خبردار! موبائل فون کو قریب رکھ کر ہرگز نہ سوئیں

زبیراحمد نے 'خبریں' میں ‏نومبر 14, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں صحت عامہ کے ادارے نے موبائل ٹیلیفون کے "خطرناک نقصانات" سے خبردار کیا ہے۔

    صحت کے امور سے ادارے کے مطابق موبائل فون اور سیلولر ٹاور کے درمیان معلومات کے تبادلے کے وقت موبائل فون سے وائرلیس ریڈیو سگنلز (RF) خارج ہوتے ہیں جو خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

    مذکورہ ادارے نے موبائل فون استعمال کرنے والوں کے لیے حفاظتی تدابیر اور انتباہات بھی جاری کیے ہیں۔ اس حوالے سے خبردار کیا گیا ہے کہ "موبائل فون کا طویل دورانیے کے لیے استعمال مخصوص نوعیت کے سرطان اور صحت پر دیگر منفی اثرات مرتب کرنے کا سبب بن سکتا ہے"۔

    ان امراض میں دماغ کا سرطان، Auditory Nerve کی رسولی، مادہ منویہ میں حیواناتِ منویہ کی تعداد میں کمی یا مادہ منویہ کی سرگرمی میں کمی واقع ہونا، سر کا درد اور سیکھنے ، یاد رکھنے، سننے اور سونے کی صلاحیت کا متاثر ہونا شامل ہے۔

    صحت عامہ کے ادارے کی جانب سے موبائل استعمال کرنے والوں کے لیے درج ذیل ہدایات دی گئی ہیں :

    1 – موبائل فون کو اپنے جسم سے دور رکھیے۔ چند قدموں کا فاصلہ بھی ایک برا فرق پیدا کرتا ہے۔ حتی الامکان بلوٹوتھ ایئر فون کا استعمال کریں۔ فون پر بات چیت کے بجائے ایس ایم ایس بھیجیے۔ بڑی فائلز کو ڈاؤن لوڈ کرنے یا دوسرے موبائل پر ارسال کرنے کے وقت موبائل فون کو خود سے دور رکھیے۔ موبائل کو کپڑوں کی جیب میں رکھنے کے بجائے اپنے بیگ یا بڑے والٹ میں رکھیے۔

    2 – موبائل فون کے سگنلز کم آ رہے ہوں (ایک یا دو سگنلز) تو پھر فون استعمال کرنے سے گریز کریں۔ اگر آپ تیز رفتار گاڑی میں ہیں تو اس دوران آواز یا وڈیو ٹیلی کاسٹ کرنے یا بڑے حجم کی فائل ڈاؤن لوڈ یا ارسال کرنے سے گریز کریں۔

    3 – سونے کے وقت موبائل آپ کے سر کے نزدیک ہر گز نہیں ہونا چاہیے جب تک کہ آپ اسے Aeroplane Mode پر نہ کر دیں۔ آپ کو چاہیے کہ اسے خود سے کم از کم چند میٹروں کے فاصلے پر رکھیں۔

    4 – جس وقت کال پر بات نہ ہو رہی ہو تو ایئر فون یا ہیڈ فون کو اتار کر رکھ دیں۔ اس لیے کہ موبائل فون کے عدم استعمال کی صورت میں بھی یہ ایئرفونز وائرلیس سگنلز کی تھوڑی مقدار خارج کر رہے ہوتے ہیں۔ بہرکیف ایئرفون کا استعمال موبائل کو براہ راست سر کی قریب لے جانے کے مقابلے میں بہتر آپشن ہے تا کہ وائرلیس سگنلز سے حتی الامکان بچا جا سکے۔

    5 – کسی قسم کی بھی Radiation Shield یا کسی بھی ایسی مصنوعات کا استعمال نہ کریں جن کا دعوی ہوتا ہے کہ وہ موبائل فون سے خارج ہونے والے وائرلیس سگنلز یا شعاؤں کو روک دیتی ہیں۔ امریکی وفاقی تجارتی کمیشن کے مطابق موبائل کے سگنل میں رخنہ ڈالنے والا کوئی بھی آلہ موبائل فون کو زیادہ طاقت ور ریڈیو سگنلز خارج کرنے پر مجبور کر دیتا ہے تا کہ کال کا رابطہ برقرار رہ سکے۔ لہذا اس اقدام کے برعکس منفی نتائج سامنے آتے ہیں۔

    رپورٹ میں یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ بڑوں کے مقابلے میں بچوں کو موبائل فون کے خطرات کا زیادہ سامنا رہتا ہے۔ اس لیے کہ بچوں کے دماغ اور جسم بہت چھوٹے ہوتے ہیں لہذا وائرلیس سگنلز کی مساوی مقدار بچوں پر زیادہ اثر ڈالتی ہے۔

    http://urdu.alarabiya.net/ur/editor-selection/2018/11/13/خبردار-موبائل-فون-کو-قریب-رکھ-کر-ہرگز-نہ-سوئیں.html

    .......

    صحت کیلئے ضروری ہے انسان احتیاط کرے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں