محترمہ کلثوم نواز آمریت کے خلاف عوامی مزاحمت کی علامت

عائشہ نے 'اركان مجلس كے مضامين' میں ‏ستمبر 13, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    انا اللہ وانا الیہ راجعون۔ فوجی آمریت کے جابرانہ ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والی بہادر خاتون محترمہ کلثوم نواز آخری سانس تک مزاحمت کا نشان بنے اس دنیا سے رخصت ہوئیں۔ پاکستانی سیاسی تاریخ کی آبرو ان بہادر خواتین سے سلامت ہے جنہوں نے ہوس اقتدار میں اندھے جرنیلوں کو عین وقت عروج میں للکارا۔ اللہ سبحانہ وتعالی بیگم کلثوم نواز کی مغفرت کرے، ان پر رحم فرمائے اور انہیں قوم کے لیے دی گئی قربانیوں کا بہترین صلہ دے۔محترمہ کلثوم نواز کی دنیاوی تکلیفیں آج ختم ہوئیں لیکن افسوس ستر سال سے جاری ہمہ گیر قربانیوں کے باوجود پاکستانی سیاسی منظر نامے سے تشدد، جبر اور حبس کے سائے کم ہونے کا دور دور تک کوئی امکان نہیں۔محترمہ کلثوم نواز کی وفات نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ آئین کے غداروں کو قومی پرچم میں لپٹے تابوت اور توپوں کی سلامی بھی وقار عطا کرنے میں ناکام رہتے ہیں، جب کہ سیاسی کارکن قید، پھانسی اور جلاوطنی کے باوجود عوامی دعاؤں میں رخصتی کی سعادت پاتے ہیں۔جو سلوک ان سے رکھا گیا آج تاریخ کے آئینے میں بحیثیت مہذب قوم ہمارے خدوخال مزید دھندلا گئے ہیں۔ ہماری ستر سالہ مختصر قومی تاریخ میں اعلی سیاسی اقدار تو درکنار، انسانی اقدار تلاش کرنا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں