اردو مجلس- تعارف ، اغراض و مقاصد

رفی نے 'مجلسِ تعارف' میں ‏جنوری 24, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    السلام علیکم اردو مجلس!

    اردو مجلس- تعارف ، اغراض و مقاصد:

    * اردو مجلس کے بانی محترم عبدالرحمن عبدالجبار ناصر رحمہ اللہ نے vBulletin فورمز کی دنیا میں سب سے پہلا اُردو ترجمہ کیا جس کی رونمائی اردو مجلس کے باقاعدہ طور پر افتتاح کی شکل میں مئی 2007 میں کرائی گئی۔ اردو مجلس فورم کا پہلا ایڈریس www.urduvb.com تھا جو کہ اب www.urdumajlis.net میں تبدیل ہو چکا ہے۔

    * اردو مجلس کے قیام کا اولین اور بنیادی مقصد اردو زبان کی ترویج ہے۔

    * اردو یونیکوڈ وی بلیٹن فورم کی کمی کو پورا کرنے اور دنیا کے مخلتف ممالک میں اردو زبان کے جاننے اور چاہنے والوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کی خاطر اردو مجلس کا قیام عمل میں لایا گیا تھا، جو اب جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لئے زین فورو پر منتقل ہو چکا ہے۔

    * ہر عمر اور ہر مزاج کے حامل اردوداں خواتین و حضرات کیلئے اردو مجلس پر مختلف و متنوع موضوعات شامل کئے گئے ہیں ، مثلاً : گپ شپ ، کھیل و کھلاڑی ، حالاتِ حاضرہ ، صحت و طب ، کچن پکوان ، شعر و ادب ، سائینس ، کمپیوٹنگ اور انفارمیشن ٹکنالوجی ، گرافک ڈیزائیننگ ، کمپیوٹر انیمیشن ، موبائل ٹکنالوجی ، درس و تدریس وغیرہ۔

    * اردو مجلس کی ایک خصوصیت اس کا اسلامی تعلیم سیکشن بھی ہے۔ صحابہ کرام کے اجماعی فہم سے ماخوذ قرآن و حدیث کی تعلیمات مکمل حوالوں کے ساتھ پیش کی جاتی ہیں۔ اس سیکشن کے اہم موضوعات میں علوم قرآن ، علوم حدیث ، سیرتِ اسلامی ، اسلامی کتب ، اسلامی مہینے ، تاریخِ اسلام ، غیر اسلامی افکار و نظریات ، اتباعِ قرآن و سنت پر مبنی عام فہم مضامین وغیرہ ۔۔۔ شامل ہیں۔

    http://www.urdumajlis.net/
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں