’خدا کے ہاں‘ اسلامی جمہوریہ ایران کا کوئی متبادل نہیں: مشیر خامنہ ای

زبیراحمد نے 'خبریں' میں ‏مئی 24, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے ایرانی عوام سےمرضی کی قیادت کے انتخاب کی تجویز پر ایرانی رجیم کے سرکردہ لیڈروں کی طرف سے ’آتشیں بیان بازی‘ کا سلسلہ جاری ہے۔

    مائیک پومپیو کے بیان کے ردعمل میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر برائے عسکری امور یحییٰ رحیم صفوی نے منفرد انداز بیان اختیار کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ’اللہ کے ہاں اسلامی جمہوریہ ایران کا کوئی متبادل نہیں‘۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ کرہ ارض پر موجود 194 ممالک میں ایران واحد ملک ہے جو حقیقی معنوں میں قرآن پاک کی تعلیم کے مطابق قائم ہے۔

    عراق ۔ ایران جنگ کے دوران ’خرم شھر‘ کا قبضہ چھڑانے کی 36 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں مسٹر صفوی نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کے بیانات عقل وفہم سے بھی ماورا ہیں۔ خطے اور پوری دنیا نے امریکی بلیک میلنگ اور دھمکی آمیز سیاست کو مسترد کردیا ہے۔

    خیال رہے کہ سوموار کے روز امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران کے حوالے سے نئی حکمت عملی کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے ایران پر دہشت گردی کی پشت پناہی اور خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کا الزام عاید کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا اور اس کے حلیف ایران کو اس کے جوہری اور میزائل پروگرام سے باز رکھنے کے لیے سخت ترین معاشی پابندیاں عاید کریں گے۔ اس کے ساتھ انہوں نے ایران میں حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کی تحریک کی بھرپور حمایت کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

    میجر جنرل رحیم صفوی نے کہا کہ چالیس سال سے جاری سازشوں کے باوجود ایران بہ حیثیت ملک اور ایرانی بہ حیثیت قوم پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے الزام عاید کیا کہ خطے میں مداخلت کا الزام عاید کرنے والا امریکا خود سات سمندر پار سے مشرق وسطیٰ میں مداخلت کر رہا ہے۔ خطے میں ایران کے بڑھتے اثر ونفوذ کو کم کرنے اور ایران کے اقتصادی مفادات کو نقصان پہنچانے کی امریکی سازشیں بری طرح ناکام ہوئی ہیں۔

    امریکا کو مداخلت کا کوئی حق نہیں
    امریکی وزیر رجہ کی طرف سے ایران پر 12 شرائط عاید کیے جانے کی جانب اشارہ کرتےہوئے سپریم لیڈر کے مشیر نے کہا کہ امریکی مداخلت کار اور مغربی ایشیا میں ظلم کو فروغ دینے کے مرتکب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراقی شیعہ ملیشیا الحشد الشعبی کو اپنی مرضی کے مطابق کام کرنے کا حق ہے اور امریکا کو اس کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا کوئی حق نہیں۔

    خیال رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران پر زور دیا تھا کہ وہ اقتصادی پابندیوں سے بچنے کے لیے دہشت گردی کی مدد بند کرے۔ یمن کے حوثی باغیوں، لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ، شام او دیگر ملکوں میں مداخلت سے باز آئے۔ ایران نے امریکی حکومت کی شرائط یکسر مسترد کر دی ہیں۔

    http://urdu.alarabiya.net/ur/editor...-ایران-کا-کوئی-متبادل-نہیں-مشیر-خامنہ-ای.html

    یہ بات تو امریکی بھی جانتے ہیں کہ ایران ان کا دوست نہیں ایران کا اسلامی انقلاب سی آئ اے سپانسرڈ تھاباوجودیکہ ایران بھی جانتا ہے کہ امریکی ان کے دوست نہیں. ان تعلقات میں کوئی دوستی دشمنی نہی ہوتی صرف مفادات ہوتے ہیں اور اس وقت اسلام کے خلاف محاذ پر دونوں کے مفاد ایک ہیں۔ایرانی شہنشاہ سائرش جس نے اپنے دور اقتدار میں بابل میں پھنسے ہوئے یہودیوں کو غدرا اور نہمیہ کی سرکردگی میں فلسطین جانے کی اجازت دی تھی سائرس سے منسوب اس بستی کی ایک سڑک کا نام شاہ ایران کے اعزاز میں شارع رضا شاہ پہلوی رکھا جائے گا (جیوش کرانکل 10 ستمبر 1971)
    شاہ ایران کے دور پر سرسری نگاہ ڈالنے کے لئے تاریخ کے چند اوراق پلٹتے ہیں ہاد ہوگا کے اکتوبر ١٩٧١ء میں ایرانی شہنشاہیت کی ڈھائی ہزار سالہ تقریب (یوم سائرس) ایران اور اسرائیل نے بیک وقت منائیں سائرش (دارا) شہنشاہ ایران نے اسی مہنہ میں کوئی ڈھائی ہزار سال قبل بابل کے یہودیوں کو آزادی دلائی تھی اس سلسلہ میں جیوش کرانکل میں طبع شدہ ایک اقتباس، بیسویں صدی میں ایران اسرائیل تعلقات کے پس منظر پر روشنی ڈالتا ہے جو دونوں کے درمیان صدیوں سے موجود ہے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں