اسلام کا اہل اسلام پر فضل

حافظ عبد الکریم نے 'اتباعِ قرآن و سنت' میں ‏جنوری 3, 2022 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    567
    *اسلام کا اہل اسلام پر فضل*

    شیخ صالح بن عبدالعزیز آل الشیخ حفظہ اللہ کہتے ہیں:

    اسلام کا اہل اسلام پر دو حیثیت سے فضل و احسان ہے:
    *1- دینی حیثیت سے*
    اسلام اپنے دو اساسی مصدر کتاب و سنت کے ساتھ لوگوں کے تمام دینی امور میں کامل رہنمائی کرتا ہے،
    اور حق کے متلاشی کے لئے کسی التباس و اشتباہ کے بغیر حق کے واضح دلائل اپنے اندر رکھتا ہے۔

    *2- دنیاوی حیثیت سے*
    اللہ تعالٰی نے اسلام کو(اس کی تمام تعلیمات اور اس کے تمام احکامات کے ساتھ) مضبوطی سے تھامنے والوں کے لئے حیات طیبہ کا وعدہ کیا ہے،
    اللہ تعالٰی نے فرمایا:
    من عمل صالحا من ذكر أو أنثى و هو مؤمن فلنحيينه حياة طيبة(النحل: ٩٧)
    جو شخص نیک عمل کرے مرد ہو یا عورت اس حال میں کہ وہ مومن ہو
    تو ہم اسے یقینا نہایت بہتر زندگی عطا فرمائیں گے۔

    اردو ترجمانی
    حافظ عبدالرشید عمری
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں