احادیث میں وارد قبولیتِ دعا کے مخصوص زمان و مکان

ابو حسن نے 'حدیث - شریعت کا دوسرا اہم ستون' میں ‏مارچ 20, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    دعا کی قبولیت کیلئے متعدد اوقات اور جگہیں ہیں، جن میں سے کچھ مندرجہ ذیل میں بیان کی گئی ہیں

    1- لیلۃ القدر

    چنانچہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے اس وقت فرمایا جب انہوں نے کہا "مجھے بتلائیں کہ اگر مجھے کسی رات کے بارے میں علم ہو جائے کہ وہ لیلۃ القدر کی ہی رات ہے ، تو اس میں میں کیا کہوں؟" تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم کہو اَللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّيْ یا اللہ! بیشک تو ہی معاف کرنے والا ہے، اور معافی پسند بھی کرتا ہے، لہذا مجھے معاف کر دے


    2- رات کے آخری حصے میں

    یعنی سحری کے وقت دعا کرنا، اس وقت اللہ تعالی آسمان دنیا تک نزول فرماتا ہے، یہ اللہ سبحانہ وتعالی کا اپنے بندوں پر فضل و کرم ہےکہ انکی ضروریات اور تکالیف دور کرنے کیلئے نزول فرماتا ہے، اور صدا لگاتا ہے
    "کون ہے جو مجھے پکارے تو میں اسکی دعا قبول کروں؟
    کون ہے جو مجھ سے مانگے تو میں اسے عطا کروں؟
    کون ہے جو مجھے سے اپنے گناہوں کی بخشش مانگے تو اسے بخش دوں" (بخاری 1145)


    3- فرض نمازوں کے بعد

    ابو امامہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے کہ "رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا "کونسی دعا زیادہ قبول ہوتی ہے؟" آپ نے فرمایا رات کے آخری حصے میں، اور فرض نمازوں کے آخر میں"
    (ترمذی:3499) اس حدیث کو البانی نے "صحیح ترمذی" میں حسن قرار دیا ہے۔

    یہاں اس بات میں مختلف آراء ہیں کہ عربی الفاظ"دبر الصلوات المكتوبات"سے کیا مراد ہے؟ سلام سے پہلے یا بعد میں؟

    اس بارے میں شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ اور ان کے شاگرد ابن قیم رحمہ اللہ کہتے ہیں یہ سلام سے پہلے ہے، چنانچہ ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا کہنا ہے کہ: "ہر چیز کی "دُبُر" اسی چیز کا حصہ ہوتی ہے، جیسے "دبر الحیوان" یعنی حیوان کا پچھلا حصہ" زاد المعاد(1/305)

    شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ کہتے ہیں
    جن دعاؤں کا تذکرہ "دبر الصلاۃ" کی قید کے ساتھ آیا ہے، ان سب کا وقت سلام سے پہلے ہے، اور جن اذکار کا تذکرہ " دبر الصلاۃ " کی قید کے ساتھ آیا ہے، تو یہ سب سلام کے بعد کے اذکار ہیں

    کیونکہ اللہ تعالی کا فرمان ہے
    فَإِذَا قَضَيْتُمُ الصَّلَاةَ فَاذْكُرُوا اللَّهَ قِيَامًا وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِكُمْ
    چنانچہ جب تم نماز مکمل کر لو؛ تو اللہ کا ذکر اٹھتے بیٹھتے، اور پہلو کے بل کرو۔ النساء 103
    مزید کیلئے دیکھیں : "كتاب الدعاء "از شیخ محمد الحمد :صفحہ: (54)


    4- اذان اور اقامت کے درمیان

    نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے صحیح ثابت ہے کہ آپ نے فرمایا آذان اور اقامت کے درمیان دعا رد نہیں ہوتی
    ابو داود (521) ترمذی (212) صحیح الجامع (2408)


    5- فرض نمازوں کی اذان اور میدان معرکہ میں گھمسان کی جنگ کے وقت

    چنانچہ سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دو چیزیں کبھی رد نہیں ہوتیں، یا بہت ہی کم رد ہوتی ہیں، اذان کے وقت، اور میدان کار زار کے وقت جب گھمسان کی جنگ جاری ہو
    ابو داود نے اسے روایت کیا ہے، اور یہ روایت صحیح ہے، صحیح الجامع (3079)


    6- بارش کے وقت

    چنانچہ سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کی روایت میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے کہ آپ نے فرمایا دو دعائیں رد نہیں ہوتیں اذان کے وقت کی دعا اور بارش کے وقت کی دعا

    ابو داود نے اسے روایت کیا ہے، اور البانی نے اسے "صحیح الجامع": (3078) میں اسے صحیح قرار دیا ہے۔


    7- رات کے کسی حصے میں دعا

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے رات کے وقت ایک ایسی گھڑی ہے جس میں کوئی بھی مسلمان دنیاوی اور اخروی خیر مانگے تو اسے وہ چیز دے دی جاتی ہے، یہ گھڑی ہر رات آتی ہے (مسلم 757)


    8- جمعہ کے دن قبولیت کی گھڑی

    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا اس دن میں ایک ایسی گھڑی ہے جس میں کوئی بھی مسلمان اللہ تعالی سے کھڑے ہو کر دعا مانگے تو اللہ تعالی اسے وہ چیز عطا فرماتا ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس گھڑی کے انتہائی مختصر ہونے کا اشارہ بھی فرمایا۔
    بخاری (935) مسلم (852)


    9- زمزم پیتے وقت کی دعا

    چنانچہ جابر رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ زمزم کا پانی ہر اس مقصد کیلئے ہے جس مقصد سے پیا جائے (امام احمد نے اسے روایت کیا ہے، اور البانی نے اسے "صحیح الجامع" (5502) میں صحیح قرار دیا ہے)


    10- سجدے کی حالت میں دعا

    نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے بندہ اپنے رب کے قریب ترین سجدے کی حالت میں ہوتا ہے، اس لئے کثرت سے سجدے کی حالت میں دعا کرو( مسلم 482)


    11- مرغ کی آواز سننے کے وقت

    نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے جب تم مرغ کی آواز سنتے ہو تواللہ سے فضل الہی مانگا کرو، کیونکہ اس وقت مرغ فرشتے کو دیکھتا ہے (بخاری 2304) (مسلم 2729)


    12- " لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّيْ كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِيْنَ " پڑھ کے دعا مانگنا

    نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ذو النون[یونس علیہ السلام ] کی دعا مچھلی کے پیٹ میں یہ تھی " لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّيْ كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِيْنَ " اور ان الفاظ کے ذریعے کوئی بھی مسلمان اللہ تعالی سے دعا مانگے تو اللہ تعالی اس کی دعا ضرور قبول فرماتا ہے
    ترمذی، البانی رحمہ اللہ سے اسے "صحیح الجامع" (3383) میں صحیح قرار دیا ہے۔

    قرآن مجید کی جس آیت میں ان الفاظ کا ذکر ہے ان کی تفسیر بیان کرتے ہوئے قرطبی رحمہ اللہ کہتے ہیں وَذَا النُّونِ إِذْ ذَهَبَ مُغَاضِبًا فَظَنَّ أَنْ لَنْ نَقْدِرَ عَلَيْهِ فَنَادَى فِي الظُّلُمَاتِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ [87] فَاسْتَجَبْنَا لَهُ وَنَجَّيْنَاهُ مِنَ الْغَمِّ وَكَذَلِكَ نُنْجِي الْمُؤْمِنِينَ اور مچھلی والا جب غصے کی حالت میں چل نکلا، اور یہ سمجھا کہ ہم اس پر گرفت نہیں کریں گے، پھر اس نے اندھیروں میں پکارا: بیشک تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں، تو پاک ہے، میں ہی ظالموں میں سے ہوں ، پھر ہم نے اس کی دعا قبول کی، اور غم سے نجات بخشی، اور اسی طرح ہم ایمان والوں کو نجات دیا کرتے ہیں [الأنبياء: 87- 88]

    قرطبی فرماتے ہیں ان آیات میں اللہ تعالی نے یہ لازم قرار دیا ہے کہ جو بھی اسے پکارے گا، تو وہ اسکی دعا قبول کریگا، جیسے یونس علیہ السلام کی دعا قبول کی، اور اسی طرح نجات بھی دے گا جیسے یونس علیہ السلام کو نجات دی، اس کی دلیل آیت کا آخری حصہ ہے " وَكَذَلِكَ نُنْجِي الْمُؤْمِنِينَ " اور ہم اسی طرح مؤمنوں کو نجات دینگے
    "الجامع لأحكام القرآن" (11/334)


    13- مصیبت پڑنے پر " إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ، اللَّهُمَّ أْجُرْنِي فِي مُصِيبَتِي، وَأَخْلِفْ لِي خَيْرَاً مِنْهَا" کے ذریعے دعا کرنا

    ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا
    کوئی بھی مسلمان کسی بھی مصیبت کے پہنچنے پر حکم الہی کے مطابق کہتا ہے " إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ، اللَّهُمَّ أْجُرْنِي فِي مُصِيبَتِي، وَأَخْلِفْ لِي خَيْرَاً مِنْهَا " بیشک ہم اللہ کیلئے ہیں، اور اسی کی طرف لوٹیں گے ، یا اللہ! مجھے میری مصیبت میں اجر عطا فرما، اور مجھے اس سے اچھا بدلہ نصیب فرما تو اللہ تعالی اسے اِس سے اچھا بدلہ ضرور عطا فرماتا ہے( مسلم 918)


    14- میت کی روح پرواز کر جانے پر لوگوں کا دعا کرنا

    ایک حدیث میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو سلمہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، [آپ فوت ہوچکے تھے] اور آپکی آنکھیں پتھرا گئی تھیں، آپ نے انکی آنکھیں بند فرمائیں، اور ارشاد فرمایا جس وقت روح قبض کی جاتی ہے، نظر اسکا پیچھا کرتی ہے یہ سن کر ابو سلمہ رضی اللہ عنہ کے اہل خانہ میں سے کسی نے چیخ ماری، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اپنے لئے اچھے کلمات ہی بولو؛ کیونکہ تم جو بھی کہو گے فرشتے اس پر آمین کہہ رہے ہیں (مسلم 2722)


    15- بیمار آدمی کے پاس دعا کرنا

    ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم مریض کے پاس آؤ تو اچھی بات کہو، کیونکہ فرشتے تمہاری ان باتوں پر آمین کہتے ہیں ۔۔۔ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جس وقت ابو سلمہ فوت ہوگئے تو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور آپکو خبر دی کہ "ابو سلمہ فوت ہوگئےہیں " تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
    تم یہ کہو " اَلَّلهُمَّ اغْفِرْ لِيْ وَلَهُ وَأَعْقِبْنِيْ مِنْهُ عُقْبىً حَسَنَةً " یا اللہ! میری اور اس کی مغفرت فرما، اور مجھے اس سے اچھا بدلے میں عطا فرما
    ام سلمہ کہتی ہیں میں نے یہ الفاظ کہے، تو اللہ تعالی نے مجھے ابو سلمہ سے بہتر خاوند عطا کیا، یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم"


    16- مظلوم کی دعا

    ایک حدیث میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مظلوم کی بد دعا سے بچنا ، کیونکہ اللہ اور مظلوم کی بد دعا کے درمیان کوئی پردہ نہیں ہوتا( بخاری 469) (مسلم 19)

    اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ بھی فرمان ہے کہ مظلوم کی بد دعا قبول ہوتی ہے، چاہے وہ فاجر ہی کیوں نہ ہو، اس کے فاجر ہونے کا نقصان اُسی کو ہوگا (احمد نے اسے روایت کیا ہے، مزید کیلئے دیکھیں: صحیح الجامع: (3382)


    17- والد کی اپنی اولاد کے حق میں دعا، روزہ دار کی روزے کی حالت میں دعا، اور مسافر کی دورانِ سفر دعا

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ نے فرمایا تین قسم کی دعائیں رد نہیں ہوتیں: والد کی اپنی اولاد کے حق میں، روزے دار، اور مسافر کی دعا
    (بیہقی نے اسے روایت کیا ہے، اور یہی روایت : صحیح الجامع: (2032) اور سلسلہ صحیحہ : (1797) میں موجود ہے)


    18- والد کی اپنی اولاد کیلئے بد دعا

    صحیح حدیث میں ہے کہ تین دعائیں قبول ہوتی ہیں:مظلوم کی دعا، مسافر کی دعا، اور والد کی اپنی اولاد کے لئے بد دعا (ترمذی 1905)


    19- نیک اولاد کی اپنے والدین کیلئے دعا

    نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ جب انسان مر جائے تو تین ذرائع کے علاوہ اس کے تمام عمل منقطع ہو جاتے ہیں صدقہ جاریہ، نیک اولاد جو مرنے والے کیلئے دعا کرے، یا علم جس سے لوگ مستفید ہوں (صحیح مسلم 1631)


    20- ظہر سے پہلے زوال شمس کے وقت دعا

    چنانچہ عبد اللہ بن سائب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سورج ڈھلنے کے بعد اور ظہر کے فرائض سے قبل چار رکعت نماز اد اکیا کرتے تھے، اور آپ نے فرمایا اس وقت میں آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، اور میں چاہتا ہوں کہ اس وقت میرے نیک اعمال اوپر جائیں (اسے ترمذی نے روایت کیا ہے، اور اسکی سند صحیح ہے، مزید کیلئے دیکھیں: تخریج المشکاۃ: (1/337)


    21- رات کے وقت کسی بھی لمحے آنکھ کھلنے پران مسنون الفاظ کے بعد دعا کرنا

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے جو شخص رات کے وقت بیدار ہوا، اور اس نے یہ کہا: "لاَ إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ، لَهُ المُلْكُ وَلَهُ الحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، الحَمْدُ لِلَّهِ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ، وَلاَ إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ" اللہ کے سوا کوئی معبودِ حقیقی نہیں، وہ یکتا و تنہا ہے، اسکا کوئی شریک نہیں، ساری بادشاہی اور تعریفیں اسی کیلئے ہیں، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، الحمد للہ، سبحان اللہ، اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، اللہ اکبر، نیکی کرنے کی طاقت، اور برائی سے بچنے کی ہمت اللہ کے بغیر نہیں ہے پھر اس نے کہا یا اللہ! مجھے بخش دے، یا کوئی اور دعا مانگی تو اسکی دعا قبول ہوگی، اور اگر وضو کرکے نماز پڑھی تو اس کی نماز بھی قبول ہوگی (بخاری 1154)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    جزاک اللہ خیرا، بہت عمدہ موضوع، بس درج ذیل نقطے پر اشکال ہے کہ اذان کا جواب دینا (انہی الفاظ میں) واجب ہے پھر اس وقت دعا کیسے کی جا سکتی ہے:


    نیز ایک فلسطینی کولیگ ہیں جو ہر بدھ کو یہ پیغام بھیجتے ہیں:

    اذکرکم والذکری تنفع المومنین بوقت اجابۃ الدعاء الیوم الاربعاء بین الظہر و العصر!

    اس کے بارے میں اگر آپ کو کچھ معلوم ہے تو روشنی ڈالئے گا۔
     
    Last edited: ‏مارچ 20, 2018
  3. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    جزاک اللہ خیرا
     
  4. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    اس حدیث کے حاشیہ میں یہ بات درج ہے " حين الأذان أو بعده "

    واللہ اعلم


    شیعہ لوگوں کے ہاں دنوں سے منسوب دعائیں ہیں اور ہوسکتا ہے کہ وہ شیعہ ہو اسی لیے وہ آپکو یہ پیغام بھیجتا ہو اور ویسے بھی وہ ظہر و عصر جمع کرتے ہیں اور اس میں وقت بھی قلیل ہوتا ہے تو اسی طریقہ کو فضیلت بنا کر اس سے کام چلاتے ہونگے ،

    یاپھر کسی شیعہ نے اسے پیغام بھیجا ہو اور یہ بغیر تحقیق کیے اجروثواب پانے کیلئے دوسرے لوگوں کو بھیجتا رہتا ہو

    واللہ اعلم
     
    Last edited: ‏مارچ 20, 2018
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    صحیح الجامع کی حدیث اگر صحیح بخاری سے ٹکراتی ہو تو؟
    اذان کے دوران یا بعد، شک والی حالت نہیں؟
    جزاک اللہ خیرا
     
  6. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    ابو داود نے اسے روایت کیا ہے، اور یہ روایت صحیح ہے، دیکھیں: صحیح الجامع: (3079)

    اس بابت محدثین اور علماء ہی صحیح رہنمائی فرما سکتے ہیں کہ صحیح بخاری سے کوئی اور صحیح حدیث ٹکراے تو کیا کرنا ہے؟ لیکن اس بارے ابھی تک یہی جانا کہ صحیح حدیث کا رد کرنا اپنے آپ کو ہلاکت کے کنارے کھڑا کرنا ہے
    (حدیث کا صحیح ہونا شرط ہے )
    اور اس حدیث کو نقل بھی شیخ صالح المنجد نے کیا ہے

    واللہ اعلم
     
    Last edited: ‏مارچ 21, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    یہ مضمون آپ نے اسلام کیو اے سے لیا ہے؟
     
  8. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    جی
     
  9. عمر اثری

    عمر اثری -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 21, 2015
    پیغامات:
    461
    میں کوئی عالم دین نہیں لیکن اتنا عرض کرنا چاہتا ہوں کہ پہلے تو یہ غور کرنا ہوگا کہ کیا واقعتا دونوں میں تضاد ہے بھی یا نہیں؟؟؟ اور اگر تضاد ہو بھی تو وہ ظاہری تضاد ہوگا۔ تضاد کی صورت میں پہلے اسمیں جمع تطبیق کی صورت لاگو کی جائے گی۔ اگر جمع و تطبیق ممکن نا ہو تو اسکے بعد راجح و مرجوح یا ناسخ و منسوخ کا مرحلہ آئے گا۔ اور یہ سب کام علماء کرام انجام دیں گے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  10. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    کاپی پیسٹ کے لئے اصل مضمون کا حوالہ ضروری ہے۔ پلیز خیال رکھا کریں ورنہ ہم پر سرقے کا الزام لگ سکتا ہے۔
     
  11. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    جی بالکل اصول تو یہی ہے۔ چلیں اس بارے میں سوال جواب سیکشن میں پوچھ کر دیکھتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  12. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  13. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    میں نے پہلے بھی اس بات کا خیال رکھا تھا اور ساتھ میں حوالہ بھی دیا لیکن انتظامیہ کیطرف سے یہ کہہ دیا گیا کہ آپ وہاں سے کاپی کرکے یہاں پیسٹ نہیں کرسکتے حالانکہ کے کئی ایک مضمون وہیں سے مختلف اراکین نے نقل کرکے لگائے ہیں

    اور میں بھی اپنے اور دوسروں کے علم میں اضافہ کی غرض سے یہاں مضمون نقل کرتا ہوں اور الحمدللہ اس میں کوئی دوسری غرض شامل نہیں ہے وہ بھی شاید 3 سے زیادہ مضمون نہ ہونگے باقی میرے اپنے لکھے ہوئے ہیں اور اسی طرح اپنے فیسبک پیج پر بھی بمعہ حوالہ پوسٹ شیئر کرتا ہوں

    2- سونے سے قبل کے صحیح اذکار

    3- علم اور عالم

    اور مندرجہ ذیل کے ساتھ حوالہ بھی لکھا ہوا ہے

    میں اپنے دین کی خدمت کرنا چاہتا ہوں مجھے کیا کرنا چاہیے ؟



    حدیث : مجھے کچھ لادو میں تمہارے لئے ایسی تحریر لکھوا دوں کہ تم میرے بعد گمراہ نہ ہوسکو گے



    تبلیغی جماعت کیساتھ بیٹھنا اور انکے ساتھ تبلیغ کیلئے جانا



    بحرحال اگر انتظامیہ کو مناسب نہیں لگتیں یہ پوسٹیں تو بغیر اطلاح کے مجلس سے ہٹاسکتے ہیں ، شکریہ
     
    Last edited: ‏مارچ 24, 2018
  14. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    بطور حوالہ کسی دینی ویب سائٹ سے کوئی تحریر ،اقتباس لینے میں حرج نہیں.بشرطیکہ مصدر ذکر کر دیا جائے. اراکین اس وقت نقل کرتے تھے جب اس حوالے سے کوئی قانون نہیں تھا. بعد میں بھی کاپی پیسٹ کرنے والوں کو وارن کیا جاتا رہا ہے.ویسے آپ تو اچھے قلمکار ہیں. ضرورت نہیں. یہ کام تو میرے جیسے لوگ کر سکتے ہیں.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں