ایران: حکومت مخالف مظاہروں میں خامنہ ای کے استعفے کا مطالبہ

زبیراحمد نے 'خبریں' میں ‏اگست 2, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    ایران میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مہنگائی اور معاشی ابتری کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں مشتعل مظاہرین نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ان سے استعفے کا مطالبہ کیا۔
    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق البورز گورنری کے کرج شہر میں رات کو ہونے والے مظاہروں کے دوران مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین نے کہا کہ خامنہ ایرانی قوم پر خدا بن کر مسلط ہیں اور رعیت کے بنیادی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں۔
    انہوں نے آمریت مردہ باد کے نعرے لگائے۔ اس کے ساتھ انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کے خلاف نعرے تحریر تھے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بیرون ملک فوجی مداخلت کرکے قوم کے وسائل کو برباد کرنے کے بجائے قوم کی فکر کرے۔

    http://urdu.alarabiya.net/ur/middle...مظاہروں-میں-خامنہ-ای-کے-استعفے-کا-مطالبہ.html
     
  2. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    ایران بھی اب عدم استحکام کا شکار ہورہا ہےجسکا سبب اسکی خطے میں بپا کی ہوئی پراکسی وار ہے اور ایران کا نظام حکومت ہے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں