مسلم خاتون ہاتھ نہ ملانے کی پاداش میں فرانس کی شہریت سے محروم

کنعان نے 'دیس پردیس' میں ‏اپریل 20, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    مسلم خاتون ہاتھ نہ ملانے کی پاداش میں فرانس کی شہریت سے محروم

    ویب ڈیسک جمعہء
    20 اپريل 2018


    الجزائر سے تعلق رکھنے والی مسلم خاتون نے فرانسیسی شہری سے 2010 میں شادی کی تھی
    پیرس: فرانس میں الجزائر سے تعلق رکھنے والی مسلم خاتون کو سرکاری افسر سے ہاتھ ملانے سے انکار پر شہریت دینے سے انکار کر دیا گیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الجزائر سے تعلق رکھنے والی مسلم خاتون نے فرانسیسی شہری سے 2010 میں شادی کی تھی جب کہ اپریل 2017 میں شہریت کے لئے درخواست دی۔

    فرانس کے جنوب مشرقی علاقے ایسرے میں منعقدہ ایک تقریب میں مسلم خاتون کو ملک کی شہریت دی جا رہی تھی۔ اس موقع پر تقریب کے صدر اور ایک مقامی سیاسی رہنما نے ہاتھ ملانا چاہا تو خاتون نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ میرے مذہبی عقائد اس بات کی اجازت نہیں دیتے۔

    حکومت نے واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کا رویہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ ’فرانسیسی معاشرے میں ضم ہونا نہیں چاہتی‘، ایسا عمل سول کوڈ کے تحت کسی بھی فرانسیسی شہری کے شریک حیات کو ملک کی شہریت دینے کی اجازت نہیں دیتا۔ فرانس کی حکومت کے خاتون کو شہریت نہ دینے کے فیصلے کو ملکی اعلیٰ انتظامی عدالت نے بھی برقرار رکھا ہے۔

    دوسری جانب خاتون نے فیصلے کو ’اختیارات کا غلط استعمال‘ قرار دیا ہے۔ تاہم ایسے معاملات کی حتمی سماعت کرنے والی عدالت کونسل آف اسٹیٹ کا مؤقف ہے کہ حکومت نے ’’قانون کا غلط استعمال‘‘ نہیں کیا۔

    شکریہ ایکسپریس نیوز
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  2. Abdulla Haleem

    Abdulla Haleem محسن

    شمولیت:
    ‏جولائی 19, 2014
    پیغامات:
    118
    یہ ویڈیو تو کسی اور مناسبت میں یہاں پوسٹ ہوچکی ہے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی x 2
  3. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    2010 میں شادی کی اور 2016 میں سٹیزن شپ سرمنی ہوئی جہاں ویڈیو اور تصاویر اترتی ہیں، اب اپریل 2018 کوٹ اپیل نے بھی فیصلہ دیا جس پر یہ خبر 20 اپریل کو دنیا کے تمام اخبارات میں نشر ہوئی ہے، جس پر میں لنکس یہاں نہیں لگا سکتا کیونکہ ان اخبارات کا لنکس شیئر کرنا اچھا نہیں ہوتا۔
    Muslim woman who refused handshake denied French citizenship
    گوگل میں چیک کر سکتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز نے صبح یہی تصویر شائع کی تھی جو اب ہٹا دی ہے، ہو سکتا ہے کہ ویڈیو درست نہ ہو کیونکہ اس پر جرمنی کا لکھا ہوا ہے، خیر خبر درست ہے۔ آپ نے یہ ویڈیو اگر کہیں ملے تو اس پوسٹ کا لنک شیئر کر سکتے ہیں۔

    والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں