او آئی سی کا شان دار اعلامیہ، کشمیر میں ہندوستانی بربریت کی شدید مذمت

عائشہ نے 'اسلام اور معاصر دنیا' میں ‏مارچ 3, 2019 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے 46 ویں اجلاس میں شان دار اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس نے پاکستانی اور کشمیری عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ اورہندوستان اور ایران کو سفارت محاذ پر شدید دھچکا پہنچا ہے۔
    اعلامیے میں کشمیر میں جولائی 2016 سے جاری ہندوستانی بربریت اور ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی گئی ہے اور واضح الفاظ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں۔ جب کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
    اجلاس نے کشمیر میں جاری بربریت اور پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھی بھارت کے خلاف دو مذمتی قراردادیں منظور کیں۔
    اس کے علاوہ او آئی سی نے پاکستان کو او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کا رکن بھی منتخب کیا جو پاکستان کی انسانی حقوق کے لیے تعمیری خدمات کا اعتراف ہے۔
    اجلاس نے ایران کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے تین جزیروں پر قبضے کی بھی مذمت کی۔
    یہ سب کارروائی سشما سوراج کی بطور مہمان خصوصی موجودگی میں ہوئی اس لیے زیادہ مزا آ رہا ہے۔
    پاکستان میں کچھ ایران نواز لوگ دو تین روز سے او آئی سی کے بارے میں اپنا باسی پراپیگنڈا دوبارہ ترتیب دے کر پھیلا رہے تھے، خصوصا ایران کی جانب سے اجلاس کے بائیکاٹ کو دراصل پاکستان سے یکجہتی بنا کر پیش کیا جا رہا تھا، جب کہ ایران اپنے تنازعات کی وجہ سے منہ چھپاتا پھر رہا تھا، اس اعلامیے کے بعد ان کو ریورس گیئر لگانا پڑا ہے۔ مکمل تفصیلات آنے تک ان کی کہہ مکرنیاں دیکھتے جائیے اور لطف اٹھائیے۔
     
    Last edited: ‏مارچ 3, 2019
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں