علوم حدیث پر کتب از محمد ابراہیم بن بشیر الحسینوی

ابن بشیر نے 'اسلامی کتب' میں ‏جون 13, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابن بشیر

    ابن بشیر ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جنوری 29, 2012
    پیغامات:
    268
    بندہ ناچیز الفقیر الی اللہ الغنی نے اپنی زیر طبع کتاب جرح و تعدیل کے اصول وضوابط کے مقدمہ میں لکھا ہے :
    اللہ تعالی کی خاص توفیق سے بندہ ناچیز نے جر ح و تعدیل و علوم حدیث کے فن پر کئی ایک کتب لکھی ہیں جو عنقریب شائع کی جائیں گی ان شاء اللہ۔اور ان میں کئی ایک مطبوع بھی ہیں ۔
    ۱: تخریج و تحقیق کے اصول و ضوابط ۔ مطبوع ۔
    ۲: جرح وتعدیل کے اصول و ضوابط ۔زیر طبع ۔
    ۳: موسوعۃ المدلسین
    ۴: علوم حدیث رشحات قلم امام محمد ناصر الدین البانی رحمہ اللہ
    ۵: اصول حدیث رشحات قلم محدث العصر شیخ ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ
    ۶: اصول حدیث رشحات قلم حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
    ۷: محدثین کے حالات اور ان کی کتب حدیث کا منہج
    ۸: ائمہ جرح و تعدیل کاتعارف اور ان کی کتبِ جرح وتعدیل کا منھج
    ۹: ائمہ قراء ت جرح وتعدیل کی میزان میں ۔مطبوع(رشد لاہور کا قراء ت نمبر۳،۴)
    ۱۰: جرح و تعدیل کا ابتدائی قاعدہ (مطبوع)
    ۱۱: رسائل فی الجرح والتعدیل
    ابھی چند ماہ قبل ہم نے طلبہ وطالبات کے لیے ’’تخریج و تحقیق کے اصول وضوابط ‘‘ اور ’’جرح و تعدیل کا ابتدائی قاعدہ ‘‘شائع کیں جن کو بہت پسند کیا گیا ، بلکہ بعض مدارس نے انہیں اپنے نصاب میں شامل بھی کیا فجزاہم اللہ خیرا ۔اس طرح یہ کتاب بھی پیش خدمت ہے۔ امید واثق ہے کہ ضرور پسند آئے گی اوراس کو بھی مدارس کے نصاب میں شامل کیا جائے گا۔ان شاء اللہ
    افسوس ان بعض طلبہ پر جو کچھ چیزیں سمجھ آنے کے بعد اپنے آپ کو فن جرح و تعدیل کا ماہر اور استاد تصور کرنا شروع کردیتے ہیں ۔یہ ایک فتنے کی شکل اختیار کرگیا ہے ، اللہ تعالی ایسے جاہلوں سے امت مسلمہ کو محفوظ فرمائے ۔آمین ۔اس طرح ایک جرح و تعدیل سے جاہل شخص نے ’’اصول حدیث اور اصول تخریج ‘‘کے نام سے کتاب لکھی ہے جس پر ہمارے فاضل دوست شیخ ابوالمحبوب انور شاہ راشدی حفظہ اللہ محققانہ اور فاضلانہ تبصرہ کررہے ہیں ۔
    ہمارے اس رسالے کو موجودہ دور کے محدثین پر پیش کیا جائے اس کی درست باتوں سے فائدہ اٹھایا جائے اور کمزور باتوں کی مجھے اطلاع دی جائے تاکہ ہم اپنی غلط باتوں سے رجوع کر سکیں ۔ہمارا یہ ہرگز دعوی نہیں کہ ہم نے تمام اصولوں کا احاطہ کیا ہے بس جو اصول ضروری خیال کیے انھیں جمع کرنے کی ادنی سی کوشش کی ہے ۔اس کتاب کے بعد ہم اپنی جرح و تعدیل پر لکھی ہوئی کئی ایک کتب شائع کریں گے ۔ان شاء اللہ۔ تاکہ مداس کے لیے ایک مکمل نصاب تیار ہو جائے ۔
    مرکز البیت العتیق لاہور رمضان 1438ھ میں ہم نے دورہ جرح وتعدیل کروایا تھا وہ اکیس دن کی کلاس پر مشتمل تھا ۔وہ مکمل دورہ یوٹیوب پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے اسے سماعت کرنے کے لیے آپ یوٹیوب پر لکھیں :ibrahim bin bashir اور دورے سے فائدہ اٹھائیں ۔یہ لیکچر سن کر آپ کو فنِ جرح و تعدیل کو سمجھنے میں کافی مدد ملے گی ۔ان شاء اللہ۔اور آپ علم و تحقیق کی دولت سے مالا مال ہوںگے۔دورہ کی ہماری تقریر سن کر کوئی ہم پر اعتراض نہ کرے بلکہ انہیں دروس پر مشتمل ہماری اس کتاب پر اعتراض کرے، کیو نکہ آپ بخوبی جانتے ہیں کہ تقریر اور تحریر کا انداز مختلف ہوتا ہے اور تقریر میں کچھ کمزوری رہ جانا ممکن ہے ۔اللہ تعالی اسے قبول فرمائے ۔
    آخر میں محترم المقام حافط شاہد رفیق حفظہ اللہ کا شکر گزار ہوں جنھوں نے کتاب پر نظر ثانی کی فجزاہ اللہ خیرا۔اللہ تعالی ہماری اس کتاب کو اساتذہ ،والدین اور معاونین کے لیے صدقہ جاریہ بنائے آمین
    انا العبد
    ابو رمیثہ محمدا براہیم بن بشیر بن یعقوب بن عمر الحسینوی
    رئیس جامعہ امام احمد بن حنبل ،بائی پاس چوک ،قصور
    26.9.2017ء
     
    Last edited: ‏جون 13, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں