نام نہاد عاشقان رسول میلاد پارٹی میں نقاب اور حجاب کا مذاق اڑاتے ہوئے

عائشہ نے 'ماہِ ربیع الاوّل' میں ‏نومبر 20, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ہمارے ملک میں ایک طبقہ بھلے کچھ بھی کر لے عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ٹھیکے دار رہتا ہےاور اسے یہ حق حاصل رہتا ہے کہ جس کو چاہے گستاخ قرار دے کر کہیں بھی قتل کر دے۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں آپ بتائیں کہ کوئی حدیث ضعیف ہے تو آپ گستاخ ہو جائیں گے لیکن خود یہ عین نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات (بارہ وفات: بارہ ربیع الاول) کے دن ڈانس پارٹیاں کرتے ہیں اور اس میں ہر قسم کے اسلامی شعائر کا مذاق اڑاتے ہیں لیکن ان کے اکابرین کو اس گستاخی پر کبھی کوئی فتوی دیتے نہیں دیکھا۔
    ذیل کی وڈیو صرف چند منٹ کی مثال ہے کہ دوسروں کو گستاخ کہنے والے اسلام کے کتنے بڑے عاشق ہیں۔ اس ملک میں اگر عورت کی یا حجاب کی عزت نہیں ہے تو اس کے پیچھے یہی جاہل عاشق ہیں جنہوں نے مسلمان عورتوں پر مساجد کے دروازے بند کر دیے اور اپنی بدعتی محفلوں میں ان کے نقاب کا مذاق بنا ڈالا۔

    ویڈیو لنک
     
    Last edited by a moderator: ‏نومبر 21, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    بجا فرمایا۔ اسی لیے تو امیر بدعت بھی اس بدعت پر پریشان ہو گئے ہیں۔
     
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,955
    ویڈیو میں واضح انسانی تصویر کی وجہ سے ترمیم کر کے لنک دے دیا گیا ہے.
    شکریہ
     
  4. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    اس ویڈیو میں ناچنے والی عورت نہیں بلکہ " ہیجڑا " ہے اور جہاں تک مشاہدہ ہے اس طرح کی ہلڑ بازی کی محفلوں کی سٹیج پر کوئی بھی گھریلو عورت آنے کی جرات نہیں کرے گی

    اور آج کل تو بازاری عورتوں نے حجاب اور نقاب کو پامال کرکے رکھ دیا ہے اور یہ تجربہ لاہور میں ہوا کچھ دوست احباب کے ذریعہ کہ ایسی عورتیں انہی "حجاب اور نقاب " کو استعمال میں لاکر حرام کے کاموں ملوث ہیں اور شک کرنے والے اور بری نظر سے دیکھنے والے شکاری اب باعزت اور دین دار عورتوں کو بھی اسی نظر سے دیکھتے ہیں


    رہی بات نام نہاد عاشقوں کی ؟ تو ان کیلئے کوئی بھی دلیل اہمیت نہیں رکھتی چاہے آپ دلائل قرآن و سنت سے دو یا سلف و صالحین کے اقوال سے انہیں کوئی پرواہ نہیں بلکہ اب تو بعض بریلوی علماء بھی اپنی اس عوام سے تنگ آگئے ہیں کیونکہ بات ان کے کنٹرول سے کہیں آگے جاچکی ہے لیکن فقط تعصب اور ہٹ دھرمی والے علماء تو ایسی عوام کو چاہتے ہیں

    واللہ اعلم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ناپسندیدہ ناپسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  5. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی،
    آپ صرف یوں کریں کہ آج مغرب کے بعد بازاروں میں نکل جائیں، صرف یہ مشاہدہ کیجیے کہ کوئی گاڑی یا موٹر سائیکل جس پر لڑکی یا خاتون سوار ہیں ان کو لفنگے کس طرح تنگ کرتے ہیں، خون کھولتا ہے ہم بھی بہن بیٹیوں والے ہیں لیکن ان کلمہ گو مشرکوں نے دین کا چہرہ مسخ کر کے رکھ دیا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    حضرت ابو حسن اگر اپنی قیمتی معلومات کسی اور موضوع میں منتقل کر لیں تو بہتر ہے۔
     
    • غیر متفق غیر متفق x 1
  7. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    محترمہ فاضلہ صاحبہ
    آپ اپنے تھریڈ پر یہ اضافی جملہ "اس تھریڈ پر کسی قسم کا جواب نہ دیا جائے " لکھ لیں تو میرے جیسے دوسرے حضرات کیلئے بھی آسانی ہوجائے گی تاکہ آپ جو مرضی لکھتی رہیں اور اس پر کوئی بھی کسی قسم کی کوئی بات یا کمنٹ نہ کرے

    اس اضافی جملے کو لکھ کر شکریہ کی مستحق بنیں
     
    Last edited: ‏نومبر 26, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ناپسندیدہ ناپسندیدہ x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    سیانے کہتے ہیں عقل مند کو نصیحت کی ضرورت نہیں ہوتی، اور بے وقوف کو افاقہ نہیں ہوتا۔ دوسرے لوگوں کو آداب مجلس بھی معلوم ہیں اور خواتین کی موجودگی میں بات کی تمیز بھی ہے۔
    یہاں اہل بدعت کے کئی خادم روپ بدل کر چکر لگاتے ہیں ایک اور سہی۔
     
  9. Abdulla Haleem

    Abdulla Haleem محسن

    شمولیت:
    ‏جولائی 19, 2014
    پیغامات:
    118
    میں اس وقت مصر میں ہوں اور یہاں پر میلاد منانے والے مناتے رہے اور قاھرہ میں رکھے گئے میلاد کے جلوس کے کچھ تصاویر اور ویڈیوز ایک ملیشیائی دوست نے اپنے فون سے دکھائےہیں۔

    جس میں کثیر تعداد میں اپنے بر صغیر کے طلباء کی شرکت دیکھی گئی تھی۔

    اور مصر میں عام تعطیل کی وجہ سے قاھرۃ میں مقیم اکثریت کو اس دن اپنے آبائی علاقوں میں سفر کرتے پایا ہے۔ ایسے محسوس ہوا ہے کہ جیسے کچھ ملکوں میں کرسمس اور عیدین کی چھٹیوں کی پہلے دن ریلوے اور میٹرو سٹیشنز اور لاری اڈوں میں رش ہوتا ہے۔

    لیکن قاھرۃ سے باھر جہاں میں تھا مساجد اور گلیوں میں ایسا کوئی خاص کچھ بھی نہیں دیکھی گئی کہ جس سے یہ معلوم ہو کہ یہ 12 ربیع الاوّل ہوں۔

    اور ملائیشیا کے دوست کے دکھائے گئے ویڈیو میں عورتوں کو عربوں کے مخصوص لہجہ میں ہلڑبازی کرتے ہوئے دیکھی گئیں تھیں۔
    عورتوں کے اس عمل کو زغرودۃ یا زعرودہ زغروطۃ جیسا کوئی نام دیتے ہیں۔

    ویسے خطبہ جات میں میلاد خاص موضوع ہے۔
    لیکن بر صغیر جیسے کام میرے پہلے مشاہدہ میں عام نہیں ہے۔

    واللہ اعلم بالصواب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں