اب سرما میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی

عائشہ نے 'موسم' میں ‏نومبر 25, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    حالیہ سرما کی ایک بہت اچھی خبر سوئی گیس کمپنی کس یہ اعلان ہے کہ آئندہ موسم سرما میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔
    اس موضوع کا مقصد یہ جاننا ہے کہ کیا اس اعلان کا زمین پر کوئی اثر ہوا ہے۔
    الحمدللہ ہمارے علاقے میں گیس کے پریشر اور فراہمی میں کوئی کمی نہیں ہوئی۔ یعنی صورت حال واقعی بہتر ہے۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    ملکی ذخائر مسلسل کم ہو رہے ہیں۔ مستقبل قریب میں اس میں خاطر خواہ اضافے کا امکان نہی ہے۔
    قطر سے مائع گیس کی فراہمی کی وجہ سے صورت حال قدرے بہتر ہے مگر اس کو سب اچھا ہے ، نہی کہا جا سکتا۔
    ہم اپنے ملک کی گیس اپنی گاڑیوں میں پھونک چکے ہیں۔ اگر سی این جی پر روک لگا لیا جاتا تو ملکی گیس چند سال اور وسیع پیمانے پر ملتی رہتی۔
    اگر گھروں کو گیس دینی ہے تو صنعتوں کو گیس کی معطلی لازمی ہو گی۔ اگر صنعتوں کو چلانا ہے تو پھر اس سال بھی کچھ علاقوں کو چھوڑ کر باقیوں کو متبادل ذرائع کا بندوبست کرنا ہو گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • مفید مفید x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اچھا۔ کچھ دن پہلے وزیراعظم پاکستان کو انرجی سرپلس ہونے کی نوید دے رہے تھے۔ کیا وہ کاغذی بات ہے؟
     
  4. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    سب علاقوں میں اچھا نہیں ہے، ایک ہی علاقے کی وہ گلیاں جو مین پائپ لائن سے قریب ہیں وہاں گیس سپلائی بہتر ہوتی ہے، اور قدرے دور گلیوں میں اتنی ہی کم، بعض علاقوں میں تو رات 12 بجے سے صبح 5-6 بجے تک ہی گیس آتی ہے
     
    • متفق متفق x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  5. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    یہ سب سیاسی بیان ہوتے ہیں۔ پاکستان میں ایسا کچھ نہی ہوا کہ توانائی کا بحران مستقل بنیادوں پر ختم ہو سکے۔
    گیس کی درآمد بڑھانا ہو گی۔ بجلی کو پانی سے بنانا پڑے گا۔ گیس سے چلنے والے بجلی گھروں کی گیس دوسری صنعتوں اور گھروں میں کام آئے گی۔
    پن بجلی ہی واحد حل ہے ۔ سستا اور پالوشن فری۔ مگر ہمارے پالیسی ساز ایسا ہونے نہی دیتے۔ اس میں ہمیشہ کے لیے ان لوگوں کا کمیشن ختم ہو جاتا ہے۔ گیس ، تیل و کوئلہ سے چلنے والے بجلی گھروں میں مستقل مختلف چیزوں کی رسد رہتی ہے۔ جس سے بہت سے حکومتی، با اثر افراد کے گھروں کا "چولہا" جلتا رہتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • مفید مفید x 1
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ہماری طرف ابھی حالات ٹھیک ہیں۔ رات گیارہ سے تین بجے تک گیس کم یا غائب ہوتی ہے دن میں نہیں۔ اصل صورت حال جنوری یا فروری کی سرد بارش میں پتہ چلے گی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    یہ مسئلہ شاید غیر قانونی کمپریسرز کی وجہ سے ہو رہا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں