تفسیر سورہ البقرة - فہم القرآن

ابوعکاشہ نے 'ماہِ رمضان المبارک' میں ‏مارچ 25, 2023 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    سورہ بقرہ

    سورہ بقرہ کے نام:
    البقرہ، الزہراء، السنام، الفسطاط۔

    وجہ تسمیہ:
    - البقرہ: بقرہ گائے کو کہتے ہیں، اور اس سورت کے اندر گائے کا قصہ مذکور ہے جس میں بڑی عبرت اور نصیحت ہے، اور وہ یہ کہ اللہ کی اطاعت و فرمانبرداری واجب ہے، اسکے اوامر کے سامنے بلا چوں چرا فورا جھک جانا چاہئے۔
    - الزھراء: اسکا مطلب چمک دار کے ہوتا ہے، اور یہ نام اسلئے پڑا کیونکہ یہ سورت دنیا وآخرت ہر جگہ کیلئے راہ روشن کرتی ہے۔
    - السنام: لغت میں سب سے بلند جگہ کو کہتے ہیں، جیسے کہ اونٹ کے کُہان کو سنام کہتے ہیں، اور سماج میں سب سے شریف انسان کو بھی سنام القوم کہتے ہیں، کیونکہ اس کا مقام سب سے اونچا ہوتا ہے۔
    اور سورہ بقرہ کو سنام اس لئے کہا گیا کیونکہ اسکے اندر سب سے زیادہ ربانی منہج کا ذکر آیا ہے، اسطرح یہ سورت قرآن کے لئے ایک کہان اور بلند مقام کی حیثیت رکھتی ہے۔
    - الفسطاط: لغت میں خیمے کو کہتے ہیں، جیسے کہ میدان جنگ میں سالار جنگ کا خیمہ ہوتا ہے جہاں سے جنگی فرامین اور اہم پیغامات صادر ہوتے ہیں، چنانچہ اس سورت کا نام بھی فسطاط رکھا گیا اس لئے کہ یہ بھی ایک اہم منبع ہے جہاں سے شرعی امور ومعرفت کے چشمے بہتے ہیں۔

    سورہ بقرہ کی فضیلت:
    - حَدَّثَنِي أَبُو أُمَامَةَ الْبَاهِلِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " اقْرَءُوا الْقُرْآنَ، فَإِنَّهُ يَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ شَفِيعًا لِأَصْحَابِهِ، اقْرَءُوا الزَّهْرَاوَيْنِ الْبَقَرَةَ وَسُورَةَ آلِ عِمْرَانَ فَإِنَّهُمَا تَأْتِيَانِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، كَأَنَّهُمَا غَمَامَتَانِ، أَوْ كَأَنَّهُمَا غَيَايَتَانِ، أَوْ كَأَنَّهُمَا فِرْقَانِ مِنْ طَيْرٍ صَوَافَّ تُحَاجَّانِ عَنْ أَصْحَابِهِمَا، اقْرَءُوا سُورَةَ الْبَقَرَةِ فَإِنَّ أَخْذَهَا بَرَكَةٌ، وَتَرْكَهَا حَسْرَةٌ، وَلَا تَسْتَطِيعُهَا الْبَطَلَةُ "، قَالَ مُعَاوِيَةُ: بَلَغَنِي أَنَّ الْبَطَلَةَ السَّحَرَةُ.
    ترجمہ:‏‏‏‏ سیدنا ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”قرآن پڑھو اس لئے کہ وہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کا سفارشی ہو کر آئے گا۔ اور دو سورتیں چمکتی پڑھو سورۂ البقرہ اور سورۂ ال عمران اس لئے کہ وہ میدان قیامت میں آئیں گی گویا دو بادل ہیں یا وہ سائبان یا دو ٹکڑیاں ہیں اڑتے جانور کی اور حجت کرتی ہوئی آئیں گی اپنے لوگوں کی طرف اور سورۃ بقرہ پڑھو کہ لینا اس کا برکت ہے اور چھوڑنا اس کا حسرت ہے اور جادوگر لوگ اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔“ (صحیح مسلم: ۸۰۴)۔

    آیت الکرسی کی فضیلت:
    ۱- عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ: " يَا أَبَا الْمُنْذِرِ، أَتَدْرِي أَيُّ آيَةٍ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ مَعَكَ أَعْظَمُ؟ قَالَ: قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: يَا أَبَا الْمُنْذِرِ، " أَتَدْرِي أَيُّ آيَةٍ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ مَعَكَ أَعْظَمُ؟ قَالَ: قُلْتُ: اللَّهُ لا إِلَهَ إِلا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ سورة البقرة آية 255 "، قَالَ: فَضَرَبَ فِي صَدْرِي، وَقَالَ: وَاللَّهِ لِيَهْنِكَ الْعِلْمُ أَبَا الْمُنْذِرِ.
    ترجمہ: سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوالمنذر! اللہ کی کتاب میں سے تمہارے پاس کون سی آیت سب سے بڑی ہے؟۔“ انہوں نے عرض کیا: میں نے کہا: اللہ اور اس کا رسول خوب جانتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوالمنذر! کون سی آیت اللہ کی کتاب میں سے تمہارے پاس سب سے بڑی ہے۔“ انہوں نے عرض کیا «اللَّهُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ الْحَىُّ الْقَيُّومُ» یعنی آیت الکرسی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ہاتھ مارا (یعنی شاباشی کا) میرے سینہ پر اور فرمایا: ”اے ابو المنذر! تجھے علم مبارک ہو۔“ (صحیح مسلم: ۸۱۰)۔
    ۲- عن أبي أمامة الباهلي، قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: مَن قرأَ آيةَ الكرسيِّ دبُرَ كلِّ صلاةٍ مَكْتوبةٍ، لم يمنَعهُ مِن دخولِ الجنَّةِ، إلّا الموتُ.
    ترجمہ: سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھ لیا کرے اسے جنت میں جانے سے موت کھ سوا کوئی چیز روک نہیں سکتی۔ (صحیح الترغیب والترھیب: ۱۵۹۵)۔

    سورہ بقرہ کی آخری دو آیتوں کی فضیلت:
    عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ قَرَأَ بِالْآيَتَيْنِ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ فِي لَيْلَةٍ كَفَتَاهُ".
    ترجمہ: سیدنا ابو مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے سورۃ البقرہ کی دو آخری آیتیں رات میں پڑھ لیں وہ اسے ہر آفت سے بچانے کے لئے کافی ہو جائیں گی۔ (صحیح بخاری: ۵۰۰۹)۔
    حافظ ابن حجر نے کہا کہ یہ دونوں آیتیں انس وجن کے شر سے بچنے کیلئے کافی ہوں گی، اسی طرح اجر وثواب میں قیام اللیل سے کفایت کریں گی۔

    * سورت کے آغاز و اختتام میں مطابقت:
    - سورت کے آغاز میں متقیوں کے اوصاف بیان کرتے ہوئے ایمان بالغیب کا ذکر کیا ہے ، چنانچہ ارشاد باری تعالی ہے- الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنْفِقُونَ) ترجمہ: جو لوگ غیب پر ایمان ﻻتے ہیں اور نماز کو قائم رکھتے ہیں اور ہمارے دیئے ہوئے (مال) میں سے خرچ کرتے ہیں۔ (البقرہ: ۳)۔
    - اور سورت کو اس وصف کے ساتھ ختم کیا گیا ہے، ارشاد باری تعالی ہے--آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مِنْ رَبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ كُلٌّ آمَنَ بِاللَّهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْ رُسُلِهِ وَقَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ) ترجمہ: رسول ایمان ﻻیا اس چیز پر جو اس کی طرف اللہ تعالیٰ کی جانب سے اتری اور مومن بھی ایمان ﻻئے، یہ سب اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر ایمان ﻻئے، اس کے رسولوں میں سے کسی میں ہم تفریق نہیں کرتے، انہوں نے کہہ دیا کہ ہم نے سنا اور اطاعت کی، ہم تیری بخشش طلب کرتے ہیں اے ہمارے رب! اور ہمیں تیری ہی طرف لوٹنا ہے۔ ( البقرہ: ۲۸۵)۔
    اور یہ بھی ایمان بالغیب ہی ہے۔
    - اور اسلئے بھی کہ ایمان بالغیب دین کی بنیاد ہے، اگر یہ بندے کے دل میں بیٹھ جائے تو اسے اطمینان اور سکون ہوجاتا ہے، اور وہ اپنے رب کے وعدے کی تصدیق کرتا ہے، اسکے وعید سے ڈرنے لگتا ہے، اور اسکی تقدیر پر صبر کرتا ہے یہاں تک کہ وہ ربانی بندہ بن جاتا ہے بالکل اسی جس طرح اللہ کو پسند ہے۔

    سورت کا مرکزی نکتہ:
    منہج الہی کے مطابق خلافت ارضی:
    اس سورت کے اندر اس نکتے کو بڑے ہی بہترین پیرائے اور خوبصورت اسلوب میں پیش کیا گیا ہے، اور ساتھ ہی اسکے منہج اور ہدف کو بھی واضح کر دیا گیا ہے تاکہ انسانی قلوب واذہان میں بڑی آسانی اور سلاست کے ساتھ یہ پیغام پہونچ جائے۔

    سورہ بقرہ کے موضوعات:
    -سورت کے آغاز میں لوگوں کی تین قسمیں بتائی گئی ہیں- مومنین، کافرین اور منافقین )۔ اور ہر ایک کے اوصاف کو بھی واضح کردیا گیا ہے، جیسا کہ آیت نمبر ۲ سے لیکر ۲۰ تک موجود ہے۔
    -خلافت ارضی کے تجربات:
    پہلا تجربہ:
    سورت بقرہ کے اندر خلافت ارضی کا پہلا تجربہ سیدنا آدم علیہ السلام کے واقعے کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے، اور یہ بطور تمہید ہے، اس تجربے کے ذریعے ابلیس کی قدیم دشمنی کو واضح کیا گیا ہے، اور یہ کہ یہ اپنے پورے قبیلے اور لاؤ لشکر سمیت ہمیں گمراہ کرنے اور راہ حق سے بھٹکانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاست نہیں کرتا ہے، سو ہماری اس سے ہمہ وقت سخت جنگ جاری ہے، اس جنگ میں ہم اسی وقت کامیاب ہو سکتے ہیں جب ہم کتاب اللہ کو مضبوطی سے تھام کر رکھیں گے، اللہ کے اوامر کی فرمانبرداری کریں گے اور اس کے منع کردہ امور سے دور رہیں گے، جیسا کہ آیت نمبر ۳۰ سے لیکر آیت نمبر ۳۹ تک واضح کیا گیا ہے۔
    دوسرا تجربہ:
    خلافت ارضی کا دوسرا تجربہ اس سورت نے بنی اسرائیل کے واقعات کی صورت میں پیش کیا ہے، اور یہ واضح کیا گیا ہے کہ ان پر کیسے کیسے اللہ نے انعامات کئے، اور ان کے زمانے کی دیگر قوموں پر انہیں کیسے فوقیت عطا کی، انکے اندر انبیاء بھیجے اور اپنے فضل و کرم سے انہیں خوب نوازا، مگر کیسے ان لوگوں نے کفر وعصیان اور جحود وانکار سے اسکا سامنا کیا، اس طرح امانت کبری کو انہوں نے ضائع کردیا اور اسکی ذمیداری نبھانے میں ناکام ہوگئے، جیسا کہ اسکی تفصیل آیت نمبر ۴۰ سے لیکر آیت نمبر ۱۲۳ تک پیش کی گئی ہے۔
    تیسرا تجربہ:
    اس سورت نے خلافت ارضی کا تیسرا کامیاب تجربہ ابو الانبیاء ابراہیم علیہ السلام کے واقعے کی روشنی میں پیش کیا ہے، جو کہ بہت ہی عمدہ اور بہتر ہے، آپ نے امانت کو پورا پورا ادا کردیا اور اسکی ذمیداری نبھانے میں کامیاب رہے، جیسا کہ آیت نمبر ۱۲۴ سے لیکر آیت نمبر ۱۴۱ تک واضح کیا گیا ہے۔
    اس طرح اس سورت نے تمہید کے طور پر پہلے تجربے سے آغاز کیا اور کامیاب تجربے پر اختتام کیا، تاکہ لوگوں کے اندر بیداری اور حوصلہ پیدا ہو، اور ان دونوں تجربات کے بیچ میں ایک ناکام تجربے کو پیش کیا ہے تاکہ ہم اس سے درس عبرت حاصل کریں اور اپنی غلطیوں کو سدھار لیں، (یہ اس سورت کا پہلا حصہ تھا)۔

    منہج اور دستور:
    پھر دوسرے حصہ کا آغاز ہوتا ہے جہاں امت کے لئے منہج ودستور کو واضح کیا گیا ہے تاکہ وہ اسی پر چل کر خلافت ارضی کے مہم کو پورا کریں، اور اس دستور ومنہج کو احوال امت اور انکی طبعیات اور نفسیات کے لحاظ سے مختلف مراحل میں پیش کیا گیا ہے:
    ۱- پہلا مرحلہ: پچھلی قوموں سے ممتاز ہونا اور ان پر انحصار کرنے سے نجات حاصل کرنا جیسا کہ آیات نمبر: ۱۰۴ ۱۰۶ اور ۱۴۱ میں واضح کیا گیا ہے۔
    دوسرا مرحلہ : ممتاز ہونے میں توازن اور وسطیت اختیار کرنا، جیسا کہ آیت نمبر: ۱۵۸ میں واضح کیا گیا ہے۔
    تیسرا مرحلہ: سمع وطاعت کے عملی تجربے اور آزمائش جیسا کہ آیات نمبر: ۱۴۲ اور ۱۵۰ میں واضح کیا گیا ہے۔
    چوتھا مرحلہ: منہج اور شریعت سازی کی تفصیل:
    الف:- زمین کی ساری پاکیزہ چیزوں کو حلال کرنا سوائے ان چیزوں کو جنہیں اللہ نے حرام اور مستثنی کردیا ہے، جیسا کہ آیات نمبر: ۱۷۲ اور ۱۷۳ میں واضح کیا گیا ہے۔
    ب: - جرائم کی تفصیل، جیسا کہ آیات نمبر: ۱۷۸ اور ۱۷۹ میں واضح کیا گیا ہے۔
    ج:- وصیت کی اہمیت پر تنبیہ کی گئی ہے، جیسا کہ آیات نمبر: ۱۸۰، ۱۸۱ اور ۱۸۲ میں واضح کیا گیا ہے۔
    د:- روزے کے شرعی احکامات، جیسا کہ آیات نمبر: ۱۸۳ سے ۱۸۷ میں واضح کیا گیا ہے۔
    ھ:- جہاد وقتال کے شرعی احکام، جیسا کہ آیات نمبر: ۱۹۰ سے ۱۹۵ تک اور ۲۱۶ سے ۲۱۸ تک واضح کیا گیا ہے۔
    و:- حج کے شرعی احکامات، جیسا کہ آیات نمبر: ۱۸۹ ۱۹۶ اور ۲۰۳ میں واضح کیا گیا ہے۔
    م:- خانگی نظام کے شرعی احکامات:
    - شادی، (آیت نمبر: ۲۲۱)۔
    - ايلاء، (آیت نمبر: ۲۲۶)۔
    - طلاق، (آیت نمبر: ۲۲۷ سے ۲۳۲ تک)۔
    - خلع، (آیت نمبر: ۲۲۹)۔
    - مطلقہ اور بیوہ کی عدت، (آیت نمبر: ۲۲۸ سے ۲۳۴ تک)۔
    - نان ونفقہ اور تحائف، (آیت نمبر: ۲۳۶، ۲۳۷، ۲۴۱)۔
    - رضاعت، (آیت نمبر: ۲۳۳)۔
    - حیض، (آیت نمبر: ۲۲۲ سے ۲۲۳ تک)۔

    میرے ساتھ غور کریں: میں نے سورت بتدریج بہترین پیرائے میں سمجھا ہے:
    ۱- امتیاز حاصل کرنا، جیسا تحویل قبلہ سے سمجھ میں آتا ہے۔
    ۲- امتیاز حاصل کرنے میں توازن برقرار رکھنا، جیسا کہ صفا ومروہ کو اللہ کے شعائر میں شمار کیا کیا ہے۔
    ۳- سمت ہی سب کچھ نہیں ہے، جیسا کہ اللہ تبارک و تعالی نے فرمایا ہے- نیکی یہی نہیں ہے کہ تم اپنے چہرے کو مشرق اور مغرب کی طرف پھیر لو)۔ بلکہ اصل ایشو یہ ہے کہ پورے طور پر اصلاح ہو اور پھر اسکی پوری پابندی ہو۔
    ۴- اس کامل اصلاح میں شریعت سازی اور احکام سب آجائیں گے۔

    سوال: شرعی احکامات کیوں مخلوط ہیں مرتب نہیں؟
    جواب: جرائم کی قانون سازی پھر عبادات کے احکامات جنہیں دوسرے احکامات سے منفصل کر کے بیان نہیں کیا گیا تاکہ ربانی منہج کی شمولیت وکاملیت کا احساس دلایا جائے کہ یہ دین زندگی کے تمام شعبوں کو محیط ہے۔
    دوسرا سوال: خانگی احکامات عبادت کے احکامات سے متاخر ہوکر کیوں آئے ہیں؟
    - اسلئے کہ عبادت اور تقوی کی پابندی کے ذریعے انسانی نفوس وقلوب کو تیار کرنا ضروری تھا؛ تاکہ انہیں قبول کرنے اور پھر دل سے مان کر انکی پابندی کرنے اور ان پر چلنے میں آسانی ہو۔
    - اسی لئے آپ دیکھیں گے کہ ان آیات کو تقوی، مراقبہ اور تذکیر علم باری کے ساتھ ختم کیا گیا ہے، جس کا مشاہدہ آپ ان آیات میں کر سکتے ہیں ( ۲۳۱، ۲۳۳، ۲۳۴، ۲۳۷، ۳۴۱)۔
    اس طرح ہماری شریعت میں اخلاق اور عمل دونوں ایک دوسرے کے ساتھ مربوط ہوکر آتے ہیں۔
    - پھر اس مبارک سورت کے اندر طالوت وجالوت کا قصہ بیان کیا گیا، اس کے اندر خلافت ارضی کو لیکر بنی اسرائیل کے دو گروہوں کے بارے میں بیان کیا گیا ہے، پہلا گروہ اس ذمیداری کی ادائیگی میں ناکام رہا دشمن سے ملاقات کے خوف کی وجہ سے، لڑائی کے وقت پیٹھ دکھانے اور اپنے نبی کی نافرمانی کرنے کی وجہ سے، انہوں نے کامیابی اور شکست میں ربانی ایمان کو بنیاد اور معیار نہ بنا کر صرف مادی معیاروں کو بنیاد بنایا۔
    دوسرا گروہ اپنی شجاعت، صداقت، اطاعت، توکل اور قوت ایمانی کی وجہ سے کامیاب رہا۔
    - اس واقعے سے جہاد اور قتال کی اہمیت کا پتہ چلتا ہے کہ اسے منہج ربانی کے تحفظ کی خاطر فرض کیا گیا ہے، اور یہ کہ ڈرپوک اور بزدل قسم کے لوگ اس ربانی امانت کی ذمہ داری کے اہل نہیں ہیں۔
    - اسکے بعد اس مبارک سورت نے اقتصادی مالی اصولوں کو بھی پیش کیا ہے، کہیں بعض تفصیل کے ساتھ اور سود سے بالخصوص سخت آگاہی کے ساتھ ؛ کیونکہ یہ کبیرہ گناہوں میں سے ہے، جیسا کہ مالیات پر ان آیات میں تفصیلی ذکر آیا ہے: (۱۹۵، ۲۱۵، ۲۴۵، ۲۵۴، ۲۶۱ سے ۲۸۳)۔
    فوائد اور اہم نکات:
    ۱- مومنوں کے دلوں کو مضبوط کرنا اور انکے رب کے ساتھ انکے ایمان و یقین میں اضافہ کرنا تاکہ راہ حق کی تکمیل میں مدد اور آسانی ہو، جیسا کہ درج ذیل واقعات سے پتہ چلتا ہے:
    - عزیر علیہ السلام کا واقعہ: (۲۵۹)۔
    - ابراہیم علیہ السلام اور نمرود کا واقعہ: (۲۵۸)۔
    - ابراہیم علیہ السلام اور پرندوں کے زندہ کرنے کا واقعہ: (۲۶۰)۔
    - ان لوگوں کا واقعہ جنہیں موت دیکر دوبارہ اللہ نے زندہ کیا: (۲۴۳)۔
    یہ سارے واقعات اللہ کے قدرت کاملہ پر دلالت کرتے ہیں کہ اللہ مردوں کو زندہ کرنے پر قادر ہے اور وہ اپنی کائنات اور بادشاہت میں جیسا چاہتا ہے تصرف کرتا ہے۔
    ۲- اسلام جن کسی چیز سے روکتا اور حرام کرتا ہے تو ساتھ ہی اسکا بدیل بھی پیش کرتا ہے، جیسا کہ انفاق فی سبیل اللہ، تنمیہ واضافہ اور قرض والی آیتوں کے درمیان سود والی آیات کو ذکر کیا گیا ہے۔
    ۳- سورہ بقرہ وہ واحد سورت ہے جس کے اندر اسلام کے پانچوں ارکان کا ذکر ہے: شہادتین، نماز، زکاۃ، روزہ اور حج۔
    ۴- اللہ تعالی نے قرآن کے تعلق سے سب سے پہلی صفت جو بیان کی وہ یہ کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے، یعنی یہ پورا کا پورا یقین کے قابل ہے، اسکے اندر ذرا بھی کسی شبہے کی گنجائش نہیں ہے، اور یک غیر مومنوں کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے، کیونکہ کوئی بھی مصنف اپنی کتاب کے آغاز ہی میں اس طرح چیلنج کرنے کی جراءت نہیں کرسکتا، اور بعد میں بھی صحابہ اور دیگر سلف نے یہ قرآن پاک کے اندر غلطی نکالنے کا چیلنج کیا مگر کسی نے ہمت نہیں کی، اور شک کرنے والے اب تک کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔
    ۵- اللہ تعالی نے اپنے پرہیز گار بندوں کی سب سے پہلی صفت یہ بیان کی ہے کہ وہ غیب پر ایمان لاتے ہیں، اور اسی سورت کے اندر آخری صفت یہ بیان کی ہے کہ مومنین تمام غیبیات پر ایمان لاتے ہیں، جیسا کہ ارشاد باری تعالی ہے-آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مِنْ رَبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ كُلٌّ آمَنَ بِاللَّهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْ رُسُلِهِ وَقَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ) ترجمہ: رسول ایمان ﻻیا اس چیز پر جو اس کی طرف اللہ تعالیٰ کی جانب سے اتری اور مومن بھی ایمان ﻻئے، یہ سب اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر ایمان ﻻئے، اس کے رسولوں میں سے کسی میں ہم تفریق نہیں کرتے، انہوں نے کہہ دیا کہ ہم نے سنا اور اطاعت کی، ہم تیری بخشش طلب کرتے ہیں اے ہمارے رب! اور ہمیں تیری ہی طرف لوٹنا ہے۔ ( البقرہ: ۲۸۵)۔
    چنانچہ اللہ کے نزدیک سب سے اہم اعتقاد ہے، اور یہ قلبی عمل ہے، اور اللہ تعالی اپنے بندوں کے دل اور نیت ہی کو دیکھتا ہے، دعاء ہیکہ اللہ رب العالمین ہمارے دلوں اور نیتوں کی اصلاح فرمائے اور ہمیں پاک اور سالم دل عطا کرے۔
    ۶- اللہ نے انسان کو علم کے ذریعے فضیلت دی ہے:
    - ارشاد باری تعالی ہے- وَعَلَّمَ آدَمَ الْأَسْمَاءَ كُلَّهَا ثُمَّ عَرَضَهُمْ عَلَى الْمَلَائِكَةِ فَقَالَ أَنْبِئُونِي بِأَسْمَاءِ هَؤُلَاءِ إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ) ترجمہ: اور اللہ تعالیٰ نے آدم کو تمام نام سکھا کر ان چیزوں کو فرشتوں کے سامنے پیش کیا اور فرمایا، اگر تم سچے ہو تو ان چیزوں کے نام بتاؤ۔ (البقرہ: ۳۱)۔
    مزید ارشاد باری تعالی ہے: (خَلَقَ الْإِنْسَانَ[3] عَلَّمَهُ الْبَيَانَ) ترجمہ: اسی نے انسان کو پیدا کیا [3] اور اسے بولنا سکھایا۔ (الرحمن: ۴)۔
    مزید ارشاد باری تعالی ہے- وَإِذْ قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تَذْبَحُوا بَقَرَةً قَالُوا أَتَتَّخِذُنَا هُزُوًا قَالَ أَعُوذُ بِاللَّهِ أَنْ أَكُونَ مِنَ الْجَاهِلِينَ) ترجمہ: اور (حضرت) موسیٰ﴿علیہ السلام﴾ نے جب اپنی قوم سے کہا کہ اللہ تعالیٰ تمہیں ایک گائے ذبح کرنے کا حکم دیتا ہے تو انہوں نے کہا ہم سے مذاق کیوں کرتے ہیں؟ آپ نے جواب دیا کہ میں ایسا جاہل ہونے سے اللہ تعالیٰ کی پناه پکڑتا ہوں۔ (البقرہ : ۶۷)۔
    اور سب سے بہتر علم وہی ہے جو اللہ کی طرف سے ہو، کیونکہ وہی اس کائنات کا خالق ہے اور اسی کو ساری چیزوں کا علم ہے۔
    ۷- بندے کی توبہ اللہ کی طرف سے دو توبہ سے عبارت ہے:
    - توفیق والہام کا توبہ: جیسا کہ ارشاد باری تعالی ہے :فَتَلَقَّى آدَمُ مِنْ رَبِّهِ كَلِمَاتٍ) ترجمہ: پھر آدم نے اپنے پروردگار سے کچھ کلمات سیکھے (اور معافی مانگی)۔(البقرہ: ۳۷)۔
    - قبولیت توبہ: جیسا کہ ارشاد باری تعالی ہے: فَتَابَ عَلَيْهِ إِنَّهُ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ) ترجمہ: تو اس نے ان کا قصور معاف کر دیا بے شک وہ معاف کرنے والا (اور) صاحبِ رحم ہے. (البقرہ: ۳۷)۔
    اس طرح قرآن میں بہت مل جائے گا، یہ اللہ کی اسکے بندوں پر رحمت کی وسعت ہے، اور وہ اپنے بندوں پر بہت زیادہ رحم کرنے والا ہے۔
    ۸- بسا اوقات آپ کسی انسان کے ایسے موقف کا سامنا کرتے ہیں جسے آپ کی عقل تصدیق نہیں کرتی کہ ایسا کام ایک حیوان بھی نہیں کرسکتا چہ جائے کہ یہ کام ایک انسان کرے!!
    پھر بھی ایسے موقع پر زیادہ تعجب کی بات نہیں ہے! کیونکہ کچھ انسان ایسے بھی ہیں جن کے دل پتھروں سے بھی زیادہ سخت ہیں، جیسا کہ ارشاد باری تعالی ہے :ثُمَّ قَسَتْ قُلُوبُكُمْ مِنْ بَعْدِ ذَلِكَ فَهِيَ كَالْحِجَارَةِ أَوْ أَشَدُّ قَسْوَةً) ترجمہ: پھر اس کے بعد تمھارے دل سخت ہوگئے تو وہ پتھروں جیسے ہیں، یا سختی میں (ان سے بھی) بڑھ کر ہیں۔(البقرہ: ۷۴)۔
    ۹- ارشاد باری تعالی ہے وَقُلْنَا يَا آدَمُ اسْكُنْ أَنْتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ) ترجمہ: اور ہم نے کہہ دیا کہ اے آدم! تم اور تمہاری بیوی جنت میں رہو۔ (البقرہ: ۳۵)۔
    مزید ارشاد باری تعالی ہے: وَيَا آدَمُ اسْكُنْ أَنْتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ) ترجمہ: اور ہم نے حکم دیا کہ اے آدم! تم اور تمہاری بیوی جنت میں رہو۔(الاعراف: ۱۹)
    ان آیتوں میں دوسرے کسی لفظ کا استعمال نہ کرکے(اسکن) کا لفظ استعمال کیا گیا ہے یہ بتانے کیلئے کہ جنت میں انہیں ہمیشہ نہیں رہنا ہے، کچھ مدت کے بعد زمین پر چلے جانا ہے، کیونکہ انہیں حقیقت میں پہلے خلافت ارضی کیلئے پیدا کیا گیا ہے۔
    ۱۰- ارشاد باری تعالی ہے: وَلَمَّا جَاءَهُمْ رَسُولٌ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ مُصَدِّقٌ لِمَا مَعَهُمْ نَبَذَ فَرِيقٌ مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ كِتَابَ اللَّهِ وَرَاءَ ظُهُورِهِمْ كَأَنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ[101] وَاتَّبَعُوا مَا تَتْلُو الشَّيَاطِينُ عَلَى مُلْكِ سُلَيْمَانَ) ترجمہ: جب کبھی ان کے پاس اللہ کا کوئی رسول ان کی کتاب کی تصدیق کرنے واﻻ آیا، ان اہل کتاب کے ایک فرقہ نے اللہ کی کتاب کو اس طرح پیٹھ پیچھے ڈال دیا، گویا جانتے ہی نہ تھے [101]۔ اور اس چیز کے پیچھے لگ گئے جسے شیاطین (حضرت) سلیمان کی حکومت میں پڑھتے تھے۔ (البقرہ: ۱۰۲)۔
    ابن سعدی رحمہ اللہ نے کہا:
    - جو اللہ کی عبادت چھوڑ دیتا ہے وہ بتوں کی پرستش کرنے لگتا ہے۔
    - جو اللہ کی اطاعت کی جگہوں پر مال خرچ نہیں کرتا وہ شیطان کی اطاعت کی جگہوں پر خرچ کرتا ہے۔
    - جو رب العالمین کے سامنے نہیں جھکتا وہ اسکے بندوں کے سامنے جھکتا ہے۔
    - جو حق کو ترک کردیتا ہے وہ باطل میں مبتلا ہو جاتا ہے۔
    - یہی معاملہ یہود کا ہے کہ جب انہوں نے کتاب اللہ کو پس پشت ڈال دیا تو اسی کتاب کی پیروی کر لی جسے شیاطین پڑھتے تھے۔ یہ فطری سنت اور ربانی حکمت ہے۔
    ۱۱- ارشاد باری تعالی ہے:يَا أَيُّهَا النَّاسُ اعْبُدُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ وَالَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ) ترجمہ: اے لوگو! اپنے اس رب کی عبادت کرو جس نے تمہیں اور تم سے پہلے کے لوگوں کو پیدا کیا، یہی تمہارا بچاؤ ہے۔ (البقرہ: ۲۱)۔
    اس آیت کے اندر عبادت الہی کی دعوت کو دو طریقے سے پیش کیا گیا ہے:
    پہلا طریقہ: انکی پیدائش اور زمین وآسمان کی پیدائش اور بارش کا ذکر کرکے براہین ودلائل پیش کئے گئے ہیں۔
    دوسرا طریقہ: اللہ کے حقوق اور اسکی نعمتوں کی حسین منظر کشی:
    - چنانچہ پہلے یہ بیان کیا کہ وہ انکا اور انکے باپ دادا کا رب اور خالق ہے، اور خالق ورب ہی عبادت کا مستحق ہے، پھر ان پر کی گئی اپنی نعمتوں کا ذکر کیا، اس لئے منعم حقیقی ہی عبادت اور شکریہ کے لائق ہے۔
    - آیات کے اندر(جعل لکم) اور(رزقا لکم) جیسے جمع کے صیغے کے استعمال سے پتہ چلتا ہے کہ اللہ تعالی اپنے بندوں سے بیحد محبت کرتا ہے۔
    ۱۲- اس آیت (۲۱) سے سب سے عظیم مقصد توحید باری تعالی کا امر ہے۔ (ابن جزی)۔

    بشکریہ /اجمل منظور مدنی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں