امام الحکمی کی کتاب "اعلام السنۃ المنشورۃ" کا اردو ترجمہ درکار ہے

ابو محمد نے 'آپ کے سوال / ہمارے جواب' میں ‏مئی 1, 2020 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو محمد

    ابو محمد -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 24, 2008
    پیغامات:
    132
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    مجھے امام الحکمی کی کتاب "اعلام السنۃ المنشورۃ" کا اردو ترجمہ درکار ہے۔ مختلف جگہوں پر عربی میں تو موجود ہے۔
    میں نے یہ کتاب اردومیں ایک صاحب کے پاس آج سے ۱۰ سال قبل دیکھی تھی، مگر اب ان سے رابطہ نہیں رہا۔
    اس کا ترجمہ محترم علامہ لقمان سلفی رحمہ اللہ نے کیا تھا اور وہی میں نے دیکھا تھا مگر اب مل نہیں رہی۔
    اگر آپ میں سے کوئی یہ مہیا کرسکے تو مشکور رہوں گا۔
    جزاکم اللہ خیرا
     
  2. ابو محمد

    ابو محمد -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 24, 2008
    پیغامات:
    132
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,942
    کس نام سے ترجمہ ہوا تھا؟
     
  4. ابو محمد

    ابو محمد -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 24, 2008
    پیغامات:
    132
    الحمدللہ کتاب و سنت ڈاٹ کام پر کتاب مل گئی۔ گوگل کرنے سے رزلٹ نہیں آرہا تھا۔
    یہ کتاب کا پاکستانی مطبوعہ ترجمہ ہے ۔
    [​IMG]
    اسلامی عقائد
    اسلام کی فلک بوس عمارت عقیدہ کی اسا س پر قائم ہے ۔ اگر اس بنیاد میں ضعف یا کجی پیدا ہو جائے تو دین کی عظیم عمارت کا وجود خطرے میں پڑ جاتا ہے اسی لیے نبی کریم ﷺ نے مکہ معظمہ میں تیرا سال کا طویل عرصہ صرف اصلاح ِعقائدکی جد وجہد میں صرف کیا عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے جہاں نبی کریم ﷺ او رآپ کے صحابہ کرا م نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا ۔ عقائد کے باب میں اب تک بہت سی کتب ہر زبان میں شائع ہو چکی ہیں اردو زبان میں بھی اس موضوع پر قابل قدر تصانیف اور تراجم سامنے آئے ہیں۔ زیر نظر کتاب ''ا سلامی عقائد '' سعودی عرب کے معروف او رجید عالم دین فضلیۃ الشیخ حافظ بن احمد الحکمی ﷫ کی عربی کتا ب أعلام السنة المنثوره أو 200 سؤال وجواب في العقيدة الإسلامية کا ترجمہ ہے۔موصوف نے اس کتاب کو سوال وجواب کی شکل میں مدون کیا ہے اور عقائد سے متعلقہ بنیادی مسائل کو یکجا کر دیا ہے۔ اور اس میں توحید کے ان اصولوں کا بیان کیا گیا ہے جن کی تمام رسولوں نے دعوت دی تھی۔امیدہے یہ کتاب عقائد کی درستگی میں سنگ میل ثابت ہوگی۔( ان شاء اللہ) اللہ تعالی ٰ اس کوشش کو شرف قبولیت سے نوازے اور مصنف ،مترجم،ناشر ین کو اجر جمیل عطا فرمائے (آمین) (م۔ ا)

    اور یہ اسی کتاب کا ہندوستانی مطبوعہ ترجمہ ہے ۔یہ لقمان سلفی رحمہ اللہ نے نظر ثانی فرمایا تھا۔
    [​IMG]
    دین اسلام میں ایمانیات یعنی عقائد کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ عقائد کی حیثیت وہی ہے جو بدن میں ریڑھ کی ہڈی کی ہے۔ اس لیے عقاید کی درستی از بس ضروری ہے بصورت دیگر اعمال کی قبولیت ممکن نہیں ہے۔ عقاید کے باب میں اب تک بہت سی کتب ہر زبان میں شائع ہو چکی ہیں اردو زبان میں بھی اس موضوع پر قابل قدر تصانیف اور تراجم سامنے آئے ہیں۔ زیر مطالعہ کتاب میں بھی عقائد سے متعلقہ بنیادی مسائل کو یکجا کیا گیا ہے۔ اس میں دین کی بنیادی باتوں سے بحث کی گئی ہے اور توحید کے ان اصولوں کا بیان کیا گیا ہے جن کی تمام رسولوں نے دعوت دی تھی۔ کتاب میں سوال و جواب کا اسلوب اختیار کیا گیا ہے جس کا مقصد مؤلف کے ہاں یہ ہے کہ قاری سوال دیکھ کر پوری طرح بیدار اورمتوجہ ہو جائے اور اس کے بعد جب جواب پڑھے تو پوری بات ذہن نشین ہو جائے اور کچھ بھی غموض باقی نہ رہے۔ کتاب اصل میں عربی میں تھی جس کے مؤلف علامہ حافظ بن احمد حکمی ہیں اردو ترجمہ مشتاق احمد کریمی نے کیا ہے۔ ترجمہ عام فہم اور سلیس ہے حتی الامکان مشکل الفاظ اور دشوار ترکیبوں سے احتراز کیا گیا ہے۔ (ع۔م)
     
Loading...
Similar Threads
  1. اہل الحدیث
    جوابات:
    1
    مشاہدات:
    312
  2. اہل الحدیث
    جوابات:
    0
    مشاہدات:
    805
  3. اہل الحدیث
    جوابات:
    0
    مشاہدات:
    515
  4. اہل الحدیث
    جوابات:
    0
    مشاہدات:
    401
  5. اہل الحدیث
    جوابات:
    0
    مشاہدات:
    973

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں