مکہ مکرمہ ، محکمہ پاسپورٹ نے ایک لاکھ 25 ہزار سے زیادہ روہنگیا مسلمانوں کو 4 برس کے لئے مفت اقامے جا

کنعان نے 'خبریں' میں ‏مارچ 3, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,854
    مکہ مکرمہ ، محکمہ پاسپورٹ نے ایک لاکھ 25 ہزار سے زیادہ روہنگیا مسلمانوں کو 4 برس کے لئے مفت اقامے جاری کر دیئے

    03 مارچ 2018 (19:03)

    [​IMG]

    مکہ مکرمہ (این این آئی) سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ کے محکمہ پاسپورٹ نے ایک لاکھ 25 ہزار سے زیادہ روہنگیا مسلمانوں کو 4 برس کیلئے مفت اقامے جاری کر دیئے۔

    سعودی میڈیا کے مطابق میانمارکے ڈھائی لاکھ باشندے مکہ مکرمہ ریجن میں سکونت پذیر ہیں، ان سب کو اقامے جاری کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں جس کا آغاز 1434ھ میں کیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے ادارے نے اس اقدام پر سعودی عرب کو خراج تحسین پیش کیا، ان شہریوں کو اقامہ جاری کرنے پر متعدد ایسی سہولتیں دی جا رہی ہیں جو دیگر ممالک کے شہریوں کو نصیب نہیں، وہ سرکاری سکولوں میں مفت تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ انہیں روزگار بھی ترجیحی بنیادوں پر دیا جارہا ہے۔ مکہ مکرمہ محکمہ پاسپورٹ کے ترجمان کرنل محمد الحسین نے بتایا کہ روہنگیا مہاجرین کے اصلاح حال کی کارروائی 5 مرحلوں پر مشتمل ہے۔

    شکریہ روزنامہ پاکستان
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
    • مفید مفید x 1
  2. Abdulla Haleem

    Abdulla Haleem محسن

    شمولیت:
    ‏جولائی 19, 2014
    پیغامات:
    118
    خبر کی مأخذ؟

    یا اس خبر میں کتنی سچائی ہے ؟
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  3. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,854
  4. Abdulla Haleem

    Abdulla Haleem محسن

    شمولیت:
    ‏جولائی 19, 2014
    پیغامات:
    118
    خبروں کی لنکس مل گیا ہے۔

    کیا سعودی عرب اور خاص کر مکۃ میں مقیم کوئی صاحب اس بات کی تصدیق کرسکتے ہیں؟

    کتنے نئے برمیوں کو خاص کر روہنجا / روہنگا کے افراد کو اپنے ہاں بستے ہوئے دیکھے ہیں۔

    شائد برمی اور بنگالی علاقوں سے باہر کے محلہ جات میں اور کم سے کم کام کرنے کی اوقات میں نئے روہنجائی برمی مسلمانوں سے تو ملاقات ہوتے ہوں گے۔

    شکریۃ والسلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ۔
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    جی بھائی سعودی حکومت عرصہ دراز سے برماوی مسلمانوں کو خصوصی رہائشی کارڈز جاری کر رہی ہے جس پر کسی قسم کی کوئی فیس نہیں لی جاتی۔ نئے برماویوں کا تو نہیں پتہ البتہ مکہ مکرمہ میں شاید ہی کوئی ایسی گلی محلہ اور ایسا شعبہ ہو گا جہاں برماوی نہ ہوں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں