نعت ظلمت کدے میں نور کا سامان کر گئے

ابوعکاشہ نے 'حمد و نعت' میں ‏مئی 24, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    مولانا عبدالعلیم ماہر رحمہ اللہ

    ظلمت کدے میں نور کا سامان کر گئے
    اہل جہاں پہ آپ یہ احسان کر گئے

    دشمن کی بھی کی آپ نے مہمان نوازی
    دنیا کو حسن خلق سے حیران کر گئے

    باطل کا زور توڑ دیا ہر محاذ پر
    شیطاں کو زور حق سے پشیمان کر گئے

    روشن جہاں میں مذھب اسلام کردیا
    ایوان شرک وکفر کو ویران کر گئے

    کہتے تھے جو بھی بات وہ کرتے تھے پیشتر
    انسانیت کی راہ وہ آسان کر گئے

    یہ حسن تربیت ہے کہ اصحاب آپکے
    سب کچھ وہ راہ حق میں قربان کر گئے

    ہر وا لئ یتیم کو باغ بہشت ہے
    کتنا حسین آپ یہ اعلان کر گئے

    *ماہر* تمہارے بس میں نہیں ذکر کر سکو
    جود سخا کا آپ جو فیضان کر گئے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • اعلی اعلی x 1
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    بہت عمدہ شیئرنگ، جزاک اللہ خیرا!
     
  3. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    585
  4. JUNAID BIN SHAHID

    JUNAID BIN SHAHID نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    805
    ﺑﮩﺖ ﻋﻤﺪﮦ ﺷﯿﺌﺮﻧﮓ
    ﺟﺰﺍﮎ ﺍﻟﻠﮧ ﺧﯿﺮﺍ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں