان کا پالن کرنے میں جت گئے۔ سب کچھ صغیح چل رہا تھا لیکن پھر یکے بعد دیگرے (مندرجہ ذیل) کچھ ایسے واقعات ہوئے کہ ہم فیس بک پر اپنی پیدائش کے صرف پندرہ ماہ بعد ہی اس دار کافرانی سے کوچ کر گئے۔

    فیس بک کی سرزمین کا پانی ہی کچھ ایسا ہے کہ جاہل سے جاہل انسان کے پیتے ہی اسے ہر قسم کےظاہری و باطنی علوم سے منور کر دیتا ہے، اور یوں فیس بکی ہر معاملے میں بےدھڑک اپنی ماہرانہ رائے دینے لگتا ہے۔ اکثر نوعمر طالب علم کیرئیر پروفیشنلز کو ان کی پوسٹ پر مشورے دیتے اور تنقید کرتے پائے جاتے ہیں۔ بطور فیس بک یوزر کئی بقراطیوں کی ایسی پوسٹیں بھی نظروں سے گزریں جنھیں پڑھ کر یہ احساس شدت سے ہوا کہ اب اس کائنات یا کم از کم دنیا کو چھوڑ دینے کا صحیح وقت آ پہنچا ہے۔ کئی افلاطونوں کی پوسٹس پڑھ کر دل میں یہ خوف پیدا ہو جاتا کہ یہ پوسٹ ہمارے لیے دماغی کینسر کا سبب نہ بن جائے، لیکن اللہ کے فضل اور اپنی سخت جانی کے سبب ہم ہمیشہ یہ صدمے جھیل جاتے۔ فیس بکیوں کے اس علم و دانش اور علم غیب کی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے ہمیں یہ وہم سا ہوگیا تھا کہ یہ فیسی بکی بھی قوم دجوج کے قبلیے سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس لیے پیشتر اس کے، کہ ان پر عذاب نازل ہو، ہم نے ان سے لاتعلقی میں ہی عافیت جانی۔
    ‌(ریحان اصغر )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  2. شرجیل احمد

    شرجیل احمد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جون 19, 2017
    پیغامات:
    56
    ماشاءاللہ ، بہت عمدہ
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں