سعودی علماء کا فتنہ انگیزوں اور افواہیں پھیلانے والوں سے ہوشیار رہنے کا اعلان

کنعان نے 'خبریں' میں ‏جنوری 31, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,850
    سعودی علماء کا فتنہ انگیزوں اور افواہیں پھیلانے والوں سے ہوشیار رہنے کا اعلان

    سعودی علماء کا فتنہ انگیزوں اور افواہیں پھیلانے والوں سے ہوشیار رہنے کا اعلان

    ریاض (این این آئی) سعودی عرب کے سربراہ علماء بورڈ نے خبردار کیا ہے کہ فتنہ انگیزوں اور افواہیں پھیلانے والوں سے ہوشیار رہا جائے۔

    عرب ٹی وی کے مطابق علماء نے اعلامیہ جاری کر کے واضح کیا کہ موصولہ رپورٹوں سے پتہ چلا ہے کہ سوشل میڈیا پر بہت سارے فرضی اکاؤنٹ قائم کر لئے گئے ہیں ان کا مقصد افواہیں پھیلانا اور سعودی عرب میں فتنوں کی آگ بھڑکانا ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ گمراہ کن چینلز فرقہ وارانہ اور مسلکی آگ بھڑکائے ہوئے دہشت گرد جماعتوں کا آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔

    علماء نے اس امر پر زور دیا کہ اللہ تعالیٰ نے سعودی عرب کو امن وامان کی دولت سے مالا مال کر رکھا ہے اورسعودی حکمراں ملکی اتحاد و سالمیت کے تحفظ کے سلسلے میں انتہائی سنجیدہ ہیں۔ وہ الحرمین الشریفین اور ان کے زائرین کی خدمت کو اپنا مشن بنائے ہوئے ہیں۔ ہمیں اس عظیم نعمت کی قدرو منزلت اور اس کے تحفظ کا خیال رکھنا ہے۔عدالتی ادارے اور سیکیورٹی ادارے اپنا فرض انجام دے رہے ہیں۔ عوام امن و استحکام کے تحفظ کے سلسلے میں آگاہی کا مظاہرہ کریں۔


    روزنامہ پاکستان،
    30 جنوری 2018
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
    • مفید مفید x 1
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,399
    افواہ سازی جنگ کا اہم ہتھیار ہوتا بچپن سے پڑھتے چلے آئے ہیں۔ لیکن اب جا کر پتہ چلا کہ کس طرح یہ حربہ استعمال کر کے کئی ملکوں کا امن و سکون برباد کیا گیا ہے۔ اللہ حرمین شریفین اور مملکت کی حفاظت فرمائے۔ اور اس کے دشمنوں کو ناکام و نامراد کرے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں