ایپل کیئر اسکرین شئیر سروس

Aamirfarooq13 نے 'آئی۔ٹی ماہرین سے پوچھئے' میں ‏مارچ 24, 2019 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. Aamirfarooq13

    Aamirfarooq13 محسن

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2015
    پیغامات:
    176
    میں سعودیہ عرب میں رہتا ہوں، میرے پاس سعودیہ میں بنک الریاض کا اکاؤنٹ ہے ان کا ڈیبٹ کارڈ ہے، ایپل پے یہاں آ چکا ہے، لیکن ایپل پے ایپلیکشن کے اندر کام کر رہا ہے پر جب میں اسی کارڈ کو ایپل کے ایپ اسٹور کی ایپلیکشن خریدنے کے لیے کرتا ہوں تو وہ بار بار پیمنٹ ڈیکلائن کا میسج شو کرتا ہے، جس وجہ سے میں نے ایپل سروس پر کال کی تھی، پر کال کافی دیر لگا کے رکھ جب کسی سے بات نہیں ہو پائی خالی کمپیوٹر بولتا رہا تو میں نے کال کاٹ دی، اب آتی ہے کام کی بات وہ یہ کہ مجھے ایک دن کے بعد ایک کال آتی ہے آیر لینڈ سے وہ کہتا ہے میں ایپل کیئر سے بات کر رہا ہوں آپ کا مسئلہ کیا ہے میں نے یہ سب بتایا تو اس نے کہا آپ اپنی اسکرین شئیر کریں میں نے کہا اچھا اور دو اوپشن آئے میں نے ایکسپٹ کر لیے اس کے بعد اسکرین پر لال رنگ کا تیر آ گیا اور اوپر نیلے رنگ کے پٹی آ گئی میں نے اسکرین پوز بھی کی وہاں جہاں کارڈ کا نمبر فل کرنا تھا فل کر کے پوز ختم کیا، سب ہونے کے بعد بھی مسئلہ حل نہیں ہوا، انھوں نے کہا آپ اپنے بنک سے پتہ کریں اور ہم بھی یہاں دیکھتے ہیں، مجھے اب یہ ڈر لگ رہا ہے کہ میرے کارڈ کا غلط استعمال تو نہیں ہوگا، کیا اس آدمی نے میری ساری معلومات تو نہیں چرا لی ؟ کیا ایپل کی ایسی کوئی سروس ہے بھی کہ نہیں ؟ برائے کرم اس کے بارے میں کسی کو کچھ پتہ ہے تو مجھے بتائیے
     
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  2. عبیدالرحمن

    عبیدالرحمن نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جون 6, 2015
    پیغامات:
    17
    بہتر ہے اپنا کارڑ بلاک کروا دیں، کمپنیاں ایسے کرتی نہیں ہیں
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  3. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    پہلے یہ بات ذہن میں رکھیں کہ کریڈٹ کارڈ کمپنی پوسٹ کے ذریعے کارسپنڈنس کرتی ہے فون نہیں کرتی، میرے خیال سے جس نے بھی فون کیا ہے وہ شائد درست نہیں تھا۔ جیسا ایک بھائی نے لکھا کہ کارڈ بلاک کروا لیں تو اس پر ایسا ہے کہ کارڈ پر ایک نمبر ہوتا ہے وہاں کال کر کے انہیں بتائیں وہ آپکا کارڈ بلاک کر کے نئے نمبر سے دوسرا کارڈ بھیج دیں گے، ایپل پر میں شام کو بتاوں گا ابھی جاب پر اتنا ہی لکھ سکتا ہوں۔

    والسلام
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  4. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    کریڈٹ و ڈیبٹ کارڈ کو ایپل کی Walet ایپس میں ڈالتے ہیں۔ اور ایک لمبا پراسیس ہے پھر ایکٹو ہونے کے بعد یہ مکمل ہوتا ہے۔

    ایپل پے، وہی سٹور میں کام کرتا ہے جہاں ایپل پے کی سہولت ان کے پاس ہو، ہر سٹور پر یہ کام نہیں کرتا۔

    کارڈ ایپل پر کام نہ کرنے سے ایپل کسٹمر سروس کو فون نہیں کرنا ہوتا بلکہ بینک کو جس نے کارڈ جاری کیا ہے وہاں چلے جائیں اور بینک کے کسٹمر سروس سے رابطہ کریں وہ آپکو آپکے سامنے دوبارہ کارڈ ایپل آئی فون میں ڈال کے ایکٹور کر دیں گے اور استعمال کا طریقہ بھی بتا دیں گے لیکن شرط ہے کہ آپکا موبائل ڈیٹا آن ہونا چاہئے۔

    بینک سے بیلنس چیک کر لیں رقم محفوظ ہے یا نہیں۔

    والسلام
     
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    سعودی عریبیہ میں ڈیبیٹ کارڈ سروس انتہائی محفوظ ہے، آن لائن خریداری کے لئے اسے استعمال نہیں کیا جا سکتا، اور اس کو استعمال کرنے کے لئے متعلقہ بنک سے یہ فیچر ایکٹیویٹ کروانا پڑتا ہے پھر بھی آپ کا پاس ورڈ، اس کے علاوہ ون ٹائم پاسورڈ آپ کے رجسٹرڈ موبائل پر بھیجا جاتا ہے تب جا کر کوئی ٹرانزیکشن مکمل ہوتی ہے۔ اس لئے پریشانی کی کوئی بات نہیں، آپ کا کارڈ اور اکائونٹ بہرحال محفوظ ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. Aamirfarooq13

    Aamirfarooq13 محسن

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2015
    پیغامات:
    176
    رفی بھائی مجھے اسی نمبر سے دو چار دفعہ اور کال آئی اس نے کہا جی اب آپ کا کاڑد چل رہا ہے ایپل کے ایپ اسٹور کی خریداری کے لیے میں نے کہا نہیں، میں نے اپنے طور پر اس آدمی کے موبائل نمبر کو ٹویٹر پر جا کر ایپل کے ایپل سپورٹ اکاؤنٹ پر ان کو میسج کر دیا تھا اور کہا کہ کیا یہ نمبر آپ کے کسی ملازم کا ہے ؟ تو انھوں نے تھوڑی دیر بعد جواب دیا اور کہا ہاں یہ نمبر ہمارے ملازم محمد کا ہے، اور وہ آدمی اپنے آپ کو محمد ہی بتا رہا تھا، اب آتی ہے بات بنک کی تو انھوں نے کہا آپ کا اکاؤنٹ بلکل خالی ہے اس میں کچھ پیسے ڈھالیں اس کے بعد پھر اپنا ڈیبٹ کارڈ انٹر کریں ایپل کے ایپل پیمنٹ میتھڑ میں وہ ایکسپٹ کر لے گا، میں نے ویسا ہی کیا پر پھر وہی ہوا، انویلڈ پیمنٹ میتھڑ، ناجانے یہ مسئلہ صرف میرے ساتھ ہے یا باقیوں کے ساتھ بھی ہے ؟ اور کیا بنک ریاض کے پاس یہ سروس میسر ہے بھی ہے کہ نہیں ؟
     
  7. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    میری باتوں پر جواب دیں آپکا مسئلہ ابھی حل کئے دیتا ہوں۔

    آپ کے پاس جو بینک کا کارڈ ہے اس کارڈ پر آپ کہیں شاپنگ کر سکتے ہیںیا نہیں اس پر اپنے بینک سے معلوم کریں، مجھے نہیں لگتا کہ آپ نے اس کارڈ سے پہلے کبھی شاپنگ کی ہو جیسے آپ کارڈ اکاونٹس میں رقم کے بغیر ہی اسے استعمال کرنے چلے گئے۔ کیونکہ ہر بینک کارڈ پر ڈیبٹ نہیں ہوتا بلکہ مشین سے کیش ہی نکلوا سکتے ہیں۔اب یہ نہیں کہنا کہ اس کارڈ پر ویزہ لکھا ہوا ہے اس کا ڈائریکٹ ڈیبٹ سے کوئی مطلب نہیں بینک بتائے گا کہ اس کارڈ پر شاپنگ ہو سکتی ہے یا نہیں۔

    ایپل پے اسی سٹور میں کام کرتا ہے جن کے پاس ایپل پے پر سروس موجود ہو، ہر سٹور پر نہیں کام کرتا۔ اور یہ کیسے چیک کرنا ہے اس کے مین گیٹ پر داخل ہوتے وقت اس کے دروزہ پر ایپل پے کا سٹیکر لگا ہو گا مزید جس ریڈر کے ساتھ آئی فون لگاتے ہیں اس پر بھی ایپل پے لکھا ہوتا ہے۔ خیال رہے کہ ایپل پے کی سہولت بھی ہر سٹور کو فراہم نہیں ہوتی۔

    آپکے پاس جو ایپل کا آئی فون ہے اس میں آئی کلوڈ پر رجسٹریشن اگر کسی اور کے نام پر ہے تو اسے اپنے نام پر اپڈیٹ کریں اس میں ای میل ایڈریس بھی آپکا ہونا چاہئے، اور پیمنٹ میتھیڈ بھی۔


    نیچے والے لفظ کو دبائیں اور ایک تصویر نظر آئے گی اس کے مطابق کریں۔

    [​IMG]
    Apple Pay launches in Saudi Arabia. ... The service, according to Apple Pay's website will initially work with the Mada (Saudi payment network), Visa, and Mastercard debit and credit cards from Al Rajhi Bank, National Commercial Bank, Riyad Bank, Alinma Bank, and Bank AlJazira.

    والسلام
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں