سنیئے!! آپ کا بچہ آپ سے کچھ کہہ رہا ہے؟؟*

ساجد تاج نے 'مثالی معاشرہ' میں ‏فروری 28, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,750
    *سنیئے!! آپ کا بچہ آپ سے کچھ کہہ رہا ہے؟؟*

    1- جب میں کوئی اچھا کام کروں تو میری حوصلہ افزائی کریں۔ مجھے کوئی انعام دیں۔
    2- مجھ سے جو وعدہ کریں اسے پورا ضرور کریں۔
    3- مجھے دوستوں میں معزز بنائیں۔ کوئی چیز زیادہ مقدار میں لائیں جو میں ان کے ساتھ بیٹھ کر کھاوں یا استعمال کروں۔
    4- جب مجھ سے غلطی ہو تو براہ مہربانی مجھ پر چیخیں چلائیں نہیں۔ نرمی سے مجھے میری غلطی بتادیں۔
    5- چھٹی کے دن مجھے بہن بھائیوں کے ساتھ سیر وتفریح کے لیے ساتھ لے جائیں۔
    6- سزا دیتے وقت یہ بتانا نہ بھولیں کہ سزا کیوں دی جارہی ہے۔
    7- مجھے نکما، گدھا، بے وقوف کہہ کر نہ پکاریں۔
    8- مجھ سے چیزیں چھپا چھپا کر نہ رکھیں۔ اس طرح میں چوری کی طرف آسکتا ہوں۔
    9- مجھَ اچھی کہانیاں سنانے کے لیے وقت ضرور نکالیں۔
    10- اپنے دوستوں سے ملنے جائیں تو ممکن ہو تو مجھے بھی ساتھ لے لیں۔
    11- اچھے اچھے معلوماتی کیسٹ اور سی ڈی اور وڈیو ڈاکومنڑیز اور کتابیں لا کر دیں۔
    12- میرے سوالات کا، کیسے ہی کیوں نہ ہو، نرمی سے جواب دیں، غصہ نہ ہوں۔
    13- مجھے سب کے سامنے برا بھلا نہ کہیں، تنہائی میں سمجھائیں۔
    14- آپ دونوں (والد و والدہ) میرے سامنے آپس میں نہ جھگڑیں۔
    15- مجھے دوسروں سے مقابلہ کر کے نہ بتائیں کہ فلاں ایسا ہے اور فلاں ایسا ہے۔

    16. مجھ پر تنقید آہستہ مگر تعریف اونچی کریں

    17. میرے سر پر آپ کا بوسہ مجھے فخر سے بھردیتا ہے

    18. آپ یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ آپ بھی کبھی بچے/جوان تھے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
    • متفق متفق x 1
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,394
    عمدہ نصیحتیں، شیئرنگ کا شکریہ!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    بہت عمدہ،
    والدین کے لیے ضابطہ اخلاق
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    593
    بہت ہی عمدہ اور بہترین نصیحت
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    بہت عمدہ ۔۔۔ جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں