درخواست برائے فیس معافی

اعجاز علی شاہ نے 'طنزیہ و مزاحیہ نثری تحریریں' میں ‏جون 21, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بخدمت جناب پرنسپل صاحب!
    پاکستان انٹرنیشنل سکول ریاض

    گزارش ہے کہ میں نے حال ہی میں دوست سے کمپیوٹر خریدا تھا لیکن دوست نے مجھے اپنا سمجھ کر لوٹ لیا اور مجھے Pentium 4 کہہ کر Celeron کمپیوٹر تھما دیا۔اس واقعہ کی وجہ سے میری طبیعت سخت خراب ہوگئی ہے اور میں پڑھائی اچھی طرح نہیں کرپارہا ہوں۔ اب چونکہ کمپیوٹر کے نئے پروسیسر دستیاب ہیں معقول قمیت پر اس لئے آپ سے درخواست ہے کہ آنے والے ایک سال کی میری فیس معاف کی جائے اور ساتھ میں پچھلے ایک سال کی فیسیں بھی واپس کی جائیں تاکہ اچھے سے اچھا کمپیوٹر خرید سکوں۔ کمپیوٹر میں استعمال ہونے والی چیزیں یہ ہیں:
    Processor Quad core 2 2.6 Ghz
    Motherboard Intel
    RAM 2 GB
    Harddisk 250 GB
    VGA Geforce 8600 512 MB
    Case ATX
    DVD LG Writer
    Monitor LG 17 inch

    جناب عالی!!
    مذکورہ چیزوں پر صرف 2500 ریال کا خرچہ آرہا ہے اس لئے آپ سے مودبانہ درخواست ہے کہ جلد از جلد مجھے دو سال کی فیس واپس کی جائے بصورت دیگر میں سکول چھوڑ کر بھاگ جاؤں گا اور مزدوری پر لگ کر یہ کمپیوٹر بنانے کی کوشش کروں گا جس سے پوری پاکستانی قوم کا نقصان ہونے کا خدشہ ہے (کیوں کہ آپ ہی ہمیشہ تقریر میں کہتے ہیں کہ طلباء وطالبات پاکستانی قوم کا بہترین سرمایہ ہیں)

    عادت سے مجبور طالب
    سید اعجاز​
     
  2. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    ہاہاہاہاہاہاہاہااہا
    بہت اعلی
    ویسے اس درخواست کی ایک کاپی میں نکال کر ایڈریس پاکستان انٹرنیشنل سکول جدہ کو کر رہا ہوں۔ ۔ ۔ ۔

    بڑا مزہ آئے گا ۔ ۔ ۔
     
  3. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بھائی بہت بہت شکریہ
    اچھا ویسے اس میں مزید اصلاحات ہوسکتا ہے میں کرلوں ۔ خیر آپ نے جو کرنا ہے کریں۔۔۔۔:00039:
     
  4. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    ضرور ضرور
    ویسے آپ کے قلم کی لکھئ ہوئی درخواست پر بڑا مزہ آیا ۔ ۔ ۔
    یوں‌ہی لکھتے رہا کریں بس
     
  5. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    پرنسپل کا جواب :

    بیٹا اعجاز ! جیسا کہ آپ جانتے ہیں‌ کہ سکول ھذا ھر سال قریب 5 لاکھ کی فیسیں معاف کرتا ھے ۔ آپ کی دی ھوئی درخواست پر غور کیا جا رھا ھے ۔ جیسا کہ سکول کا قانون ھے کہ فیس صرف سٹاف کے بچوں‌ کی معاف جاتی ھے ۔ اسلئے آپ سے گذارش ھے کہ ثابت کریں کہ آپ کون سے استاد کے بیٹے ہیں‌ یا کونسے کلرک سے رشتہ داری ھے ۔ اگر ایسا کچھ ھے تو اپنے پاسپورٹ‌ اور اقامہ کی فوٹو کاپی مع ثبوت بذریعہ منی آرڈر ارسال کردیں‌۔
    فیس ضرور معاف کی جائے گی ۔

    پرنسپل پاکستان انٹرنیشنل سکول الریاض
    نادر عالم (M.a Islamiyat )
     
  6. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    ہاہاہاہا
    بہت اعلی زید بھائی ۔ ۔ ۔
    میرے پاس بھی جوابات ہیں ، لیکن میں ابھی تک۔ ۔ ۔
    آہو
     
  7. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    اگر جوابات ہیں تو ضرور پیش کریں ۔ انتظار رھے گا۔:00001:
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں