یقینا ھر مشکل کے ساتھ آسانی ھے

ام عائشة السلفیہ نے 'گوشۂ نسواں' میں ‏ستمبر 1, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ام عائشة السلفیہ

    ام عائشة السلفیہ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اگست 31, 2017
    پیغامات:
    14
    یقینا ھر مشکل کے ساتھ آسانی ھے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    مشکلات کے بعد آسانی اور دشواریوں کے بعد ان سے چھٹکارا ایسی چیزیں ہیں کہ اگر ان کا صحیح ادراک ہو جائے تو یہ بہت سے نقصانات و فسادات سے نجات کا باعث بن سکتی ہیں۔ لیکن طرفہ تماشا یہ ہے کہ اکثر لوگ ان سے ناواقفیت کی بناء پر بڑی بڑی غلطیوں کا ارتکاب کر جاتے ہیں۔
    بہت سارے لوگ ایسے ہیں کہ جب انھیں کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو وہ سمجھنے لگتے ہیں کہ کوئی بہت بڑا شر اپنے الاؤ لشکر سمیت ان پر حملہ آور ہو گیا ہے۔ اس سے خلاصی کے تمام راستے مسدود اور تمام دروازے بندہو چکے ہیں۔ ایسے لوگوں کو اپنے آپ سے کوفت ہونے لگتی ہے، وسیع و عریض زمین اس کو تنگ پٖڑ جاتی ہے، اس کا حسن ظن بد ظنی میں بدل جاتا ہے۔ وہ اپنے قدرے بہتر حالات سے متعلق مضطرب ہو جاتا ہے۔ اور تمام مسائل اسے لا ینحل نظر آنے لگتے ہیں۔
    البتہ متقین اور اہل خرد کا معاملہ اس سے بہت مختلف ہوتا ہے وہ اللہ اور اس کےرسولﷺ کی فراہم کردہ رہنمائی کی بدولت اس سے بہت اس سے بہت مختلف مؤقف کے حامل ہوتے ہیں۔ ان کے ذہنوں میں نقش ہوتا ہے کہ اللہ نے ان کے ساتھ ایسا سچا وعدہ کیا ہے جس کی وہ خلاف ورزی نہیں کرے گا۔ وہ وعدہ یہ ہے کہ ہر مشکل کےساتھ آسانی ، ہر تنگی کے ساتھ فراخی اور ہر کرب کے پہلو میں کشادگی ہے۔ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں:
    فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا (5) إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا [الشرح: 5، 6]
    ’’ پس یقیناً مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔ بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔‘‘
    پھر فرمایا:
    سَيَجْعَلُ اللَّهُ بَعْدَ عُسْرٍ يُسْرًا[الطلاق: 7]
    ’’اللہ تنگی کے بعد آسانی و فراغت بھی کر دے گا۔ ‘‘
    یا اخوات!!!
    تمہارے لیے اللہ کی مدد اور غم، آزمائش اور کرب سے نجات بہت قریب ہے۔ تکالیف سے نجات کا سورج طلوع ہوا ہی چاہتا ہے۔
    اللہ کی بندیو!
    اللہ سے ڈر جاؤ، اس کے ساتھ حسن ظن رکھواور یاد رکھو اللہ اپنے اس وعدے سے کبھی انحراف نہیں کرے گا کہ ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے
    ان شاء اللہ
     
    Last edited: ‏ستمبر 1, 2017
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاک اللہ خیرا۔
    اردو مجلس میں خوش آمدید۔
     
  3. ام عائشة السلفیہ

    ام عائشة السلفیہ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اگست 31, 2017
    پیغامات:
    14
    وانتم فجزاك الله خير اختي الكريمة
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں