لڑکیاں شادی کے بعد نام کیوں بدلتی ہیں؟

عائشہ نے 'گوشۂ نسواں' میں ‏مارچ 10, 2019 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
    دیکھنے میں آیا ہے کہ بعض لڑکیاں شادی کے بعد نام بدل لیتی ہیں اور والد کے نام کی جگہ شوہر کا نام اپنے نام کا حصہ بنا لیتی ہیں۔ یہ سب کارروائی بغیر سوچے سمجھے ہوتی ہے۔
    پھر شوہر سے کچھ ان بن ہوئی تو خود ترسی کے عالم میں انہیں نادر خیال آتے ہیں کہ ہمارے معاشرے میں عورت مرد کی ملکیت ہے۔ یہ پدر سری معاشرہ ہے وغیرہ وغیرہ۔
    سوال یہ ہے کہ یہ عقل نام بدلتے وقت کیوں نہ استعمال کی؟
    1۔اسلام میں شادی کے لوازمات میں نام بدلنا کہیں فرض نہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سب بیویاں اپنے والد کے نام سے جانی جاتی تھیں جن میں سے اکثر کفر پر فوت ہوئے تھے۔ جب انہوں نے کافر باپ سے منسوب نام نہیں بدلا اور وہ اسلامی کتب تاریخ میں اسی طرح ذکر ہیں تو آپ کو کیا سوجھتی ہے نام بدلنے کی؟
    2۔ نسب کے معاملے میں اسلام میں سگے باپ کے سوا کسی کی طرف نسبت کرنا حرام ہے۔ یہ صرف باپ کا حق ہے کہ اس کے بیٹے بیٹیاں اس کے نام سے جانے جائیں۔
    3۔ پاکستانی معاشرے میں استعمال ہونے والے نکاح نامے پر کہیں بھی دلہن کو مجبور نہیں کیا گیا کہ وہ اپنا نام بدلے۔
    جب اسلامی اور پاکستانی قوانین لڑکیوں کو نام بدلنے پر مجبور نہیں کرتے تو وہ اتنا بڑا فیصلہ بنا سوچے سمجھے کیوں کرتی ہیں؟ پھر اس پر شکایت بھی اسلام اور پاکستانی معاشرے سے ہے۔ محترم خواتین خود ترسی کے عالم میں دوسروں پر الزام دھرنا بند کیجیے۔اور اپنے جذباتی فیصلوں کی ذمہ داری خود قبول کرنا سیکھیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  2. Gulmeena

    Gulmeena نوآموز.

    شمولیت:
    ‏فروری 25, 2019
    پیغامات:
    4
    Ma'am aksar aukaat naam badalnay ka amal tab bhi paish aata hai jab larkiyon ko shaadi kay baad kisi bahar kay mulk ka visa darkaar
    ho
    Bahar kay mulk ka visa lainay kay liye aik shart ye bhi hoti hai kay shadi shuda honay ki soorat may unka ID card par darj naam bhi ye saboot daita ho kay wo shadi shuda hai
    Lehaza ye baat unhay bhool jaati hai kay ye hamari tehzeeb nahi balkay maghrib ki tehzeeb hai
    Doosri taraf main nay aisa bhi hotay daikha hai kay shaadi kay aglay din hi larkiyan apnay facebook account par naam badal daiti hain aur apnay walid kay naam ki jagah shohar ka naam laga daiti hain
    Mujhay aksar iss baat par herat hoti hai kay ham larkiyan apni shanakht agar khud hi do lamhay may khatam kar daiti hain tou kis aur say kiya gila karna
    Kiya hamari apni nazar may bhi hamari koi shanakht nahi
     
    • متفق متفق x 1
  3. Hafsa Baber

    Hafsa Baber نوآموز.

    شمولیت:
    ‏فروری 15, 2019
    پیغامات:
    7
    I would never want to change my surname ever. I think many girls do it just because its in trend. Following everything people are doing with out ever questioning or using logic. t
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. عبیدالرحمن

    عبیدالرحمن نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جون 6, 2015
    پیغامات:
    17
    خاتون اپنا نسب تبدیل نہیں کرتی، صرف نام تبدیل کرتی ہے - اتنا اشو نہیں یہ جتنا بنا لیا گیا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    یہ لڑکیوں کا زمرہ ہے آپ غلط جگہ پائے جا رہے ہیں۔ اگلی بار ہم جرمانہ کریں گے۔
     
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بالکل دیکھا دیکھی، یا پھر میاں کو وفاداری کا یقین دلانے کے لیے۔وہ تو اپنی عادتیں بھی نہیں بدلتا اور یہ نام تک بدل لیتی ہیں۔
     
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بالکل درست کہا گل مینا۔ یہ لڑکیاں مغربی تہذیب سے مرعوب ہو کر بدلتی ہیں اور بعد میں فیمنسٹ کوستی اسلام کو ہیں۔ یہ تو علمی بددیانتی ہے۔ جو مسئلہ اسلام کی وجہ سے پیش نہیں آیا وہ بھی اسلام کے ذمے لگا دیں گی۔
    یورپی ملک جانے کا اتنا شوق ہے تو ان کو بتائیں کہ ہمارے یہاں لڑکی اپنے والد کی طرف ہی نسبت کرتی ہے۔ کوئی کوشش کرے تو شاید گوروں کو بھی سمجھ آ جائے لیکن اتنی کوشش کس نے کرنی ہے۔ بس جو گورے کہیں وہ سر آنکھوں پر۔ وہاں اپنے حقوق شریف پامال ہوتے نظر نہیں آتے؟ سارا ملبہ اسلام پر ہی گرانا ہوتا ہے؟
    آپ کو یاد ہے کینیڈا میں ایک پاکستانی لڑکی نے کوشش کی تھی کہ وہ نقاب میں ہی عدالت میں اپنی گواہی دے گی اور اس نے منوا لیا تھا۔ جب گوروں کا پالا کسی مضبوط مسلمان سے پڑتا ہے تو بات ان تک پہنچ بھی جاتی ہے۔ اور کسی نہ کسی کو پہل کرنی پڑتی ہے۔
     
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,950
    اچھا. میرا خیال ہے ایسی پابندی ضرور ہے. مگر مطلقا منع نہیں. مسئلہ وہاں ہوتا ہے جب لوگ فیک آئی ڈیز ،شوہر بیوی کی آئی ڈی سے یا عکس.یا باپ بیٹی یا اپنی اولاد کی آئی ڈی سے لکھے. ایسے لوگوں پر انتظامیہ کو سخت ایکشن لینا چاہیے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,950
    بلکل ٹھیک.
    مستند اہل علم نے اس کی اجازت دی ہے. یہ لنک چیک کریں. شیخ رفیق طاھر نے سوال کا جواب دیا ہے.

    http://www.rafiqtahir.com/ur/play-swal-665.html
    جن بہنوں کے شوہر ملک سے باہر ہیں. وہ اپنے نام میں باپ کی جگہ شوہر کا اضافہ کر کے جا سکتی ہیں. اس سے بہتر ہے کہ باپ کے نام کے ساتھ ساری زندگی اپنے ملک میں گزار دیں.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. عبیدالرحمن

    عبیدالرحمن نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جون 6, 2015
    پیغامات:
    17
    بہت معذرت - مجھے نہیں پتا تھا یہ صرف خواتین کے لیے ہے- میری فیڈ میں آیا تو جواب بھیج دیا
     
  11. صدف شاہد

    صدف شاہد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    307

    وعلیکم اسلام ورحمتہ اللہ و برکاتہ
    میں نے اپنا نام شادی کے بعد سوچ سمجھ کر ہی تبدیل کیا تھا۔ اور یہاں بھی اِسی نام کے ساتھ موجود ہوں ۔ شادی کے بعد شوہر سے پہلی فرمائش اور شاید آخری فرمائش یہی تھی میری۔ اِس سے ولدیت تو نہیں بدلی میری۔ لیکن شادی کے بعد میری شناخت اور تعارف میرے محترم ہی ہیں ۔ اور میری زندگی کا سب سے حسین دن بھی یہی تھا جب نام مین تبدیلی والا شناختی کارڈ میرے ہاتھ میں تھمایا گیا تھا۔
    اور جو خواتین شوہر کو اتنا مقام یا درجہ عطا کرتی ہیں اپنی زندگی میں میرے خیال میں اس میں کوئی مضائقہ نہیں وہ حقدار ہے اس کا۔۔۔۔مسئلہ وہاں ہوتا ہے جہاں خدانخواستہ تعلق نبھ نہیں پاتا اور نوبت طلاق تک پہنچ جاتی ہے اُس صورت نام میں تبدیلی کروائی جاتی ہے یا جس خاتون کا شوہر وفات پا جائے اور وہ دوبارہ شادی کرنے پر رضامند ہوں اُس صورت میں بھی بعض خواتین نام تبدیل کرواتی ہیں ۔ایسے معاملات خواتین کو وقتی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں