قرآن کی نسبت سے اکرام

ابو حسن نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏جنوری 22, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ. (صحيح البخاري)

    رسول الله ﷺ نے فرمایا تم میں سے بہترین وہ ہیں جو قرآن سیکھتے اور سیکھاتے ہیں، أوكما قال

    عن عبد الله بن عمرو رضي الله عنهما قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : ( يُقَالُ لِصَاحِبِ الْقُرْآنِ : اقْرَأْ وَارْتَقِ وَرَتِّلْ ، كَمَا كُنْتَ تُرَتِّلُ فِي الدُّنْيَا ، فَإِنَّ مَنْزِلَكَ عِنْدَ آخِرِ آيَةٍ تَقْرَؤُهَا ) روى الترمذي (2914) وأبو داود (1464)

    کینیڈا میں ٹورانٹو ایئر پورٹ کے پاس مسجد واقع ہے جس کا نام مالٹن مسجد ہے اور آج جمعہ کی نماز کا منظر عجیب تھا ، میں مسجد میں داخل ہوا تو سامنے ہی مجھے صادق بھائی کھڑے دکھائی دئیے جو کہ آنے والے نمازیوں کو بتارہے تھے کہ اندر میں جگہ نہیں ہے آپ نچلے حصہ میں چلے جائیں میں نے سلام کے بعد انکو کہا کہ آپ جائیں میں یہانپر یہ انتظام سنبھالتا ہوں ، اندر مولانا قرآن کے فضائل پرتقریر فرما رہے تھے ،


    پھر دیکھتے ہی دیکھتے مسجد بھر گئی ، نچلہ حصہ اور بالائی حصہ بھی اور اطراف کے کمرے حتی کہ جوتیاں رکھنے کی جگہ پر بھی نمازی بیٹھ گئے اور ابھی مسجد کے باہر بھی لوگ کھڑے تھے ، خطبہ جمعہ سے قبل کار پارکنگ میں صفیں بچھانی پڑیں


    اور یہ منظر آج قرآن کی نسبت سے اکرام کی وجہ سے دیکھنے کو ملا ، اللہ تعالی نے قرآن کا اکرام کرنے والی اور اسکی تعلیم دینے والی کا لوگوں سے اکرام کروایا اور بے شک اللہ تعالی کسی کے صالح عمل کو ضا ئع نہی کرتا ، پہلی مرتبہ دیکھا کہ مسجد میں کسی بھی طرف جگہ نہیں ہے اور نمازی کثرت سے ہیں اور جب سے یہ مسجد بنی ہے ایسا منظر دیکھنے کو نہیں ملا پہلی مرتبہ ہوا کہ مسجد کی کار پارکنگ میں صفیں بچھانی پڑیں


    یہ اکرام " قرآن کی استاذہ " کا کیا گیا اور مجھے بہت زیادہ رشک آیا ان پر اور خود میری آنکھیں اشکبار تھیں ،وہ اس مسجد کے مدرسہ میں 2000 سے 2016 کے دسمبر تک بچیوں کو قرآن سیکھاتی رہی ہیں ، ماشاءاللہ


    اس مدرسہ میں 300 کے قریب بچے اور بچیاں قرآن کی تعلیم حاصل کررہے ہیں الحمدللہ

    جس میں فل ٹائم مدرسہ کے بچے بھی ہیں جو کہ قرآن حفظ کرتے ہیں صبح 8 بجے سے 6 بجے تک پڑھتے ہیں اور پھر دوپہر 4 سے 6 بجے تک اور 6 سے 8 بجے تک بچے قرآن کی تعلیم حاصل کرتے ہیں اور 6 بجے سے رات 9:30 تک عالم کلاس کے طلبا عالم بننے کا کورس کرتے ہیں


    کل وہ انتقال فرما گئیں تھیں " إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ " اور آج جمعہ کی نماز کے فوری بعد انکی نمازجنازہ تھی اور نمازیوں کی کثرت ، حفاظ ،علماء اور مفتیان کرام بھی کثرت سے تھے ،اللہ اکبر


    ایسا نہیں کہ میں نے نماز جنازہ میں نمازیوں کی کثرت کبھی نہیں دیکھی ؟ الحمدللہ متعدد بار بیت اللہ اور مسجد نبوی میں نماز جنازہ میں شمولیت کی توفیق اللہ تعالی نے دی جس میں ہزاروں کی تعداد میں نمازی دیکھنے کو ملے لیکن یہاں معاملہ بالکل الگ تھا یہ ایک غیر مسلم ملک کا منظرہے جہانپر اس طرح کے منظر شاذ ہی دیکھنے کو ملتے ہیں



    اللہ تعالی استاذہ کے اعمال صالحہ کو قبول فرمائے اور انکی خطاؤں کو معاف فرمائے اور انکے اہل و عیال کو صبر جمیل عطا فرمائے ،آمین
     
    Last edited: ‏فروری 25, 2018
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    انا للہ و انا الیہ راجعون، اللھم اغفرلھا و ارحمھا
     
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    انا للہ و انا الیہ راجعون. اللہ عزوجل مغفرت فرمائے.. آمین
     
  4. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    انا للہ و انا الیہ راجعون، اللھم اغفرلھا و ارحمھا
     
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
  7. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    معذرت بھائی کل بھی آپ کا یہ پیغام دیکھا تھا۔ لیکن جواب نہیں دے پایا۔ موبائل پر فیس بک اپلیکیشن سے یہی لنک آتا ہے۔ اور برائوزر سے تین ڈبلیو والا۔ آپ فیس بک کیسے یوز کرتے ہیں ایپ یا برائوزر
     
  8. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    میں براوزر استعمال کرتا ہوں اور " ایم" کو ڈبلیو کی جگہ لکھنے سے آپ فیس بک سے ویڈو ڈاونلوڈ کرسکتے ہیں براوزر پر
     
    • متفق متفق x 1
  9. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    ایم والا لنک برائوزر میں نہیں کھل رہا؟
     
  10. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    لنک کھلتا ہے لیکن وہ نارمل پیج نہیں ہوتا آپ اسکو لیپ ٹاپ میں کھول کر دیکھیں تو صحیح اندازہ ہوگا
     
  11. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    ھمممم دراصل میں گھر میں اور باہر موبائل یوز کرتا ہوں۔ لیپ ٹاپ آفس کے وقت اور وہاں فیسبک نہیں ہوتی۔
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  12. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    پھر آپ کیا جانیں مریض کو کیا مض لاحق ہے;)
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں