دعوتِ دین یا غلبہ دین؟

اہل الحدیث نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏ستمبر 29, 2020 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,047
    *دعوتِ دین یا غلبہ دین؟*

    حافظ نعیم الحق نعیم رحمہ اللہ اپنی خوبصورت کتاب "دعوت واصلاح کے چند اہم اصول" میں فرماتے ہیں کہ "آج کل غلبہ دین اسلام کے الفاظ اکثر پڑھنے سننے میں آتے رہتے ہیں۔اس تصور کی بنیاد پر کئی جماعتیں اور تحریکیں بھی برپا ہوتی رہی ہیں اور ہیں لیکن راقم کے خیال میں ایک داعی ومبلغ کو اپنی تمام تر توجہ خالص دعوت دین اللہ اور اس کے صحیح طریق کار کے انتخاب اور پھر استعمال پر مرکوز رکھنی چاہیے۔اس کی ذمہ داری ہرگز یہ نہیں کہ وہ اسلام کو ضرو غالب کرکےچھوڑے،خواہ اس میں اس کی طاقت ہو یا نہ ہو۔
    اس کی ایک وجہ تو یہ کہ غلبہ اللہ کا کام ہے ،ہمارا كام نہیں ، ہمارا كام صرف دعوت ہے۔اگر ہمارا دعوت کا کام اللہ کو پسند آگیا تو پھر ہمیں غلبہ بھی عطا کردے گا۔
    (وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللہ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ)
    ترجمہ:
    "فتح ومدد تو کسی اور کی طرف سے نہیں، صرف اللہ کے پاس سے آتی ہے جو مکمل اقتدار کا بھی مالک ہے، تمام تر حکمت کا بھی مالک".

    (إِن يَنصُرْكُمُ اللہ فَلَا غَالِبَ لَكُمْ )
    ترجمہ:
    "اگر اللہ تعالیٰ تمہاری مدد کرے تو تم پر کوئی غالب نہیں آسکتا"

    (نصر من الله وفتح قريب)
    ترجمہ:
    "اللہ کی طرف سے مدد اور فتح قریب ہے۔"

    دوسری وجہ یہ ہے کہ اگر غلبہ کو بھی اپنے پروگرام میں شامل کرلیا جائے تو پھر فطرتی اور نفسیاتی طور پر انسان کی توجہ اس طرف زیادہ ہوجاتی ہے اور پھر دعوت کا کام بہت متاثر ہونا شروع ہوجاتا ہے۔جیسا کہ کئی جماعتیں اور تحریکیں ہمارے ملک میں اس تجربے سے گزر چکی ہیں اور کئی گزر رہی ہے۔

    تیسری وجہ یہ ہے کہ غلبہ اگر پروگرام میں تو شامل ہو۔مگر عملا جلدی اور تیزی سے حاصل نہ ہوپائے تو انسان بہت شدت سے مایوسی کا شکار ہو کر اصل دین کی دعوت کا کام بھی ترک کر بیٹھتا ہے ۔اس کا مطلب یہ نہیں کہ غلبہ دین کی خواہش اور شوق کوئی بری شے ہے،جس سے بچنا داعی کے لیے ضروری ہے،بلکہ مقصود صرف یہ ہے کہ داعی کو چاہیے کہ وہ غلبہ دین کے شوق وپروگرام کو اپنے اوپر یوں مسلط نہ کرلے کہ دین کی تعلیمات اور دعوت دین کے اصول وضوابط کی پابندی اس سے متاثر یا مجروح ہوکر رہ جائے۔ورنہ غلبہ اسلام کا شوق وولولہ فی نفسہ ایک زبردست محرک ہے جس نے تاریخ اسلام میں ایسے ایسے حیرت انگیز کارنامے سرانجام دیے ہیں،جن پر بجا طور پر فخر کیا جاسکتا ہے۔"
    (دعوت واصلاح کے چند اہم اصول ص37)
     
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,881
    غلبہ اسلام سے یہاں کیا مراد لیا گیا ہے؟
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں