رھنمائی فرمائیں

ام حذیفہ نے 'مجلسِ تعارف' میں ‏اگست 25, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ام حذیفہ

    ام حذیفہ نوآموز

    شمولیت:
    ‏اگست 24, 2017
    پیغامات:
    8
    اسلام علیکم۔ میں نیو ہوں یہاں ۔ بہت اچھا فورم ہے ۔ کیا یہاں ذہن بدلے جا سکتے ہیں ۔ کوئی مجھے سدھار دے۔اللہ سے ملا دے۔ میری روح کو چین نہیں آتا۔دل چاہتا ہے ذکر اذکار کرو نماز پڑھوں مگر عمل نہیں ہوتا کیا کروں۔ نماز پڑھنے کھڑی ہو تو جی چاہتا ہے فٹا فٹ نماز ختم ہو غیبت والی مخفلیں اچھی لگتی ہیں ایسا لگتا ہے جیسے کوئی گناہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے اللہ میرا اپنے سامنے کھڑا ہونا پسند نہیں کرتا
    لگتا ہے پاگل ہو جاؤں گی
    ا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ!
    محترمہ بہن! اردو مجلس فورم پر خوش آمدید.تبدیلی لانا، ذہن بدلنا، یا سدھارنا، ہدایت دینا تو اللہ عزوجل کا کام ہے.جس نے پیدا کیا.باقی لوگوں پر واجب ہے کہ وہ صراط مستقیم راستہ کیطرف رہنمائی کردیں.آپ فورم پر آتی رہیں.کچھ وقت گزاریں،اہل علم و اراکین مجلس فورم آپ کے ساتھ تعاون کریں گے، بالتوفيق ان شاء اللہ.آپ کچھ عرصہ صبر و تحمل سے بالترتيب ان کتابوں کا مطالعہ فرمائیں. اللہ آپ کے لئے آسانی فرمائے. وفقک اللہ.
    http://www.urdumajlis.net./forums/دین-کے-تین-بنیادی-اصول-اور-ان-کی-شرح.230/


    http://www.urdumajlis.net./forums/غاية-المريد-فی-شرح-کتاب-التوحید.233/

    http://www.urdumajlis.net./threads/میں-توبہ-تو-کرنا-چاہتا-ہوں-لیکن؟-مکمل-کتابچہ-ـ-یونیکوڈ-میں.16424/#post-310754

    http://www.urdumajlis.net./threads/موانعِ-ہدایت-ہدایت-سے-روکنے-والے-اُمور.15963/#post-305475

    http://www.urdumajlis.net./forums/دلوں-کی-اصلاح-و-پاکیزگی.338/
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  3. ام حذیفہ

    ام حذیفہ نوآموز

    شمولیت:
    ‏اگست 24, 2017
    پیغامات:
    8
    بہت شکریہ
    اللہ آپ کو اس نیکی کا بدلہ دے
    میں ضرور ان کتب کا مطالعہ کروں گی
    دعا میں یاد رکھیئے گا
    اور چونکہ میں یہاں نیو ہوں تو مجھے براہِ کرم بتادیجیے کے علماء کی محافل کہاں ہوتی ہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    اہل علم میں سے فی الحال فورم پر زیادہ لوگ ایکٹو نہیں ۔ شیخ مقبول احمد سلفی موجود ہیں.آپ نے کوئی سوال پوچھنا ہوتو زمرہ سوال و جواب یا مجلس علماء میں پوچھ سکتی ہیں.
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
    دلی خوش آمدید!

    میری بہن ہم سب گنہگار ہیں۔ فرق اتنا ہے کہ کچھ گناہوں پر ڈٹ جاتے ہیں، کچھ فورا معافی مانگ لیتے ہیں۔یہ اللہ کی اپنے کمزور بندوں کے لیے رحمت ہے کہ پہاڑ جتنے گناہوں کو بھی توبہ، استغفار اور نیکیوں سے مٹایا جا سکتا ہے۔ آپ کسی بھی چیز کو اپنے دل کا بوجھ مت بننے دیجیے۔شیطان یہی چاہتا ہے کہ انسان یا تو گناہوں میں لگا رہے یا احساس گناہ کے بوجھ میں دبا رہے۔ آپ اس کی چال ناکام کر دیں۔
    • اپنے جو کام غلط لگ رہے ہیں ان کے بارے میں اہل علم سے پوچھ لیں کہ وہ گناہ ہیں بھی یا نہیں۔ اگر وہ بتائیں کہ گناہ ہے تو اللہ کے سامنے سچی توبہ کر لیں، جتنی بار غلطی ہو توبہ جاری رکھیں، برائی خود بخود چھوٹ جائے گی۔ توبہ کے احکامات کے متعلق یہ کتاب دیکھ لیجیے۔
    • اللہ تعالی کبیرہ گناہ کرنے والوں سے ہی اتنا سخت ناراض ہوتا ہے۔ اس لیے ہمیں کبائر سے بچنے کے لیے پوری طاقت لگا دینی چاہیے ویسی جیسی موت سے بھاگنے کے لیے لگائی جاتی ہے۔ صغیرہ گناہوں کے لیے بھی مسلسل توبہ کرنی چاہیے۔ اس کے بعد اللہ سے رحم کی امید رکھیں۔
    • جو باتیں گناہ نہیں ان کے بارے میں وہم نہ کریں۔ اللہ سبحانہ وتعالی سے حسن ظن رکھیے وہ اپنے بندوں سے بہت محبت کرتا ہے۔ اس کی دی ہوئی ہر نعمت اس کی آپ سے محبت کا ثبوت ہے۔
    • مسلمان کو اپنے گناہوں کا اعتراف صرف اپنے رب کے سامنے کرنا چاہیے۔ آپ کو کسی کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ آپ سے کیا ہو گیا۔ جب کبھی کچھ غلط ہو، اللہ کے سامنے رو کر اسے منا لیں۔ہر وقت یہ یاد رکھیں کہ وہ دیکھ رہا ہے، وہ سن رہا ہے، ہر مشکل آسان ہو جائے گی۔
    1- نماز کی پابندی : اس کے لیے آپ کو پہلے اللہ سے محبت کرنی پڑے گی۔ جب انسان کسی سے محبت کرتا ہے تو اس سے ملنا خودبخود اچھا لگتا ہے۔نماز اللہ اور بندے کی ملاقات ہے۔اللہ کے بارے میں علم حاصل کریں، اہل علم سے پوچھ کر وہ کام کرنا شروع کریں جو اللہ کی محبت تک لے جاتے ہیں۔ پھر آپ کا دل آپ کو نماز کا کہا کرے گا۔ سب کاموں کا وقت نماز کے حساب سے رکھیں تا کہ اسے فورا ادا کرسکیں۔ یوں یہ آپ کے لیے بوجھ نہیں رہے گی۔
    2- نماز کا مطلب اور مقصد سمجھیں ، اس کے بعد نماز پڑھیں گی توسمجھ بھی آئے گی اور لطف بھی آئے گا۔
    3- اسلام کا مستند اور بنیادی علم حاصل کرنے کے لیے کتابوں کے ساتھ اہل علم سے بھی رہنمائی اور تربیت لیں۔ کسی ادارے سے بنیادی اسلامی تعلیم وتربیت حاصل کریں، علاقے کی مسجد میں نماز جمعہ کا خطبہ باقاعدگی سے سنیں، کوئی بھی کام شروع کریں مسلسل جاری رکھیں۔
    4- صبح شام کے اذکار کے ساتھ عام طور پر لا الہ الا اللہ اور استغفراللہ کا ورد کرتی رہیں۔ آہستہ آہستہ باقی دعائیں بھی یاد کرتی رہیں۔ اور ان کے وقت پر ان کو پڑھ لیا کریں۔
    5-اہل علاقہ میں نیک لوگوں سے تعلق بڑھائیں،نیک بزرگ افراد کے قریب رہیں جن سے حکمت اور دین سیکھ سکیں۔ صرف اللہ کی خاطر سہیلیاں بنائیں جن سے تعلق ہی یہ ہو کہ وہ اللہ سے محبت کرنے والی ہیں۔ برائی کی طرف بلانے والوں سے دور ہونے کی کوشش کریں، چاہے وہ رشتہ دار ہوں، سہیلیاں، یا ذرائع ابلاغ۔ اگر کچھ لوگوں سے دور رہنا ممکن نہ ہو تو اس وقت چپکے سے الگ ہو جائیں جب وہ کسی برے کام (مثلا غیبت) میں لگے ہوں، لیکن ان کو حقیر نہ سمجھیں، ان کی ہدایت کی دعا اور دوا جاری رکھیں۔ تفریح میں بھی حرام کاموں سے دور رہیں۔ حلال تفریح کریں۔ صرف نیٹ پر نیک لوگوں سے رابطے کا فائدہ نہیں ہو سکتا۔ عام زندگی میں ہمارا ایسا حلقہ احباب ہونا چاہیے جن سے باقاعدہ میل ملاقات ہو، وہ ہمارے طرز زندگی اور عادات سے باخبر ہوں اور ان کی مخلصانہ تنقید اور نصیحت آپ کو اللہ کے قریب کرے۔
    آپ کے باقاعدہ تعارف کا انتظار رہے گا۔ اللہ سبحانہ و تعالی آپ کی مدد کرے۔
     
    Last edited by a moderator: ‏اگست 26, 2017
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  6. ام حذیفہ

    ام حذیفہ نوآموز

    شمولیت:
    ‏اگست 24, 2017
    پیغامات:
    8
    بہت شکریہ ابو عکاشہ اور عائشہ
    عائشہ بہن میں بھی عائشہ ہوں شادی شدہ ہوں اک خوبصورت بیٹے کی ماں ہوں
    اٹلی میں رہائش پذیر ہوں 12 سال سے
    بد قسمتی یہ ہے کہ یہاں نزدیک کوئی مسجد مدرسہ نہیں ہے
    جہاں جا کر میں دل کا بوجھ ہلکا کر سکوں
    آپ کی باتیں میرے دل کو لگی ہیں
    براہِ کرم آپ ہی کچھ وقت دے دیا کریں
    دعا گو رہوں گی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جی ضرور، بندی حاضر ہے، آپ دعائیں تیار رکھیں : ) ۔ اس کے علاوہ کچھ مفید روابط بھیجتی ہوں آپ کو۔ ان شاء اللہ مجھ سے بہتر لوگوں سے آپ کا رابطہ ہو جائے گا۔آپ کا تعارف جان کر خوشی ہوئی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  8. ام حذیفہ

    ام حذیفہ نوآموز

    شمولیت:
    ‏اگست 24, 2017
    پیغامات:
    8
    بہت بہت شکریہ
    اللہ کریم آپ کو اجر دے آمین
    دراصل میں ایک با عمل مسلمان بننا چاہتی ہوں
    جہاں ہم رہتے ہیں یہاں کا ماحول بچوں بڑوں کے لئے بالکل اچھا نہیں
    میرا میکہ سسرال یہیں ہے پاکستان جا کر نہیں رہ سکتی ک شوہر یہیں جاب کرتے ہیں اکیلی کیسے اک بچے کے ساتھ رہ سکتی ہوں
    جب سوچتی ہوں کہ میرے بیٹے کا مستقبل کیا ہوگا کیسے دینی تعلیم حاصل کرے گا یہاں تک کے
    کیسے اسے سکھاؤں گی کہ یہاں رہ کر یہاں کی خرافات سے بچو تو میں ڈپریشن کا شکار ہو جاتی ہوں
    میاں کہتے ہیں ہم با عمل ہوں گے تو بچہ آٹومیٹکلی با عمل مسلمان بن جائے گا
    الحمدللہ میرے ہذبینڈ مجھ سے بہت بہتر ہیں
    بس اللہ سے روز دکھی دل سے دعا گو ہوں کہ مجھے قبول کر لے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں