تفسیر سورہ آل عمران - فہم القرآن

ابوعکاشہ نے 'ماہِ رمضان المبارک' میں ‏مارچ 29, 2023 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    تفسیر سورہ آل عمران

    سورت کے نام:
    آل عمران، الزھراء۔

    وجہ تسمیہ:
    - آل عمران: اسلئے کہ یہ مبارک گھرانہ ثابت قدمی، صلاح وتقوی اور خدمت دین آئیڈیل اور نمایاں رہا ہے۔
    الزھراء: اسلئے کہ سورہ بقرہ کے ساتھ یہ بھی منہج حق پر چلنے والوں کیلئے ایک روشن راہ ہے۔

    اس سورت کی فضیلت:
    - عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" اسْمُ اللَّهِ الْأَعْظَمُ فِي هَاتَيْنِ الْآيَتَيْنِ وَإِلَهُكُمْ إِلَهٌ وَاحِدٌ لا إِلَهَ إِلا هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ سورة البقرة آية 163، وَفَاتِحَةِ سُورَةِ آلِ عِمْرَانَ الم {1} اللَّهُ لا إِلَهَ إِلا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ {2} سورة آل عمران آية 1-2".
    ترجمہ: سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کا اسم اعظم (عظیم نام) ان دونوں آیتوں «وإلهكم إله واحد لا إله إلا هو الرحمن الرحيم» اور سورۃ آل عمران کی ابتدائی آیت «الله لا إله إلا هو الحي القيوم» میں ہے“۔ (سنن ابی داود: ۱۴۹۶)۔
    - حَدَّثَنِي أَبُو أُمَامَةَ الْبَاهِلِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " اقْرَءُوا الْقُرْآنَ، فَإِنَّهُ يَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ شَفِيعًا لِأَصْحَابِهِ، اقْرَءُوا الزَّهْرَاوَيْنِ الْبَقَرَةَ وَسُورَةَ آلِ عِمْرَانَ فَإِنَّهُمَا تَأْتِيَانِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، كَأَنَّهُمَا غَمَامَتَانِ، أَوْ كَأَنَّهُمَا غَيَايَتَانِ، أَوْ كَأَنَّهُمَا فِرْقَانِ مِنْ طَيْرٍ صَوَافَّ تُحَاجَّانِ عَنْ أَصْحَابِهِمَا، اقْرَءُوا سُورَةَ الْبَقَرَةِ فَإِنَّ أَخْذَهَا بَرَكَةٌ، وَتَرْكَهَا حَسْرَةٌ، وَلَا تَسْتَطِيعُهَا الْبَطَلَةُ "، قَالَ مُعَاوِيَةُ: بَلَغَنِي أَنَّ الْبَطَلَةَ السَّحَرَةُ.
    ترجمہ:‏‏‏‏ سیدنا ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”قرآن پڑھو اس لئے کہ وہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کا سفارشی ہو کر آئے گا۔ اور دو سورتیں چمکتی پڑھو سورۂ البقرہ اور سورۂ ال عمران اس لئے کہ وہ میدان قیامت میں آئیں گی گویا دو بادل ہیں یا وہ سائبان یا دو ٹکڑیاں ہیں اڑتے جانور کی اور حجت کرتی ہوئی آئیں گی اپنے لوگوں کی طرف اور سورۃ بقرہ پڑھو کہ لینا اس کا برکت ہے اور چھوڑنا اس کا حسرت ہے اور جادوگر لوگ اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔“ (صحیح مسلم: ۸۰۴)۔

    اس سورت کی آخری دس آیتوں کی فضیلت:
    -عطا کہتے ہیں: میں اور عبید بن عمیر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئے، عبداللہ بن عمیر نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی تعجب انگیز عمل، جو آپ نے دیکھا ہو، بیان کریں۔ وہ رونے لگ گئیں اور کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک رات کو کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”عائشہ! مجھے اپنے رب کی عبادت کرنے دو۔“ میں نے کہا: بخدا! میں آپ کی قربت کو پسند کرتی ہوں، لیکن وہ چیز بھی پسند ہے جو آپ کو خوش کرے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے، وضو کیا اور پھر نماز شروع کر دی آپ مسلسل روتے رہے یہاں تک کہ آپ کی گود بھیگ گئی، پھر روئے اور روتے رہے حتی کہ زمین تر ہو گئی۔ اتنے میں سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نماز فجر کی اطلاع دینے کے لیے آئے، جب انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو روتا پایا تو کہا: اے اللہ کے رسول! آپ اتنا کیوں رو رہے ہیں، حالانکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے اگلے پچھلے گناہ معاف کر دیے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار بندہ نہ بن جاؤں، آج مجھ پر چند آیات نازل ہوئیں، اس آدمی کے لیے ہلاکت ہے جس نے ان کو پڑھا لیکن غور و فکر نہ کیا، آیات یہ ہیں: «إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ . . .» ‏‏‏‏ (۳-آل عمران:۱۹۰)۔“ (سلسلہ صحیحہ: ۶۸)۔
    - اس لئے ہر مسلمان کو چاہئے کہ وہ ان آیات کو پڑھ کر ان پر غور و فکر کرے، اور انکی تفصیل کی جانکاری کیلئے اقوال علماء سے آگاہی حاصل کرے۔

    سورت کے آغاز و اختتام میں مطابقت:
    - اس سورت کو دینی امور پر ثابت قدمی کی دعاء آغاز کیا گیا ہے، چنانچہ ارشاد باری تعالی ہے: (رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ) ترجمہ: اے ہمارے رب! ہمیں ہدایت دینے کے بعد ہمارے دل ٹیڑھے نہ کردے اور ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما، یقیناً تو ہی بہت بڑی عطا دینے واﻻ ہے۔ (آل عمران:۸)۔
    - اسی طرح اس سورت کو دینی امور پر ثابت قدم رہنے کا حکم دیکر ختم بھی کیا گیا ہے، ارشاد باری تعالی ہے- يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اصْبِرُوا وَصَابِرُوا وَرَابِطُوا وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ)ترجمہ: اے ایمان والو! تم ﺛابت قدم رہو اور ایک دوسرے کو تھامے رکھو اور جہاد کے لئے تیار رہو اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو تاکہ تم مراد کو پہنچو۔ (آل عمران:۲۰۰)۔
    - اور اس لئے کہ دعاء دین پر ثابت قدم رہنے کیلئے بہت ہی اہم وسیلہ ہے، اور اللہ نے ہمیں اس کا حکم بھی دیا ہے۔

    سورت کا مرکزی نکتہ:
    دین پر ثابت قدم رہنا۔

    سورت کے موضوعات:
    یہ مبارک سورت دو قسموں میں منقسم ہے:
    پہلی قسم آیت نمبر ۱ سے لیکر آیت نمبر ۱۲۰ تک جن کے اندر یہ واضح کیا گیا ہے کہ خارجی افکار و نظریات کا سامنا اور مقابلہ کرتے وقت ہم کس طرح ثابت قدمی کا ثبوت دیں، اسے ہم اس مناقشے اور مباحثے سے سمجھ سکتے ہیں جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور نجران کے نصاری کے درمیان پیش آیا تھا۔
    دوسری قسم آیت نمبر ۱۲۱ سے لیکر آیت نمبر ۲۰۰ تک جن کے اندر یہ واضح کیا گیا ہے کہ ہمیں داخلی پیمانے پر پیش آنے والے بحران کے وقت کیسے ثابت قدم رہنا ہے، اسے ہم غزوہ احد میں پیش آنے والے بحران اور اس سے درپیش نتائج سے سمجھ سکتے ہیں۔
    پہلی قسم:
    نجران کے نصاری نے آکر مسجد نبوی میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے گفتگو کی، مسلمانوں اور نصاری کے درمیان یہ پہلی نوعیت کی آپسی گفتگو تھی، اور بحث درج ذیل چند نکات پر مشتمل تھا:
    ۱- بحث مناقشے سے قبل مسلمانوں کے عقیدے کو تقویت دینا، جسے ہم آیات نمبر ۱۸، ۱۹، ۲۰، ۸۳، ۸۵ میں دیکھ سکتے ہیں۔
    ۲- معاہدے اور اتفاق کے پوائنٹ کی تلاش، جسے آپ آیات نمبر ۶۴ اور ۸۴ میں دیکھ سکتے ہیں۔
    ۳- دلائل وبراہین پیش کرنا، جسے آپ آیات نمبر ۵۹، ۶۵، ۶۶، ۶۷، ۶۰ اور ۸۰ میں دیکھ سکتے ہیں۔
    ۴- اہل کتاب کو تکذیب سے آگاہ کرنا، جسے آپ آیات نمبر ۲۵، ۶۱، ۷۰ اور ۷۱ میں دیکھ سکتے ہیں۔
    ۵- بحث و مناقشے میں عدل، توازن اور انصاف کو لازم پکڑنا:
    الف:- آیات: (۷۵، ۱۱۳): انکے یہاں جو اخلاق کریمہ تھے انکی تعریف کی گئی۔
    ب:- آیات: (۳۳، ۴۲)، اہل کتاب کے انبیاء اور سیدہ مریم علیہا السلام کی تعریف کی گئی۔
    ۶- اہل کتاب کے فاسد عقائد کو واضح کرکے انکی آندھی تقلید کرنے سے آگاہ کیا گیا ہے۔
    ۷- اس طرح پہلی قسم کا اختتام ہوجاتا ہے ثابت قدمی کی نصیحت کے ساتھ۔
    دوسری قسم:
    غزوہ احد سے مسلمان کمزوری اور منکسر المزاجی کے ساتھ واپس آئے، کیونکہ بعض لوگوں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حکم عدولی کردی تھی جو وقتی شکست کا سبب تھی، چنانچہ درج ذیل آیتوں نے اس اہم معاملے کا ربانی طریقوں سے علاج کیا:
    ۱- اللہ کے فضل و کرم کی یاد دہانی کرکے: (۱۲۲، ۱۲۳، ۱۲۵)۔
    ۲- اللہ کی طرف رجوع اور انابت کا حکم دیکر: (۱۳۳، ۱۳۵)۔
    ۳- غمخواری کا اظہار کرکے اور روحانی طاقت کو بڑھا کر: (۱۳۹، ۱۴۰، ۱۴۲)۔
    ۴- اللہ کی طرف سے ہلکی ملامت بھی کی گئی ہے: (۱۴۳، ۱۴۴، ۱۵۳، ۱۵۴، ۱۵۹)۔
    ۵- شکست کے اسباب کی وضاحت کی گئی جن میں سے چند درج ذیل ہیں:
    - آپسی اختلاف: (۱۵۲)۔
    - گناہ: ( ۱۵۵)۔
    - شخصیات سے عقیدت: (۱۴۴)۔
    پہلی اور دوسری دونوں قسموں کے درمیان کیا تعلق ہے اور عام عوامل Common factors ہیں:
    ۱- شخصیات سے وابستہ نہ ہوکر اہداف، مقاصد اور منہج پر معاملے کو مرکوز رکھنا:
    پہلی قسم میں یہ بتایا گیا کہ اللہ تعالی نے جب عیسی علیہ السلام کو آسمان پر اٹھا لیا تو نصاری فتنے میں مبتلا ہوکر گمراہ ہوگئے۔
    دوسری قسم کے اندر بتایا گیا کہ جب غزوہ احد میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی موت کی خبر مشہور کردی گئی تو قریب تھا کہ بعض لوگ فتنے میں مبتلا ہو جائیں۔
    ۲- اتباع وپیروی کی اہمیت اور وجوب:
    پہلی قسم کے اندر آیت نمبر ۵۲ میں۔
    دوسری قسم کے اندر آیت نمبر ۱۴۶ اور ۱۵۳ میں۔

    ثابت قدمی کے اسباب و وسائل کا خلاصہ جنہیں سورت کے اندر پیش کیا گیا ہے:
    ۱- کتاب و سنت کو مضبوطی سے تھامے رکھنا:
    ارشاد باری تعالی ہے-وَكَيْفَ تَكْفُرُونَ وَأَنْتُمْ تُتْلَى عَلَيْكُمْ آيَاتُ اللَّهِ وَفِيكُمْ رَسُولُهُ وَمَنْ يَعْتَصِمْ بِاللَّهِ فَقَدْ هُدِيَ إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ) ترجمہ: اے ایمان والو! اگر تم اہل کتاب کی کسی جماعت کی باتیں مانو گے تو وه تمہیں تمہارے ایمان ﻻنے کے بعد مرتد کافر بنا دیں گے۔ (آل عمران: ۱۰۱)۔
    ۲- اللہ کا تقوی : ارشاد باری تعالی ہے- يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ) ترجمہ: اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ سے اتنا ڈرو جتنا اس سے ڈرنا چاہئیے اور دیکھو مرتے دم تک مسلمان ہی رہنا۔ (آل عمران: ۱۰۲)۔
    ۳- اللہ کو مضبوطی سے تھامے رکھنا اور جماعت کو لازم پکڑنا: ارشاد باری تعالی ہے- وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا وَكُنْتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِنَ النَّارِ فَأَنْقَذَكُمْ مِنْهَا كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ) ترجمہ: اللہ تعالیٰ کی رسی کو سب مل کر مضبوط تھام لو اور پھوٹ نہ ڈالو، اور اللہ تعالیٰ کی اس وقت کی نعمت کو یاد کرو جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے، تو اس نے تمہارے دلوں میں الفت ڈال دی، پس تم اس کی مہربانی سے بھائی بھائی ہوگئے، اور تم آگ کے گڑھے کے کنارے پہنچ چکے تھے تو اس نے تمہیں بچا لیا۔ اللہ تعالیٰ اسی طرح تمہارے لئے اپنی نشانیاں بیان کرتا ہے تاکہ تم ہدایت پاؤ (آل عمران: ۱۰۳)۔
    ۴- امر بالمعروف ونہی عن المنکر کا فریضہ انجام دینا: ارشاد باری تعالی ہے-وَلْتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ) ترجمہ: تم میں سے ایک جماعت ایسی ہونی چاہئے جو بھلائی کی طرف بلائے اور نیک کاموں کا حکم کرے اور برے کاموں سے روکے، اور یہی لوگ فلاح ونجات پانے والے ہیں۔(آل عمران: ۱۰۴)۔
    ۵- دین میں اختلاف سے دور رہنا: ارشاد باری تعالی ہے- وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ تَفَرَّقُوا وَاخْتَلَفُوا مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَهُمُ الْبَيِّنَاتُ وَأُولَئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ) ترجمہ: تم ان لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جنہوں نے اپنے پاس روشن دلیلیں آ جانے کے بعد بھی تفرقہ ڈاﻻ، اور اختلاف کیا، انہیں لوگوں کے لئے بڑا عذاب ہے۔ (آل عمران: ۱۰۵)۔

    فوائد اور اہم نکات:
    ۱- ارشاد باری تعالی ہے- يَا مَرْيَمُ اقْنُتِي لِرَبِّكِ وَاسْجُدِي وَارْكَعِي مَعَ الرَّاكِعِينَ) ترجمہ: اے مریم! تو اپنے رب کی اطاعت کر اور سجده کر اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کر (آل عمران:۴۳)۔
    الف:- جس قدر اللہ کا فضل وکرم بڑھتا جائے اور اس میں نعمتوں میں اضافہ ہو اسی قدر بندے کو بھی عبادت اور نیکی میں اضافہ کرنا چاہئے۔
    ب:- آیت کریمہ کے اندر عورت کی سجدہ کیلئے مفرد کا صیغہ استعمال کیا گیا ہے جس سے پتہ چلا کہ اسے گھر میں تنہا ہو کر عبادت کرنی چاہیے۔
    اور رکوع کیلئے جمع کا صیغہ استعمال کیا گیا ہے، اور چونکہ سجدہ رکوع کے مقابلے زیادہ افضل ہے جیسا کہ حدیث کے اندر وارد ہوا ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ بندہ سب سے زیادہ قریب اپنے رب سے سجدے کی حالت میں ہوتا ہے، اسی طرح عورت کی نماز اس کے گھر میں یا اسکے خاص مصلے میں جماعت سے بہتر ہے۔
    اور سنت مطہرہ کے اندر اس معنی کی تائید آئی ہے جیسا کہ اس حدیث کے اندر وارد ہوا ہے: ( ابو حمید ساعدی کی بیوی سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ تمہارے گھر میں تمہارا نماز پڑھنا مسجد میں نماز پڑھنے سے افضل ہے)۔ (صحیح ابن حبان: ۲۲۱۷)۔
    ۲- ارشاد باری تعالی ہے- لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ وَمَا تُنْفِقُوا مِنْ شَيْءٍ فَإِنَّ اللَّهَ بِهِ عَلِيمٌ) ترجمہ- مومنو!) جب تک تم ان چیزوں میں سے جو تمھیں عزیز ہیں (راہِ خدا میں) صرف نہ کرو گے کبھی نیکی حاصل نہ کر سکو گے اور جو چیز تم صرف کرو گے خدا اس کو جانتا ہے (آل عمران:۹۲)۔
    ابن عثیمین رحمہ اللہ نے کہا کہ ایک انسان کیلئے ضروری ہیکہ وہ اس آیت پر غور کرے خواہ ایک ہی بار، چنانچہ اگر اسکی دولت میں سے کوئی چیز اسے زیادہ پسند ہو تو اسے صدقہ کردے، ممکن ہے یہ نیکی وہ حاصل کرلے۔
    ۳- اس سورت کے اندر اللہ تعالی نے ثابت قدمی کیلئے بطور نمونہ دو عورتوں کا ذکر کیا ہے:
    ایک عمران علیہ السلام کی بیوی کا کہ کس طرح خدمت دین کیلئے انکی نیت سچی تھی، اور دوسرے مریم بنت عمران کا کہ جن کے لڑکے کو اللہ نے اولو العزم رسولوں میں بنا دیا، اور اس سورت کا نام بھی اسی مبارک گھرانے آل عمران پر رکھا گیا۔
    ۴- ارشاد باری تعالی ہے- زُيِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّهَوَاتِ مِنَ النِّسَاءِ وَالْبَنِينَ وَالْقَنَاطِيرِ الْمُقَنْطَرَةِ مِنَ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ وَالْخَيْلِ الْمُسَوَّمَةِ وَالْأَنْعَامِ وَالْحَرْثِ ذَلِكَ مَتَاعُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَاللَّهُ عِنْدَهُ حُسْنُ الْمَآبِ) ترجمہ: مرغوب چیزوں کی محبت لوگوں کے لئے مزین کر دی گئی ہے، جیسے عورتیں اور بیٹے اور سونے اور چاندی کے جمع کئے ہوئے خزانے اور نشاندار گھوڑے اور چوپائے اور کھیتی، یہ دنیا کی زندگی کا سامان ہے اور لوٹنے کا اچھا ٹھکانا تو اللہ تعالیٰ ہی کے پاس ہے۔ (آل عمران: ۱۴)۔
    اس آیت میں مزین کرنے والے سے مراد کون ہے؟
    کہا گیا کہ اس سے مراد اللہ کی ذات ہے۔
    کہا گیا کہ اس سے مراد شیطان ہے۔
    اور دونوں کے اندر کوئی تعارض نہیں ہے، اللہ کے مزین کرنے سے مراد ان زینت بخش چیزوں کا پیدا کرنا اور انہیں قابل انتفاع کرنا ہے، اور شیطان کے مزین کرنے سے مراد وسوسہ اور دھوکہ دینا ہے۔ (ابن جُزَی)

    بشکریہ : اجمل منظور مدنی
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں