مصر : چرچ کی صفائی کرنے والی مسلمان لڑکیوں کی تصاویر کی پذیرائی

زبیراحمد نے 'خبریں' میں ‏نومبر 22, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    جید علماء وفقہا ء ہی اس سلسلے میں رہنمائی کرسکتے ہیں کہ یہ عمل شرعی طور پر کیسا ہے؟
    .....
    مصر میں سوشل میڈیا پر بعض مسلمان مصری لڑکیوں کی تصاویر گردش میں آئی ہیں جن میں وہ منگل کے روز المنیا صوبے کے شہر ملوی میں ایک چرچ کے اندر صفائی میں مصروف نظر آ رہی ہیں۔ یہ تصاویر ملک کے جنوب میں اسوان کے علاقے میں ایک قبطی مسیحی نوجوان کی ہلاکت کے چند روز بعد سامنے آئی ہیں۔ اس نوجوان نے حملے کا نشانہ بننے والی ایک مسلمان لڑکی کا دفاع کرتے ہوئے جان دے دی تھی۔

    ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر بڑی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے اور اس اقدام کو مصر میں مسلمانوں اور قبطیوں کے درمیان محبت، رواداری اور یک جہتی کا اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔
    مصری لڑکیوں نے پیغمبر اسلام کی ولادت کے مہینے میں چرچ کے دورے کا فیصلہ کیا اور وہاں کے ذمے داران سے چرچ صاف کرنے کی اجازت طلب کی۔ اس کا مقصد چرچ کو اُن قبطیوں کے لیے تیار کرنا تھا جو بدھ کے روز اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے وہاں آئیں گے۔

    مصری حلقوں نے اس امر کو خاص طور پر سراہا ہے کہ رواداری کا یہ اقدام المنیا صوبے میں سامنے آیا ہے جہاں کچھ عرصہ قبل قبطیوں پر ایک دہشت گرد حملے میں 7 افراد کی جان چلی گئی تھی۔

    http://urdu.alarabiya.net/ur/middle...-والی-مسلمان-لڑکیوں-کی-تصاویر-کی-پذیرائی.html
     
    Last edited by a moderator: ‏نومبر 22, 2018
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں