کہاں تک سنو گے ۔۔۔۔ کہاں تک سناؤں

ساجد تاج نے 'مثالی معاشرہ' میں ‏مارچ 19, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,750
    ۔
    پوری قوم ہی پاگل ھے ۔۔

    ۔۔ لاکھوں روپے کی حفاظت کے لیے بنک 15000 روپے ماھانہ تنخواہ پر گارڈ رکھتا ھے ۔

    1 ۔۔ ڈرائیوروں کے اشارے اپنے ھوتے ھیں ۔
    رائٹ انڈیکیٹر کا مطلب ھوتا ھے ۔۔۔ کراس کر لو
    لیفٹ انڈیکیٹر کا مطلب ھوتا ھے ۔ ابھی کراس نہیں کرو ۔ سامنے سے گاڑی آ رھی ھے
    دائیں ، بائیں مڑنے کے لیےھاتھ کا استعمال کرتے ھیں ۔

    2 ۔۔ اپنے سے جونیئر کو ترقی دی جاۓ تو فوجی استعفی دے دیتا ھے مگر سینما کی ٹکٹ بلیک کرنے والا صدر بن جاۓ ۔ تو اسے سیلوٹ مارتا ھے ۔

    3 ۔۔ ماں ، بہن کی گالیوں کو مذاق سمجھتا ھے ۔ بیوی کی گالی سے چڑ جاتا ھے ۔

    4 ۔۔ ان پڑھ قوم کے لیے ٹینکر پہ بچاؤ کی ھدایات انگریزی میں لکھتے ھیں ۔
    ھائیلی انفلیمیبل ۔۔

    5 ۔۔ سڑک پہلے بناتے ھیں ۔ پھر اسے کھود کر بجلی ، گیس کی لائنیں بچھاتے ھیں ۔

    6 ۔۔ جو پورے پاکستان سے مسترد ھو کر ، صرف ایک حلقےسے 10 ووٹوں سے جیت جاۓ ، وہ بھی وزیر اعظم بن سکتا ھے اور جو الیکشن ھی نہ لڑے، منی لانڈرنگ کرےمفرور اشتہاری ہو وہ بھی وزیر خزانہ بن سکتا ھے ۔

    7 ۔۔ عدالت میں کیس چلتے رھیں ۔ بندہ پھر بھی صدر اور وزیراعظم کے منصب پہ رہ سکتا ھے

    8 ۔۔ جس کو سورت اخلاص نہیں آتی ، وہ وزیر داخلہ بن سکتا ہے اور جسے پورا قرآن حفظ ھے ، وہ دھشت گرد بن سکتا ھے ۔

    9 ۔۔ مسجدوں سے بجلی کے بل میں ٹی ۔ وی لائیسنس کی فیس وصول کرتے ھیں ۔ اور ملک کا نام ھے ۔۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان

    10۔۔ حادثات میں مرنے ، جلنے والوں کے ورثا کو کروڑوں بانٹ دیں گے ، مگر حادثات کی روک تھام ، سزا جزا اور ایمرجنسی سے نمٹنے پر ٹکہ خرچ نہیں کریں گے ۔

    11 ۔۔ خود قرضے پہ قرضہ لیتے رھتے ھیں اور عوام کو بچت اسکیموں کی ترغیبیں دیتے ھیں

    12۔۔ کھلاڑیوں کو کروڑوں روپے انعام دیتے ھیں ، طالب علم کو سکولوں میں کرسیاں بھی میسر نہیں

    13 ۔۔ کرمنل اور ان پڑھ لوگ ، ایم پی اے ۔۔ ایم این اے ۔۔ وزیر ۔۔ وزیر اعلی ۔ وزیر اعظم اور صدر بن سکتے ھیں ۔۔۔ پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے ، کلرکی اور پیلی ٹیکسیاں ۔۔

    14۔۔ خود ۔۔۔ زبان ، قوم ، ملک اور مذھب کے نام پہ لڑتے مرتے ھیں ۔ مگر خوبصورت عورت پر سب کا اتفاق ھے چاھے کسی زبان ، قوم ، ملک اور مذھب کی ھو
    ۔۔۔
    ---------------
    ھوسکے تو پهیلا دواسے شاید کوئی تبدیلی آجاۓ
    کہاں تک سنو گے ۔۔۔۔ کہاں تک سناؤں✍
     
    • متفق متفق x 2
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    کیا کریں یہاں تو آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  3. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,750
    صبر اور دعا کرنا مسٹ ہے:p
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    بس وہی بس میں ہے ہمارے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    بہت خوب ساجد تاج بھائی۔
    پورے معاشرے کو اوورہالنگ کی ضرورت ہے۔
     
    • متفق متفق x 1
  6. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    593
    بہت خوب
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. صدف شاہد

    صدف شاہد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    307
    یہ تو ساری دُکھتی رگیں چھیڑ دی آپ نے سُنانے سُنانے میں اتنا کچھ تو سُنا دیا ۔۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں