عام فہم اور مستند کتب سیرت

عائشہ نے 'مطالعہ' میں ‏اکتوبر، 23, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    مجھے عام فہم اردو کتب سیرت کے انتخاب کے لیے ارکان مجلس کا تعاون چاہیے۔ ایسی کتابیں جو مستند، مختصر اور عام فہم ہوں، اور سکول کالج کے طلبہ وطالبات کے لیے لکھی گئی ہوں، ہو سکے تو ان کے نام، مصنف اور اپنی رائے سے آگاہ فرمائیں۔
    ایک فہرست جواب تک میں مرتب کر سکی ہوں۔
    1. رحمت عالم از سید سلیمان ندوی، کل صفحات 220 ( مختصر کتاب، کئی اداروں کے نصاب میں داخل ہے۔ )
    2. الرحیق المختوم از صفی الرحمن مبارک پوری ( تفصیلی اور مستند)
    3. پیام سیرت نوجوانان امت کے نام، مولفہ ڈاکٹر عبدالرحمن العریفی، ترجمہ ساجدالرحمن بہاولپوری (مختصر اور خوب صورت)
    4. رہبر و رہنما از مولانا عبدالجبار ناشر دارالسلام ( مختصر اور جامع تقریبا ہائی سکول کے طلبہ کے لیے مناسب)
    5. تجلیات نبوت از صفی الرحمن مبارک پوری
    6. فضائل رحمت للعالمین از اقبال کیلانی ڈاؤن لوڈ ربط https://islamhouse.com/ur/books/2804952/
    7. پیغمبر اسلام اور معجزات از حکیم محمود احمد ظفر، از نشریات، لاہور، ڈاؤن لوڈ ربط https://islamhouse.com/ur/books/2802936/ بشکریہ اسلام ہاؤس
    8. 40 خصوصیات محمد رسول اللہ ﷺ مولف شیخ محمد اعظم حاصل پوری، نظرثانی شیخ ابوتراب نورپوری، ناشر مکتبہ اسلامیہ
    9. نبی کریم ﷺ بحیثیت والد از پروفیسر ڈاکٹر فضل الہی ناشر دارالنور اسلام آباد
    10. نبی کریم ﷺ بطور ماہر نفسیات ڈاکٹر سعدیہ غزنوی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,494
    بچوں اور نوجوانوں کے لئے "محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم"عنایت اللہ سبحانی کی تالیف بہت مفید ہے.اسلوب نگارش اتنا دلچسپ ہے کہ ختم کیے بغیر چین نہیں آتا.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    پڑھ ڈالی۔ اسلوب واقعی بہت اچھا ہے لیکن حوالہ نہیں ہے۔ اس کےعلاوہ مشہور غیر مستند واقعات ذکر ہیں۔ مثلا نسطور راہب کا قصہ، حضرت عمر رض کا بہن پر تشدد کا قصہ وغیرہ۔
    اگر چھوٹی عمر کے بچوں کو غیر مستند کتاب دے دی جائے تو بعد میں ان کے تصورات درست کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    پیام سیرت نوجوانان امت کے نام، مولفہ ڈاکٹر عبدالرحمن العریفی،
    اصل عربی کتاب قم فانذر مصنف کی اجازت سے یہاں مفت ڈاؤن لوڈ کے لیے موجود ہے۔
    http://www.3refe.com/vb/showthread.php?t=155995
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں