سعودی عرب میں میلاد النبی سرکاری طور پر منانے کا اعلان

عطاءالرحمن منگلوری نے 'خبریں' میں ‏نومبر 16, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    #Saudi_Arabia is going to celebrate #Mawlid_un_Nabi (ﷺ) this year! #MashaAllah!

    Saudi Arabia announces an official holiday for all employees in the private and government sectors: (News Saudi Arabia Updated 15 hours ago):

    An official holiday for all employees in the Kingdom Saudi Arabia explained that Thursday, November 30, 2017, will be an official holiday for all employees of the private and government sectors on the occasion of the #Birth of the #Holy_Prophet (ﷺ). On November 30, 12 Rabb'ul Awwal 1439, the birthday of the Prophet, In order to commemorate the birth of the Prophet (ﷺ). Each state differs from the other in celebrating the birth of the Prophet (ﷺ).

    The celebration of the birth of the Prophet (ﷺ) is one of the customs inherited between the generations. Some countries give this day an official holiday to all employees in the private and governmental sectors, In which Muslims exchange congratulations and fasting a number of Muslims in the year of the Prophet Muhammad (ﷺ).

    Translated from Arabic news available at the below linked websites:

    https://www.thaqfny.com/251736/عطلة-رسمية-لكافة-العاملين-بالمملكة/

    http://www.elqanah-news.com/194369/الملك-سلمان-يعلن-عن-اجازة-لجميع-العامل/
    اس خبر میں کہاں تک صداقت ہے اور کس حد تک میلاد منایا جائے گا..اس بارے میں اہل مجلس اپنی تحقیق سے آگاہ فرمائیں.شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    جھوٹی خبر ہے. ایسا کوئی سرکاری اعلان نہیں ہوا. جو دو لنک آپ نے دیے ہیں. ان میں ایک تو سعودیہ میں کھل نہیں رہا.بلاک ہے. جبکہ دوسرا مصری اخبار لگتا ہے. واللہ اعلم. اللہ ہدایت دے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
    • مفید مفید x 1
  3. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    یہ خبر 3 دن پرانی ہے جو اس اخبار نے شائع کی اس کے بعد پھیلتی گئی۔

    والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    یہ اعلان عرب متحدہ عرب امارات کا ہے جو شائد سعودی عرب کے نام سے بھی نشر کر دیا گیا ہو۔

    والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. Abdulla Haleem

    Abdulla Haleem محسن

    شمولیت:
    ‏جولائی 19, 2014
    پیغامات:
    118
    *محمد بن سلمان کا صحافی کو انٹرویو دیتے ھوئے اھم انکشافات ۔۔۔*

    ان کہنا ہےکہ سعودی عرب میں ھمارے پچھلے *چار بادشاہوں* بڑی بڑی غلطیاں کیں ہیں۔جو آج سعودی عرب مشکلات کا شکار ھے۔
    اب وقت ھے کہ ان مشکلات کو حل کیا جائے۔جو غلطیاں اور گناہ کیے اسے تسلیم کیا جائے۔
    *صحافی : کیا وجہ ھے کہ سارے اختیارات اپنے کنڑول کر لیے؟*
    سعودی عرب میں مذہبی لابی مضبوط ہے جسے *وہابیت ازم* کہا جاتا ہے۔
    اس وہابیت ازم نے سعودی عرب اور اسلام کو نقصانات سے دوچار کیا۔
    *صحافی : آپ وہابیت ازم کی تاریخ کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟*
    مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے سعودی عرب کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں۔آپکو سعودی عرب کی تاریخ پڑھ کر خوشی نہیں ھوگی۔اور نہ ہی امت مسلمہ کو فخر ہوگا۔
    اللّٰہ کریم نے بادشاہی کی جو امانت عطا کی۔
    ھم نے اس میں خیانت کی۔
    ھم نے وہ سب کام کیے جو یہودیوں کے کام ہیں۔
    ھماری سعودی عرب کی تاریخ اور موجودہ حالات دیکھ لیں۔ کوئی بھی سعود خاندان اسلام کا پیکر نہیں ہے۔
    شراب نوشی, زنا, قتل و غارت, کرپشن سب کام اس خاندان نے کیے۔
    ھم نے صرف اسلام کی باتیں کیں عمل نہيں کیا۔
    *وہابیت ازم* کی بنیاد تاریخ بتاتی ہے کہ وہابیت کی بنیاد اللّٰہ و رسول ﷺ کے نام پر نہیں رکھی گئی نہ ہی اسلامی مقاصد تھے۔
    بلکل اسکی بنیاد دہشت گردانہ کی صورت میں رکھی گئی تھی۔
    جسے یہودیوں نے اپنے مقاصد کے لئیے استعمال کیا اور کر رہے ہیں۔
    اسلام میں انتشار کی صورتحال پیدا کیں۔
    جس دور میں وہابیت قائم ہوئی۔اس وقت کفار اسلام کی بڑھتی ھوئی مقبولیت اور طاقت سے
    پریشانی سےدوچار تھے۔
    یہودیوں نے اسلام کی طاقت کو توڑنے کیلیئے وہابیت ازم قائم کی۔
    وہابیت ازم دوسری شکل میں خارجی ہیں۔
    میں نے جب بھی سعودی عرب کی تاریخ پڑھی اور ریسرچ کی مجھے شرمندگی ھوئی۔
    تب میں نے اللّٰہ سے مدد مانگی اور حقیقت کو سمجھنا چاہا۔
    جو اللّٰہ نے میری مدد کی مجھے سمجھ عطا کی۔
    *صحافی : موجودہ وقت میں وہابیت ازم کیا ہے؟*
    وہابیت رہشت و طاقت پر وجود میں آئی۔ وہابیت ازم نے اسلام کا نام استعمال کیا۔
    *وہابیت ازم* اسلام نہيں ہے۔گمراہی کا راستہ ھے۔
    وہابیت ازم نے ایسے کام کیے جو کفار نہیں کر سکتا تھا۔
    وہابیت ازم کے وجود کے پیچھے کفار ہیں۔
    وہابیت ازم کی تاریخ شاندار نہیں ۔وہابیت کہنے سے فخر نہیں شرمندگی ہوتی ہے۔
    وہابیت ازم نے کفار کی بجائے مسلمانوں کے سر کاٹے۔
    قرآن و احادیث کے خلاف فتوے جاری کیے۔
    مسلمانوں میں انتشار پیدا کرنا اصل وجہ تھی۔
    یہودیوں کے ناکام مقاصد کو وہابیت ازم نے پورا کیا۔
    وہابیت ازم نے وہ کام کیے جسے اسلام نے حرام قرار دیا ھے۔
    اسلام آج جو دہشتگردی کی وجہ سے بدنام ھے اسکی بنیاد وہابیت ازم نے رکھی۔
    *القاعدہ , الشباب , لشکرِ جھنگوی , جیشِ محمد, لشکرِ طیبہ اور بھی تنظیموں* کی بنیاد جہاد کے نام پر رکھی گئی۔
    جہاد نہیں فساد کیا جسے اب بھی اسرائیل و امریکی استعمال کر رہے ہیں۔
    ان جماعتوں کو ھمارے *پچھلے چار بادشاہوں نے ستر ہزار کروڑ ڈالر دئيے۔*
    وہابیت ازم کے فروغ کے لیے۔
    ھمیں افسوس ھے *اسامہ بن لادن , خافظ سعید* جیسے جہاد کے نام پر دہشتگرد پیدا کیے۔
    ایک وقت تھا جب خافظ سعید امریکہ, سعودی عرب آ کر انتشار کی تربیت حاصِل کرتا تھا۔
    شراب نوشی اور سب برے کام کیے۔
    سعودی عرب نے عیسائی اور ہندوؤں کے عبادت گاہیں بنائی۔ *مکہ میں مندر بنائے ہندوؤں کو خوش کرنے کیلیئے عبادت بھی کی۔* جو میرے لیئے نہ قابلِ برداشت ھے۔
    *صحافی : پاکستان کے بارے میں کیا خیالات ہیں؟*
    پاکستان ملک و قوم امن پسند ہے۔لیکن مذہبی و فرقہ وارانہ انتشار و فسادات وہابیت ازم لابی کا منصوبہ تھی۔
    پاکستانی قوم زیادہ تر سادہ لوگ ہیں۔انہیں جس طرف لگا دو لگ جاتی ھے۔شعیہ سنی فسادات وہابیت ازم کا منصوبہ ھے۔ *میں وہابیت ازم کا قائل نہيں ہوں۔*
    *دیوبند وہابیت کی شاخ ہے۔* جسے مالی فنڈنگ سعودی عرب سے ہوتی ھے۔
    وہابیت اور دیوبند ایک ہی ہیں۔
    *دیوبند کو بم دھماکوں کے لئے استعمال کیا جو پاکستان کی افواج اور انٹیلیجنس اجنسیاں جانتی ہیں۔*
    جو مجھے یہ بتاتے ھوئے دکھ ھو رہا ہے۔سچ یہی ھے۔
    *صحافی : اب آپ کس طرح حالات بہتر کریں گے؟*
    وہابیت ازم نے اپنے علما بنائے ۔جن کا منصوبہ ھے مسلمانوں میں انتشار کو فروغ دینا۔
    میں نے *مدنی چینل* دیکھا اور ریسرچ کی معلوم ھوا اسلام کیا ھے۔
    وہابیت ازم نے جو شرک و بدعت کے فتویٰ جات جاری کیے وہ غلط ھیں۔
    وہ لوگ خود شرک و بدعت کو ھم سے بہتر جانتے ہیں۔اس گناہ سے دور ہیں۔ھم نے مندر بنا کے دئيے اور پوجا بھی کی۔جو ک شرک ہے۔بھارت میں دیوبند ہندوؤں مندر جا کر پوجا کرتی ہے انکی رسومات ادا کرتی ہے۔
    جو کہ حرام ھے شرک ھے۔رسول ﷺ کی تعلیمات کو چھوڑ دیا۔
    وہابیت ازم نے غلط فتوے دیئے۔
    درباروں پر جانا منع نہیں ہے۔
    جو مسلمان درباروں پر جاتے ہیں انکی نیت و سوچ دربار کو خدا ماننا نہیں ہے۔
    انکی نیت نیک اللّٰہ کے نیک بندوں کے پاس جانا اور فاتحہ خوانی کرنا ہے۔اللّٰہ کے نیک بندوں کے وسیلے سے ما نگنا ھے جو اللّٰہ ہی دیتا ہے۔
    وہابیت ازم کے فتوے قرآن و حدیث کے خلاف ہیں۔
    ہاں درباروں پر سجدہ کرنا شرک ہے۔
    ختم دلانا, لنگر بانٹنا اللّٰہ کی راہ میں دینا ہے۔
    *اللّٰہ کا فرمان ھے اے لوگو !مجھ سے تجارت کرو میری راہ میں خرچ کرو۔یہ حرام نہیں ہے۔*
    سب سے *بڑا فتویٰ* کہ نبی زندہ نہیں ہیں *استغفراللہ* یہ غلط ھے *قرآن میں ھے کہ انبیائے کرام اور شہدا زندہ ہیں*۔
    ظاہری اعتبار سے پردہ کر گئے جسے ہر ایک نے موت کا ذائقہ چکھنا ھے۔
    روحانیت کے ساتھ انبیائے کرام, صحابہ کرام , شہداء , اولیا اللّٰہ اپنے اپنے مقام کے ساتھ زندہ ہیں۔
    *اس کو پرکھنے کے لئیے میں نے وہابیت ازم کی قبروں اور سنی عقائد کے لوگوں کی قبروں کو کھلوایا۔* اب سے لے کر سو سال پرانی۔۔۔میں خیریت میں کھو گیا۔ وہابیت ازم کے لوگوں کی ہڈیاں ملیں اور لاشیں ہی نہیں ملی۔
    سنی عقائد والوں کی قبروں میں لوگ ایسے تھے جیسے ابھی دفنایا گیا ہو۔ چند ایک کی ہڈیاں ملیں باقی صحیح سلامت لوگ قبروں میں تھے ان سب کی وڈیوز ہیں ھمارے پاس۔
    *میلادالنبی ﷺ ماننا جائز ہے۔*
    وہابیت ازم نے قرآن سے وہی لیا جسے اپنے مقاصد کے لیئے غلط طریقے سے استعمال کیا جا سکے۔
    *وہابیت ازم کے پیچھے یہودی لابی ہے* جو ریسرچ کر کے فتویٰ جاری کرنے کا حکم دیتی ہے۔
    *صحافی : کیا آپ ان کے ساتھ ہیں یا خلاف ؟آپ نظریہ کیا ہے؟*
    میں انکے خلاف ھوں۔میں یہ کام کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔
    کرپشن کرنے والوں کو گرفتار کیا ہےنرمی ہرگز نہیں دی جائے گی۔ ان سب کے کام غیر قانونی ہیں ۔یہ امیر ترین اور انکے رابطے اسرائیل و امریکا سے ہیں۔جو اسلام و سعودی عرب کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
    وہابیت ازم نے یہودی منصوبے کہ تحت فتویٰ جاری کیا اور *صحابہ کرام اور اہلبیت کی قبروں پر بلڈوزر چلائے۔* جو کہ یہ گستاخانہ کام ہیں۔
    مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا جو کہ غلط ہے۔
    میں نے وہابیت ازم لابی کو ختم کرنے کے لیئے تمام اختیارات کنٹرول کئیے ۔یہ اسلام کے خلاف ہے۔
    *عورتوں کو انکے حقوق دئیے۔*
    میرا نظریہ اللّٰہ و رسولﷺ کی تعلیمات کا ہے۔
    *وہابیت ازم اسلام نہیں ہے۔*
    *مجھے وہابیت ازم کے نام اور کام سے نفرت ہے۔*
    *میں رسول ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کروں گا۔*
    رسولِ کریم کی شان اور اور تعلیمات ہی اسلام کا مرکز ہیں۔
    ان کے بغیر دینِ اسلام نہیں۔
    *اللّٰہ کی طرف جانے والا راستہ اللّٰہ کی رسی ہدایت رسول ﷺ مرکز انکی تعلیمات ہیں۔*
    میں پاکستان کے علماء کرام سے متاثر ہوں۔
    مجھے اسلام کی خوشبو پاکستان سے آتی ہے۔
    *میں اپنے گزرے بادشاہوں کے نقشے قدم پر نہیں چلوں گا۔*
    ہر برے کام کو ختم کروں گا۔
    اسلام کا صحیح تصور رائج کرنا ہے۔
    مرد و عورت کو یکسںاں حقوق دیئے جائیں گے۔
    چاہے جو بھی ہو کوئی بھی سزا سے نہیں بچے گا۔
    *نظام کی بہتری کے لئیے ہر مثبت اقدامات کروں گا۔*
    *اسلام زندہ باد۔۔۔*

    *‍اھم انکشافات کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تاکہ لوگوں کو سچ معلوم ہو۔*


    جھوٹی خبروں کے زمرے میں اس خبر کی جگہ بنتی ہیں تو چھاپ دیں ورنہ نہیں۔

    مراسلہ میری طرف بھیجنے والے کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ یہ انٹرویو اس کے پاس عربی زبان میں ہیں۔
    لیکن اس کے پاس موجود ویڈیوز کی بہتات کی وجہ سے یہ انٹرویو بھیج نے سے اس وقت قاصر یین۔
     
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    پراپیگنڈا ویب سائٹس کا شوشہ!
     
  7. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    اوپر دیے گئے انٹرویو سے سعودی و عالمی اخبارات تک لاعلم رہے...بڑی عجیب سی بات ہے.یہ افسانہ ہی ہے جو بڑی خوبصورتی سے تراشا گیا ہے.
     
    • متفق متفق x 1
  8. عمر اثری

    عمر اثری -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 21, 2015
    پیغامات:
    461
    اسکو مراسلہ کے شروع میں رکھنا چاہئے. ہائلاٹ یا بولڈ کر کے. تاکہ لوگ غلط فہمی کے شکار نہ ہوں
     
    • متفق متفق x 1
  9. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    یہ مصری اخبار "القناة نیوز" کا پراپیگنڈا ہے. جس کی تفصیل سکرین شاٹ میں واضح ہے. یہ اخبار پہلے ہی سعودیہ کے خلاف جھوٹی افواہیں پھیلانے، خبریں نشر کرنے پر بین ہے.
    http://www.elqanah-news.com/194369/الملك-سلمان-يعلن-عن-اجازة-لجميع-العامل/

    Screenshot_2017-11-17-03-42-19-1.png
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • مفید مفید x 1
  10. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    محترم شیخ زائد مرحوم کے ساتھ ڈیوٹی کے حوالہ سے ہم نے بھی وقت گزارا ہے اتنا تجربہ تو ہمیں بھی ہے، یہ اطمعنان کر لیں کہ یہ مکالمے انٹرویو کے نہیں اور نہ ہی اس قسم کا انٹرویو کوئی بھی صحافی کسی بھی ملک کے سمو الشیخ، کنگ یا حاکم سے کر سکتا ہے، یہ اہل تشیع کے دو فیس بک پیجیز میں لکھا گیا ہے۔ اصل انٹرویو اردو ترجمہ اور ویڈیو کلپ کے ساتھ میں آپ کو پیش کرتا ہوں اس کا مطالعہ فرمائیں۔

    سعودیہ 2030: شہزادہ محمد بن سلمان کا "العربیہ" کو خصوصی انٹرویو
    العربیہ ڈاٹ نیٹ
    سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے باور کرایا ہے کہ آج (سوموار کو) اعلان کردہ سعودی ویژن پروگرام آیندہ 15 برسوں کے لیے مملکت کے ترقیاتی اور اقتصادی اہداف کی نمائندگی کرتا ہے۔


    انہوں نے واضح کیا ہے کہ ویژن پروگرام جاری رہے گا خواہ تیل کی قیمتیں بلند ہوں یا کم۔ انھوں نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ یہ پروگرام تیل کی بلند قیمتوں کا محتاج نہیں بلکہ اس کا تعلق تیل کی کم قیمتوں سے ہے۔ ہم 2020 میں تیل کے بغیر بھی جی سکتے ہیں۔

    "العربيہ" کا انتخاب
    اپنے پہلے ٹی وی انٹرویو میں شہزادہ محمد نے میزبان معروف صحافی اور میڈیا پرسن ترکی الدخیل کو بتایا کہ انھوں نے العربیہ نیوز چینل کو اس لیے منتخب کیا "کہ اس طرح ان کا پیغام سعودیوں اور عربوں تک پہنچے گا"۔


    مکمل انٹرویو کا مطالعہ یہاں سے

    ویڈیو انٹرویو

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  11. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    خادم حرمین شریفین اور سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفی کے یوم پیدائش 12 ربیع الاول کے موقع پر ملک بھر میں 30 نومبر بروز جمعرات 1439ھ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ روزنامہ جہان پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اس سال12 ربیع الاول کے روز سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے ۔شاہی فرمان کے حکم میں کہا گیا ہےکہ اس روز پورے ملک میں جشن منایا جائے کیونکہ اس موقع پر خوشیاں منانا ہماری حضرت محمدؐ مصطفی سے محبت کا اظہار ہے اور یہ روایات ہمیں وراثت میں ملی ہیں کیونکہ جشن میلاد النبی کے موقع پر کئی مسلم ممالک میں تعطیل ہوتی ہیں اور مسلمان ایک دوسرے کو مبارکبا دیتے ہیں اور کئی مسلمان اس دن شکرانے کے طور پر روزہ بھی رکھتے ہیں ۔اس لئے سعودی عرب میں یہ روایات قائم کی جارہی ہیں.

    http://www.un.com.pk/international/2017/11/16/7395/
     
  12. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    یہ بھی خوب رہی زبیر احمد صاحب، یہاں یہ خبر سعودی عرب میں کسی اخبار کی زینت نہ بن سکی۔ اور شاہی فرمان براہ راست غیر ملکی میڈیا تک پہنچ گيا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  13. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    یہاں میری پوسٹ کا عنوان نہیں دیا گیا ہے اگر دیا گیا ہوتاتو آپکو پتہ چلتا کہ میں نے بھی سوال کیا ہے کہ "کیا یہ خبر درست ہے" اور یہی میری پوسٹ کا عنوان بھی ہے۔مطلب میں نے بھی ورطہء حیرت میں سوال ہی کیا ہے کہ "کیا یہ خبردرست ہے"؟
     
  14. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    اس کی اطلاع دے دی گئی تھی.نیا تھریڈ شروع کرنے سے پہلے نئے موضوعات /پیغامات دیکھ لیا کریں. ہو سکتا ہےکہ پہلے ہی اس موضوع پر گفتگو جاری ہو.
     
  15. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    سعودی حکومت کی 12ربیع الاول کو شایان شان طریقے سے منانے کی خبروں کی تردید
    18 نومبر 2017

    لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) سعودی عرب نے خادم حرمین شریفین کے حوالے سے کراچی کے مقامی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے 12ربیع الاول کو چھٹی کا اعلان کیا ہے اور سعودی حکومت 12ربیع الاول کو شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے،

    دارالا سلام گروپ سعودی عرب کے چیف ایگزیکٹو عبد المالک مجاہد نے اپنے ویڈیو پیغام میں دو ٹوک انداز میں تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص لابی نے سعودیہ کو بدنام کرنے کے لیے حقائق کے منافی خبر شائع کروائی اور پھر اس کو سوشل میڈیا پر اس غلط خبر کا ڈنڈورا پیٹا جا رہا ہے،

    عبد المالک مجاہد نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں نہ کبھی پہلے جشن منایا گیا ہے اور نہ اب منایا جائے گا اور نہ ہی آئندہ کوئی پروگرام ہے سعودی عرب میں 12ربیع الاول کو کوئی چھٹی نہ ہے سعودی عرب کے قوانین قرآن و سنت کے مطابق بنائے گئے ہیں۔

    ح
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں