میں افورڈ کرسکتا ہوں ۔۔۔۔ ایک پیغام

سیما آفتاب نے 'مثالی معاشرہ' میں ‏اپریل 19, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    میں افورڈ کرسکتا ہوں۔۔۔
    تحریر: بشارت حمید


    اگر میں گھر میں پانی کا بل 5000 روپے ماہانہ افورڈ کر سکتا ہوں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں اپنے گھر کی ساری ٹونٹیاں کھول کر پانی ضائع کرتا رہوں۔ اپنےہی ملک میں بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جنہیں روزمرہ استعمال اور پینے کے لئے دور دراز سے مٹکے بھر کر پانی لانا پڑتا ہے۔

    اگر میں گھر اور دفتر کا بجلی کا بل 50000 روپے ماہانہ ادا کر سکتا ہوں تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ میں ساری لائٹس ، پنکھے اورائرکنڈیشنر چلا کر بلا مقصد بجلی فضول ضائع کرنے لگ جاؤں۔ ہمارے اردگرد بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو گھر میں ایک لائٹ کا بل دینا بھی افورڈ نہیں کر سکتے۔

    اگر میں گیس کا بل 20000 روپے ماہانہ ادا کر سکتا ہوں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ گھر میں ماچس کی تیلی دوبارہ جلانے کی مشقت سے بچنے کے لیے چولہا جلتا ہی رہنے دیا جائے۔بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو روز مرہ استعمال کے ایندھن کے لئے کتنی مشقت جھیلتے ہیں۔

    اگر میں گاڑی کا پٹرول 50000 روپے ماہانہ افورڈ کرسکتا ہوں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں دوران سفر آرام کے لئے رکنے پر بھی گاڑی بند نہ کروں۔ بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو کسی ٹوٹی پھوٹی بس کا سفر کرنا بھی عیاشی خیال کرتے ہیں۔

    اگر میں ایک وقت کا کھانا کسی بڑے ہوٹل میں فی کس 10000 روپے افورڈ کرسکتا ہوں تو اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ برتنوں میں کھانا چھوڑنے لگ جاؤں۔ کتنے ہی ایسے لوگ ہیں جو ہوٹلوں میں لوگوں کا بچا کھچا کھانا اکٹھا کر کے گھر والوں کو کھلاتے ہیں۔

    اگر دیکھا جائے تو ہمارے اردگرد ایسی بہت سی مثالیں مختلف شعبوں میں نظر آ جائیں گی۔ اگر اللہ نے مال و دولت میں وسعت عطا فرمائی ہے تو یہ فضول ضائع کرنے کے لئے نہیں ہے بلکہ یہ آزمائش ہے کہ ہم حق داروں، مسکینوں، غریبوں اور سوالی کو ان کا حق جو اللہ نے ہمارے اموال میں رکھ کر ہمیں عطا کیا ہے وہ ادا کرتے ہیں یا نہیں۔

    وقتی شوبازی کے لئے اپنے پیسے فضول ضائع کرنا اسراف ہے۔ جہاں کم میں گزارا ہوسکتا ہو وہاں بلامقصد پیسے ضائع کرنا اچھا عمل نہیں اور آخرت میں محاسبے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    بہت عمدہ پیغام، اسلام ہمیں فضول خرچی اور خود نمائی دونوں سے منع کرتا ہے، اور فضول خرچی عموماً خود نمائی کی ہی دوسری شکل ہوتی ہے کہ لوگ ہمارے ٹھاٹھ باٹھ دیکھ سکیں جبکہ ضرورت سے زائد خرچ کو بچا کر ہم اسی رقم سے اگر کسی غریب کی بنیادی ضرورت پوری کریں تو اللہ ہمیں دنیا میں بھی اس سے زیادہ دے گا اور آخرت میں بھی ہمارے لئے خیر کا باعث بنے گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • متفق متفق x 1
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    بہت خوب سسٹر بہت اچھا پیغام۔
    اس کے ساتھ ساتھ یہ دیکھیں کہ بجلی، گیس اور پیٹرول وغیرہ تمام توانائ کے ذرائع ہیں ہم قومی سطح پر ان کی کمی کا شکار ہیں۔ افورڈ کرنے کے ساتھ اس کا بے جا استعمال قومی دولت اور توانائ کا ضیاع بھی ہے۔ جس کا منفی اثر پورے ملک پر پڑتا ہے۔
    اس سب سے بڑھ کر یہ اسراف کے دائرے میں آتا ہے اور اللہ تعالی بے جا اسراف کرنے والوں کو پسند بھی نہیں کرتا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • متفق متفق x 1
  4. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    بے شک ۔۔ جو کام کم خرچ میں بھی انجام دیا جا سکتا ہے اس پر اضافی خرچ کرنا بے فائدہ ہے ۔۔ ہمارے مال میں اللہ نے دوسروں کا بھی حق رکھا ہے جو ہماری اس روش سے اپنے حق سے محروم ہوتے ہیں۔

    جزاک اللہ خیرا
    بالکل متفق۔۔۔ ہم صرف اپنا سوچتے ہیں، اپنی آسانی پیش نظر رکھتے ہیں اس وجہ سے یہ رویہ اپناتے ہیں۔ اللہ ہم سب کو ہدایت دے آمین!!

    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. JUNAID BIN SHAHID

    JUNAID BIN SHAHID نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    805
    ﺑﮩﺖ ﻋﻤﺪﮦ ﭘﯿﻐﺎﻡ
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. JUNAID BIN SHAHID

    JUNAID BIN SHAHID نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    805
    بہن کیا اس پیغام کو بغیر حوالے کے کسی اور جگہ شئیر کرنے کی اجازت ہے ؟
     
  7. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    نہیں بھائ۔ مجلس کے حوالے سے اور بغیر کسی ترمیم کے کر سکتے ہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  8. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    بہت شکریہ پسند کرنے کے لیے
    بغیر حوالے کے کہیں شئیر کرنا لکھنے والے کے ساتھ غیر مناسب سلوک ہوتا ہےاس لیے اگر حوالہ میسر ہے تو اس کو حذف کرنا اچھی بات نہیں

    جزاک اللہ خیرا
     
    • متفق متفق x 1
  9. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    جزاک الله خیرا۔ بہت عمدہ پیغام ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    وایاک ۔۔ بہت شکریہ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں