دوستی کے نام

سیما آفتاب نے 'حُسنِ کلام' میں ‏مارچ 19, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    [​IMG]
    آج سے تقریباً چار یا پانچ سال پہلے دوستی کے نام ایک کاوش تحریر کی تھی۔۔ آج اہلِ مجلس کی نذر

    بڑا ہی سہانا سفردوستی کا
    رہے ساتھ یہ عمر بھر دوستی کا

    جسے مل گیا ہے وہ خوش بخت ٹھہرا
    ہے قسمت سے ملتا گُہر دوستی کا

    ہے یاروں کے دم سے یہ دنیا کی رونق
    بَسے ان کے دم سے، نگر دوستی کا

    جہاں میں سبھی دوست ہوتے نہیں ہیں
    نہیں سب میں ہوتا، ہنر دوستی کا

    محبت، بھروسے اور اخلاص سے ہی
    بنے یہ تناور شجر دوستی کا

    کبھی دوست کو اپنے کھونے نہ دینا
    ہے رشتہ بڑا معتبر دوستی کا

    یہی اب تو ہر دم خدا سے دعا ہے
    دمکتا رہے یہ قمر دوستی کا


    سیما آفتاب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • اعلی اعلی x 1
  2. صدف شاہد

    صدف شاہد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    307
    واہ واہ بہت خوب

    ایک بوند ہو یا ایک جھیل۔ جو دیکھے اُس کا عکس اتار لیتا ہے۔ جتنا نظر آئے وہ ریفلیکٹ کرتا ہے۔آپ نے بھی بالکل اسی طرح دوستی کا خوب عکس اُتارا ہے اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ
    خوش رہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    بہت خوب، مکرر ارشاد!!!
     
  4. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    اتنے حوصلہ افزا تبصرے پر جزاک اللہ خیرا :)
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    مگر آپ نے مکرر تو فرمایا ہی نہیں!
     
  6. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    یہ لیں مکرر
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  7. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    بہت خوب، کیا کہنے!

    ایسا ہی کچھ اور تازہ بتازہ کلام ہو جائے!
     
  8. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    585
    بہت خوب
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    اب تو زمانہ ہوگیا کچھ شاعری لکھے ہوئے ۔۔۔ کوئی اور باسی کلام پیش کرسکتی ہوں
     
    • ناپسندیدہ ناپسندیدہ x 1
  10. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    وایاکم
    شکریہ پسند کرنے کا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    بہت عمدہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  12. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    بہت شکریہ
     
  13. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
  14. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    باسی کلام تو ان کے لیے ہو گا جنھوں نے پہلے پڑھ رکھا ہے۔ ہمارے لیے تو وہ بھی تازہ کلام ہو گا۔
     
    • متفق متفق x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں