آنگن کی چڑیاں

صدف شاہد نے 'گوشۂ نسواں' میں ‏مئی 4, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. صدف شاہد

    صدف شاہد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    307
    سُنو ! تم میری ماما سے کہہ سکتی ہو کہ میں کل تمہارے ساتھ تمہارے گھر گئی تھی ۔۔۔
    میں نے سر اُٹھا کر اُن نوخیز چہروں کے عقب کی کہانی کھوجنے کی سعی کی ۔
    کیوں ؟
    میری کزن نے کل مجھے اُس کے ساتھ دیکھ لیا تھا
    میں ساکت سی رہ گئی ۔میں اُ نہیں روکنا چاہتی تھی ۔اُنہیں بتانا چاہتی تھی کہ
    اے نوخیز تتلیو! یہیں رُک جاؤ ورنہ تمہارے پَر جل جائیں گے۔۔۔۔کہکشاں سمجھ کر جس رستے پر قدم رکھا ہے ۔۔۔۔وہاں پاؤں فگار ہوتے ہیں ۔
    وہ مجھ سے دور جا چکی تھیں اور میں آنکھوں میں آئی دھند کے پار سفید یونیفارم میں موجود دو لڑکیوں کو دیکھ رہی ہوں ۔۔۔۔میرا ماضی میرا ہاتھ پکڑ کر مُسکرا رہا ہے ۔ جہاں میں اور فاخرہ اپنے اپنے بیگ کندھوں پر لٹکائے، فائل ہاتھوں میں پکڑے اپنے نئے نئے جوگرز کو دیکھ رہی تھیں ۔۔۔۔۔
    آج کالج میں پہلا دن تھا ۔۔۔
    امی السلام علیکم ! ابائی السلام علیکم!
    اور ابائی کا ہاتھ ہم دونوں کے سروں پر باری باری ٹھہرا ۔۔۔(تب وہ ہاتھ اتنا بوڑھا نہیں تھا )
    بیٹا سیدھے کالج جانا اور سیدھے گھر آنا ہے ۔۔۔۔۔۔
    اس ایک جملے کی نصیحت نے ہمارے گرد حدود و قیود کی جو حد باندھی تو پھر ایک قدم اِدھر سے اُدھر نہ پڑا ۔ کیوں کہ میرا ایمان ہے جب کوئی اپنے ماں باپ کو دھوکا دیتا ہے تو دراصل وہ یہ دھوکا خود کو دے رہا ہوتا ہے ۔ میں یہی سوچ ، یہی مضبوطی ہر لڑکی میں دیکھنا چاہتی ہوں ۔۔۔۔
    اپنے حق کے لیے جدوجہد کرو یہ تمہارا حق ہے ۔ اگرجیت نہ سکو تو ہار جاؤمگر کوئی تیسرا راستہ اختیار نہ کرو ۔کیونکہ بیٹیاں پھول ہیں ، تتلیاں ہیں ، آنگن کی چڑیاں ہیں مگر بیٹیاں والدین کا فخر و غرور بھی ہوتی ہیں ۔ اُن کی آنکھوں کی ٹھنڈک بھی ہوتی ہیں ۔ٓ

    از راحت جبیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  2. سیما آفتاب

    سیما آفتاب محسن

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    484
    بہت عمدہ شئیرنگ ہے
     
  3. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ اگر اسلامی تربیت پر بھی زور ہوتا تو نہ "اُس" کے ساتھ جاتی اور نہ والدین کو دھوکہ دیتی، افسوس کہ ہم ماڈرن ازم میں غیر مسلموں کو بھی پیچھے چھوڑتے جارہے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. صدف شاہد

    صدف شاہد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    307
    جی صحیح کہہ رہے ہیں آپ لیکن میرے مشاہدے میں وہ لڑکیاں بھی ہیں جن کو تربیت بہت اچھی ملی اسلامی بھی لیکن وہ بھی ایسی لغزشیں کرتی نظر آئیں اُس کی بنیادی وجہ کیا ہے ؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    میرے خیال میں اس کی بنیادی وجہ ایمان کی کمزوری یے، شیطان تو ہر نیک و بد پر وار کرتا ہے بلکہ نیک لوگوں کو زیادہ گمراہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ جس کا ایمان مضبوط ہوتا ہے اللہ انہیں اس کے جھانسے میں نہیں آنے دیتا۔ ایمان بھی بڑھتا کم ہوتا رہتا جیسے کسی روز نیکی کرنے کا جذبہ زیادہ ہوتا ہے اور کسی روز کم بس اسی کمزور گھڑی میں شیطان اپنا وار کر جاتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  6. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    585
    ایمان کی کمزروی تو ہے ہی اسی طرح والدین کی تربیت ہے مگر اولاد پر توجہ نہیں۔ تربیت کے ساتھ اولاد پر نگاہ رکھی جائے کہ ہمارے بچے اور بچیاں کہاں جارہی ہیں اور وہ کس ماحول رہ رہی ہیں وغیرہ وغیرہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  7. صدف شاہد

    صدف شاہد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    307
    جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں