شب مولد کا جبری رت جگا اور مسجد کے پڑوسی

عائشہ نے 'ماہِ ربیع الاوّل' میں ‏نومبر 20, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    ہمارے محلے کی مسجد میں شب مولد منائی جا رہی ہے۔ فرقہ بازوں کے نزدیک یہ شب قدر سے افضل ہوتی ہے۔ اللہ کی طرف سے فرض نمازوں کا وقت ختم ہوئے کئی گھنٹے ہو چکے لیکن بدعتی ملا کی طرف سے فرض کردہ جبری رت جگا جاری ہے۔ مسجد کے آس پاس رہنے والے عام مسلمان، فرقہ باز مولوی کے پڑوس میں رہنے کی سزا پا رہے ہیں۔ مجال ہے جو چند لمحے کسی کو سونے دیا گیا ہو۔ افسوس اس ملک میں اسلام سے زیادہ تفرقہ باز آزاد ہیں۔ کہتے ہیں حسن معاشرت سے حسن اسلام کا پتہ چلتا ہے تو پھر کیا کہیں کہ مسجدیں کن کے قبضے میں ہیں؟
     
    Last edited: ‏نومبر 20, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    کہیں غلطی سے آپ نے اعتراض کر دیا تو پھر یہ آپ پر گستاخ رسول کا الزام بھی لگا دیں گے۔
     
    • متفق متفق x 2
  3. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,494
    اللہ صبر و استقامت عطا فرمائے.مسجد کے پڑوسی پر رحمتوں کی بارش بھی تو ہوتی ہے...کافی پرانی بات ہے.کسی کام سے قریب والے گاؤں گیا تھا . مسجد میں نماز ادا کرنے کا ارادہ کیا .وہاں پہنچا تو مسجد میں پانی نہیں تھا.مسجد کے پڑوسیوں سے ایک لوٹا پانی مانگا..دے تو دیا لیکن مجھے اندازہ ہوا کہ وہ کئ لوگوں کو پانی دے چکے تھے اور غصہ سے بھرے ہوئے تھے.
    ہم نے انہیں مسجد کا پڑوسی ہونے کے وہ فضائل و فوائد بتائے کہ خوش ہوگئے..اور مسکراتے ہوئے واپس پلٹے.چند لمحوں بعد ایک لوٹا اور لائے وضو کیا اور نماز پڑھی..اور کہنے لگے کہ اب کوئ مستقل حل نکالتے ہیں اس مسئلہ کا' آخر پڑوسی کے حقوق بھی تو ہیں..
     
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  4. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,494
    یہی بات چند دن قبل ایک صاحب نے کہی.." تم نجدی وہابی دیوبندی تو ویسے ہی گستاخ ہو" تم ثبوت تلاش کرتے رہو ہم تو منائیں گے..
    میں ہکا بکا رہ گیا کیونکہ یہ باتیں کرنے والا پڑھا لکھا شخص انجنئیر تھا..میں نے کہا کہ اگر واقعی ہم گستاخ ہیں تو عدالت میں جا کر رٹ کیوں نہی کرتے.؟ دودھ کا دودھ اور پانی کا بانی ہو جائے. .کہنے لگا یہ بھی کرلیں گے اور رخصت ہوا ہاتھ ہلا کے.اللہ اس امت کو بصیرت دے.
     
    Last edited by a moderator: ‏نومبر 25, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    ہم پر قادیانی و ناصبی ہونے سمیت کون سا الزام نہیں لگا۔ جب الزامستان میں رہیں گے تو الزام کھا پی کر مست ہو جانا چاہیے۔ اب تو ہر الزام ہنسی میں اڑا کر آنکھ کی نمی پونچھ دینا آ گیا ہے۔
     
    Last edited: ‏نومبر 25, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں