ایشیا کپ کرکٹ کے لئے پاکستانی ٹیم

سید تفسیر حیدر نے 'سپورٹس' میں ‏جون 22, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. سید تفسیر حیدر

    سید تفسیر حیدر -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 1, 2007
    پیغامات:
    99
    نویں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے پاکستان کی پندرہ رکنی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔صلاح الدین احمد کی سربراہی میں قائم تین رکنی سلیکشن کمیٹی نے پہلے سے اعلان کردہ بیس رکنی ابتدائی سکواڈ میں سے حتمی ٹیم تشکیل دی ہے۔ مختصر قومی کیمپ کے لئے اعلان کئے گئے ان بیس کھلاڑیوں میں وکٹ کیپر کامران اکمل کو ڈراپ کردیا گیا تھا جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سہیل خان، یاسرحمید، بازیدخان، نعمان اللہ اور عبدالرؤف بھی حتمی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے ہیں۔ایشیا کپ کے لئے اعلان کردہ پندرہ رکنی ٹیم جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ان میں
    شعیب ملک ( کپتان)، سلمان بٹ، ناصر جمشید، یونس خان، محمد یوسف، مصباح الحق، شاہد آفریدی، سرفراز احمد( وکٹ کیپر)، سہیل تنویر، وہاب ریاض، راؤ افتخار، عمرگل، فواد عالم، منصور امجد اور سعید اجمل شامل ہیں۔




    بی بی سی اردو ڈاٹ کام،
     
  2. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    بقول نسیم اشرف اور کپتان کہ ایشیا کپ کے لیے تیاریاں تو بہت مست ہیں ، لیکن ویسے نظر تو نہیں آتیں ۔:00013:

    باخبر رکھنے کے لیے شکریہ تفسیر بھائی:00001:
     
  3. سید تفسیر حیدر

    سید تفسیر حیدر -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 1, 2007
    پیغامات:
    99
    شکریہ حسان بھائی
     
  4. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    کامران اکمل کو ڈراپ کر کے بڑا اچھا کیا ھے ۔ کافی دیر سے اس نے کچھ نہیں‌ کیا ۔ اور اسے آرام بھی چاہیئے تھا ۔ ساتھ ھی ساتھ اسے یہ بھی اندیشہ دیا گیا ھے اسے بھی ٹیم سے خارج کیا جا سکتا ھے ۔
     
  5. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    یار یہ سعید اجمل بیٹس مین ھے یا بالر ۔
     
  6. سید تفسیر حیدر

    سید تفسیر حیدر -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 1, 2007
    پیغامات:
    99
    سعید اجمل بالر ہے
    دائیں ہا تھ سے آف سپن کراتا ہے
     
  7. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946

    شکریہ بھائی ۔
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں