وقت کے ساتھ سب کچھ بدل جاتا ہے

صدف شاہد نے 'نثری ادب' میں ‏مارچ 18, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. صدف شاہد

    صدف شاہد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    307

    بابا کیا یہ واقعی سچ ہے کہ وقت کے ساتھ سب کچھ بدل جاتا ہے؟
    لوگ بھی۔۔
    رشتے بھی۔۔
    احساس بھی۔۔
    اور کبھی کبھی ہم بھی؟؟

    شاہ بابا تھوڑی دیر خاموش رہے اور پھر کہنے لگے یہ تیرا سوال تو نہیں ہو سکتا خیر جس کا بھی ہے سوال تو ٹھیک ہی پوچھا۔ "وقت یا "زمانہ" بہت عجیب سی چیز ہے خوامخواہ بدنام۔۔۔

    جہانگیر پُتر وقت کے ساتھ کچھ بھی نہیں بدلتا ہے نہ لوگ بدلتے ہیں، نہ رشتے، نہ احساس اور نہ ہم۔۔۔۔ ہم لوگ جو ہوتے ہیں نا بڑے ہی بہانے باز ہوتے ہیں ۔ پتر وقت نہیں ہماری خواہشات اور نفس کی شیطانیوں سے سب بدلتا ہے۔

    دیکھ جب تو چھوٹا تھا تو کس طرح آئس کریم والے کا انتظار کرتا تھا جب تھوڑا بڑا ہوا تو آئس کریم والا تجھے یاد بھی نہیں رہا کیونکہ تیری خواہش بڑی ہو گئی تھی ، سو تیری غرض بھی بدل گئ۔ پہلے وہ آئس کریم بیچنے والا تیرے لیے ضروری تھا پر جب اس کی غرض سے تیری خواہش نے خود کو نجات دلائی تو وہ شخص بھی اپنی اہمیت کھو گیا اور تو پتنگوں میں مصروف ہو گیا۔ تیری خواہش پتنگ اور غرض پتنگ والے سے جُڑ گئی۔

    رشتے اور احساس بھی اگر وقت کے ساتھ بدلتے تو آج اپنے ماں باپ کو کس رشتے کا نام دیتا؟؟ آج تیئس سال بعد بھی تُو اپنی ماں کو ماں اور باپ کو باپ ہی کہتا ہے۔ اپنے بھائیوں کا بھی وہی رشتہ رکھا تو نے۔

    ہاں دوست ضرور بدلے اس میں بھی وقت نہیں ، تو ہی غلط تھا۔ تیری غرضیں جن سے جُڑتی گئیں وہ دوست ہوتے گئے اور جن سے ختم ہوتی گئیں وہ تیرے دماغ میں گم ہوتے گئے۔

    بدلاؤ تب ہی اچھا ہے جب وجہ اپنی اصلاح ہو نا کہ خواہشات۔

    "خواہشات سے جب انسان بدلنے لگے تو پتر ایسے گرگٹ قسم کے لوگ کسی کے سچے سجن نہیں ہو سکتے۔ بچپنے میں تو یہ چیزیں معصومیت کے زمرے میں آتی ہیں پر جوانی میں یہی بات منافقت سمجھی جاتی ہے۔ يہ وقت کا نہیں انسان کا اپنا کیا دھرا ہوتا ہے سب۔ انسان سے رنگ بدلنے والے گرگٹ تک کا سفر خالص ہماری اپنی وجہ سے ہوتا ہے چاہے لاکھ بہانے تراشیں۔

    ملک جہانگیر اقبال کی کتاب "پیچدہ تخلیق" سے اقتباس
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • مفید مفید x 1
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    عمدہ انتخاب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. صدف شاہد

    صدف شاہد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    307

    پسندیدگی کے لیے شکریہ جزاک اللہ خیرا
     
  4. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    بہت خوب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    585
    بہترین انتخاب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    کچھ نہی بدلتا، ہم خود ہی بدل جاتے ہیں

    عمدہ انتخاب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    بہت عمدہ انتخاب (y)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. صدف شاہد

    صدف شاہد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    307
    جی بالکل شکریہ
    شاد و آباد رھیں آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں