طالب علموں کے لئے نصیحت

اہل الحدیث نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏فروری 7, 2021 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    طالب علموں کے لئے نصیحت
    تحریر: حافظ معاذ علی زئی
    تقریر: محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللّٰہ
    تمام طالب علموں کو — اللّٰہ کے فضل سے آپ علماء ہیں — طالبِ علم اور طالبِ حدیث کے آداب کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔
    ہمیشہ سچ بولنا چاہئے۔
    ہمیشہ نیکی اپنانی چاہئے۔
    اپنے آپ کو برائی اور ایسے کاموں سے دُور رکھنا چاہئے جو شریعت میں ممنوع ہیں۔
    کس کا دل دکھانا، کسی کو ناراض کرنا، کسی کو غلط لقب سے پکارنا، کسی کو گالیاں دینا، کسی سے لڑنا — ان ساری باتوں سے اجتناب کرنا چاہئے۔
    آپ نے دوغلی پالیسی بالکل اختیار نہیں کرنی۔
    اور ایک دوسرے کا احترام کرنا ہے۔
    اور اہل حدیث سے محبت کرنی ہے۔
    جس صحیح العقیدہ بھائی سے بھی غلطی ہوجائے اس پر پردہ ڈالنا چاہئے اور اس کے ساتھ محبت کرنی چاہئے۔
    کیونکہ اس وقت گمراہوں کی اکثریت ہے۔
    ہمارے مقابلے میں پوری دنیا میں گمراہی ہے۔
    اور ہمارے سامنے یہی دعوت کا میدان ہے۔
    تو اس میدان میں ہم نے پیار و محبت سے زیادہ سے زیادہ کام کرنا ہے۔
    اللّٰہ کرے کہ دنیا میں چاروں طرف ’’قال اللّٰہ اور قال الرسول‘‘ کا عَلم سر بلند ہو جائے۔
    ہمارے جتنے اساتذہ جن سے ہم نے علم سیکھا ہے اور جو فوت ہوگئے ہیں — اللّٰہ تبارک تعالیٰ ان کی قبروں کو نور سے بھر دے۔
    اللّٰہ رب العزت سارے محدثین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ جتنے بڑے بڑے علماء ہیں، مثلاً صحابہ، تابعین، تبع تابعین، امام بخاری، امام مسلم، بڑے بڑے امام۔
    اور جو ہمارے شیوخ اس وقت زندہ ہیں — اللّٰہ رب العزت انھیں جزائے خیر دے۔ انھیں صحت کاملہ اور زیادہ نیکیاں کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
    شیوخ کا احترام کرنا چاہئے۔
    بھائیوں کے ساتھ احترام اور محبت کرنی چاہئے۔
    اور سچ بولنا چاہئے۔
    کسی قسم کی دھوکے والی بات نہیں کرنی چاہئے۔
    اور کتابوں کا مطالعہ کثرت سے کریں۔
    اور دورانِ مطالعہ اگر کوئی خاص نکتہ سامنے آتا ہے تو (کتاب کے) شروع میں لکھ لیا کریں۔
    اور اگر کوئی کتاب وغیرہ لکھنی ہے یا کوئی مضمون لکھنا ہے تو پہلے اس کی تیاری کر لیا کریں۔ پہلے مسودہ بنا لیا کریں۔ خاکہ بنا لیا کریں کہ ہم نے یہ یہ کام کرنا ہے۔ اسے ’’رَف‘‘ کے طور پر لکھ لیں۔ اس کے بعد مضمون شروع کریں تو ان شاء اللّٰہ مزید نکتے آپ کے ذہن میں آنا شروع ہو جائیں گے۔
    اللّٰہ تبارک و تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہم نے یہ جتنی بھی کوشش کی ہے اللّٰہ اسے قبول فرمائے۔
    اللّٰہ ہماری خطائیں معاف فرمائے۔
    اللّٰہ تعالیٰ دنیا و آخرت میں ہمارا شرم و پردہ رکھے اور ہمیں رسوائی سے بچائے۔
    آمین یا رب العالمین۔
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں