ڈاکٹر ڈاکٹر

ابو حسن نے 'ادبی مجلس' میں ‏فروری 22, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    کل رات دو" امراض خاصہ" کے خاص ڈاکٹروں نے آن گھیرا

    اب مجھے بیڈ پر لیٹ جانے کا حکم اور پھر طبی معائنہ شروع ہوگیا

    بڑے ڈاکٹر صاحب نے حکم جاری کیا کہ اپنی بنیان اتار دیں اور دیوار کی طرف منہ کرکے لیٹ جائیں

    اب انہوں نے اپنے اپنے بیگوں سے معائنہ کرنے کیلئے اپنا سامان نکالنا شروع کر دیا

    بڑے ڈاکٹر صاحب نے کمر کا معائنہ شروع کردیا اور چھوٹے ڈاکٹر صاحب نے مجھے کہا کہ مٹھی بند کریں اور پھر ایک خاص قسم کا پلاسٹک رِنگ جو " چُوڑی " کی شکل کا تھا اسکو میرے آدھے ہاتھ پر چڑھا دیا اور کہا کہ لمبا لمبا سانس لیں اور پھر کچھ اپنی " نوٹ بک "میں لکھنا شروع کیا

    اسطرح کے ٹیسٹ سے بھی پہلی بار واسطہ پڑا اور آجکل تو آپ جانتے ہیں کہ جدید سے جدید ٹیکنالوجی استعمال ہورہی ہے ہر شعبہ میں تو چپ چاپ کہے پر عمل کرتا گیا

    اب بڑے ڈاکٹر صاحب جو میری کمر کا معائنہ کررہے تھے انہوں اپنے کانو میں جدید قسم " سٹیتھو سکوپ " لگایا جو دکھنے میں ہلکا پھلکا اور" ائیر فون " لگتا تھا اور مجھے کہا کہ آپ زور زور سے سانس لیں ،پھر کہنے لگے کہ اور زور سے کیونکہ مجھے کچھ " کھٹک کھٹک " کی آوازیں آرہی ہیں

    اب چھوٹے ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ کھڑے ہوجائیں آپ کا وزن کرنا ہے ،میں نے کہا کہ یہ کام آپ
    جاتے وقت کرلیجئے گا جس پر انہوں نے میری بات کو مان لیا

    اب انہوں نے مساج شروع کردیا جس سے بہت ہی سکون ملنے لگا اور ایک نے ٹانگیں دبانا شروع کیں اور دوسرے نے کمر ،اتنے میں انکا " جونیئر معاون ڈاکٹر " بھی آگیا جو میرے ایک بازو کو دبانے لگا اور کبھی دباتے دباتے چٹکی بھر لیتا اور یہ حکمت میری سمجھ سے باہر تھی

    اسی دوران پاکستان سے ہمشیرہ نے ویڈیو کال کردی اور اہلیہ بھی نماز سے فارغ ہوکر کمرے میں آگئی اور پھر ہمیشرہ کو بتایا کہ آپکے بھائی کا معائنہ اور مساج جاری ہے

    اتنے میں بڑے ڈاکٹر صاحب نے مجھ سے پوچھا :

    " بابا " آپکا نام کیا ہے ؟ میں نے بتایا کہ " میاں سعید " اب انہوں نے مجھے ایک ادویات کا نسخہ تھما دیا

    پھر چھوٹے ڈاکٹر نے اہلیہ سے پوچھا " امی " آپکا نام کیا ہے ؟ اہلیہ نے کہا کہ مجھے تو آپ لوگوں نے چیک ہی نہیں کیا اور دوائی کس بات کی دے رہے ہو ؟

    جواب ملا : آپکو اور بابا کو اکھٹی دوائی کھانی ہے اور جلدی کریں ہم نے کہیں اور بھی جانا ہے اور ساتھ ہی کسی کو ایک خاص بغیر سم والے فون سے کال کی اور بتایا کہ ہم آرہے ہیں :LOL:

    یہ تھی کل رات سونے سے قبل کی روداد

    بڑے ڈاکٹر: بڑی بیٹی

    چھوٹے ڈاکٹر: منجھلی بیٹی

    چٹکی بھرنے والے معاون ڈاکٹر : چھوٹی بیٹی

    مریض: میں اور اہلیہ:ROFLMAO:
    ----------------------------

    میرے ہم زلف کو گزشتہ عید الاضحی کے بعد عید ملن پارٹی میں کھیلتے ہوئے چوٹ لگ گئی اور ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی اور جب یہ ہسپتال سے گھر پہنچے تو ہم بچوں کے ساتھ ملنے گئے اور بیٹیوں نے انکودعا "لا بأس طهور إن شاء الله " بھی دی

    اب دوسرے دن میں باہر کام سے گیا اور واپس آنے پر اہلیہ نے ایک ویڈیو دکھائی جس میں بڑی بیٹی کے ہاتھ میں " ٹشو پیپر" کا رول ہے اور منجھلی بیٹی ایک کرسی پر پاؤں رکھے بیٹھی ہے اور بڑی اسکو ٹشو لپیٹ رہی ہے جیسا اپنے " خالو " کو دیکھ کر آئی تھی اوریہ اسکی ٹانگ پر گھٹنے تک ٹشو لپیٹ رہی ہے اور وہ مزے سے مریضہ بنی ہوئی ہے:ROFLMAO:


     
    Last edited: ‏فروری 22, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    بہت خوب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    ہہہہہ بہت خوب روداد، شکر کریں ڈاکٹر ڈاکٹر پر ہی بچے راضی ہو گئے، میرے چھوٹے بیٹے نے ڈیڑھ سال کی عمر میں عید پر جب بکرا ذبح ہوتے دیکھا پھر روز رات کو انگلیوں کی چھری بنا کر مجھے ذبح کیا کرتا تھا۔
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 5
  4. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    بہت دلچسپ روداد
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں