تفسیر سورہ المائدہ - فہم القرآن

ابوعکاشہ نے 'ماہِ رمضان المبارک' میں ‏اپریل 1, 2023 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    تفسیر سورہ المائدہ - فہم القرآن

    اس مبارک سورت کے نام:
    المائدہ، العقود، الاخیار۔

    وجہ تسمیہ:
    المائدہ: عیسی علیہ السلام کے حواریوں نے جب آسمان سے مائدہ یعنی دسترخوان کے نزول کو طلب کیا تو اللہ نے انکے مطالبہ کو پورا کردیا، اور ان سے عہد لیا اور یہ دھمکی دی کہ اگر کوئی اس عید کو توڑے گا تو اسے سخت عذاب سے دوچار ہونا پڑے گا، اس طرح یہ مائدہ یعنی دسترخوان اس واقعے اور عہد کیلئے نشانی بن گیا۔
    العقود: اسکا نام عہد و پیمان رکھا گیا ہے کیونکہ شروع ہی میں عہد و پیمان کے پورا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
    الاخیار: از سورت کے اندر عہد و پیمان کے پورا کرنے پر ابھارا گیا ہے اور یہ اخیار یعنی نیک لوگوں کی پہچان ہے۔

    سورت کی فضیلت:
    -سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (من أخذ السبع الأول من القرآن فهو حبر)" ترجمہ: جس نے قرآن مجید کی پہلی سات سورتیں سیکھ لیں وہ عالم ہے۔“ (سلسلہ صحیحہ: ۲۳۰۵)۔

    سات سورتوں سے مراد بقرہ، آل عمران، النساء، المائدہ، الانعام، الاعراف اور التوبہ ہیں۔

    سورت کے آغاز و اختتام میں مطابقت:
    - سورت کے آغاز میں عہد و پیمان کے پورا کرنے کا حکم دیا گیا ہے، ارشاد باری تعالی ہے - يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَوْفُوا بِالْعُقُودِ أُحِلَّتْ لَكُمْ بَهِيمَةُ الْأَنْعَامِ إِلَّا مَا يُتْلَى عَلَيْكُمْ غَيْرَ مُحِلِّي الصَّيْدِ وَأَنْتُمْ حُرُمٌ إِنَّ اللَّهَ يَحْكُمُ مَا يُرِيدُ) ترجمہ: اے ایمان والو! عہد و پیماں پورے کرو، تمہارے لئے مویشی چوپائے حلال کئے گئے ہیں بجز ان کے جن کے نام پڑھ کر سنا دیئے جائیں گے مگر حالت احرام میں شکار کو حلال جاننے والے نہ بننا، یقیناً اللہ جو چاہے حکم کرتا ہے۔ (المائدہ: ۱)۔
    - اور اس سورت کا اختتام اس عہد و پیمان پر کیا گیا ہے جسے سیدنا عیسی علیہ السلام نے اپنی قوم سے کہا تھا مگر انہوں نے اسے ترک کردیا اور ضائع کردیا، جیسا کہ ارشاد باری تعالی ہے - مَا قُلْتُ لَهُمْ إِلَّا مَا أَمَرْتَنِي بِهِ أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ رَبِّي وَرَبَّكُمْ وَكُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَا دُمْتُ فِيهِمْ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ أَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ وَأَنْتَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ) ترجمہ: میں نے تو ان سے اور کچھ نہیں کہا مگر صرف وہی جو تو نے مجھ سے کہنے کو فرمایا تھا کہ تم اللہ کی بندگی اختیار کرو جو میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے۔ میں ان پر گواه رہا جب تک ان میں رہا۔ پھر جب تو نے مجھ کو اٹھا لیا تو، تو ہی ان پر مطلع رہا۔ اور تو ہر چیز کی پوری خبر رکھتا ہے۔ (المائدہ: ۱۱۷)۔
    - اور یہ اس لئے کہ عہد و پیمان کا پورا کرنا سچے مومنین کی صفات میں سے ہے۔

    سورت کا مرکزی نکتہ:
    عہد و پیمان کا پورا کرنا۔

    سورت کے موضوعات:
    اس مبارک سورت کو بعض اہل علم حلال وحرام کی سورت کہتے ہیں، اور جن موضوعات پر یہ سورت مشتمل ہے وہ درج ذیل ہیں:
    ۱- کھانا پینا اور شکار کرنا نیز ذبیحہ کرنا، جیسا کہ آپ ان آیات میں دیکھ سکتے ہیں: (۱، ۳، ۴، ۸۷، ۸۸، ۹۶)۔
    ۲- خانگی اور ازدواجی زندگی، اسکے لئے آیت نمبر ۵ دیکھیں۔
    ۳- قسم اور کفارے، اسکے لئے آیت نمبر ۸۹ دیکھیں۔
    ۴- عبادات، جیسا کہ آپ ان آیات میں دیکھ سکتے ہیں۶، ۸۵، ۹۴، ۹۵)۔
    ۵- فیصلے اور گواہیاں، جیسا کہ آپ ان آیات میں دیکھ سکتے ہیں۸، ۳۳، ۳۴، ۳۸، ۴۲، ۵۰، ۱۰۶، ۱۰۷، ۱۰۸)۔
    ۶- مسلمانوں کا غیر مسلموں سے تعلقات استوار کرنا جیسے کہ اہل کتاب، جیسا کہ آپ ان آیات میں دیکھ سکتے ہیں۵، ۵۱، ۵۷)۔
    ۷- اس سورت کی امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں شریعت کے پانچوں مقاصد کو اکٹھا کر دیا گیا ہے، تاکہ یہ واضح ہوجائے کہ اللہ کی شریعت ہی دنیا وآخرت میں انسانی مصلحت کا ضامن ہے جسکی تفصیل کچھ اس طرح ہے:
    - دین کا تحفظ، گرچہ اسکے لئے قتال ہی کیوں نہ کرنا پڑے، اسکے لئے دیکھیں آیت نمبر ۵۴۔
    - جان کا تحفظ، اسکے لئے دیکھیں آیت نمبر ۳۲۔
    - عقل کا تحفظ، اسکے لئے دیکھیں آیت نمبر ۹۰۔ کیونکہ تحریم خمر سے مراد عقل کا تحفظ ہے۔
    - عزت و آبرو کا تحفظ، اسکے لئے دیکھیں آیت نمبر ۵۔ اسی لئے شادی سے قبل جمدی تعلقات کو حرام کیا گیا ہے ۔
    - مال کا تحفظ، اسکے لئے دیکھیں آیت نمبر ۳۸۔ حدود قصاص کو اسی لئے نافذ کیا جاتا ہے تاکہ لوگوں کے جان ومال کی حفاظت ہو۔

    فوائد اور اہم نکات:
    ۱- قرآن میں یہ پہلی سورت ہے جس کے اندر مومنوں کو خطاب کرکے پکارا گیا ہے، فرمایا(يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَوْفُوا بِالْعُقُودِ)۔
    اس طرح کا خطاب اس سورت میں ۱۶/ آیا ہے جن کی پورے میں کل ۸۸/ بار آیا ہے، اسلئے کہ اس سورت میں اہم احکامات کی بھرمار ہے جنہیں مومنوں کیلئے مشروع کیا گیا ہے۔
    ۲- سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا کہ جب (يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ) سنو تو اسکے لئے کان لگا دو؛ کیونکہ اس میں یا تو کسی خیر کا حکم دیا گیا ہوگا یا کسی شر سے روکا گیا ہوگا۔
    ۳- چونکہ کھانا انسانی ضروریات میں شامل ہے؛ اسی لئے اللہ تعالی نے سب سے پہلے عہد و پیمان میں کھانے کے حلال وحرام کو واضح کیا ہے، ایسی صورت میں ضروری ہے کہ ہم دوسری چیزوں کے اندر بھی حلال وحرام کا لحاظ رکھیں۔
    ۴- اس سورت میں بلکہ تمام سورتوں میں سب سے اہم نکتہ یہ ہے کہ فیصلہ اور شریعت سازی اللہ کے ہاتھ میں ہے، یہ کسی انسان کے اختیار میں ہے، اسکا مقام خواہ کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو وہ اللہ کے کسی فیصلے کی مخالفت نہیں کرسکتا۔
    ۵- سورہ بقرہ سے لیکر سورہ مائدہ تک جب ہم غور کرتے ہیں تو پاتے ہیں کہ دوسرے ادیان کو مخاطب کرتے وقت تدریج کا خیال کیا گیا ہے:
    - چنانچہ سورہ بقرہ کے اندر اہل کتاب کی غلطیوں کو واضح کیا گیا ہے ساتھ ہی ان سے ممتاز رہنے کی دعوت دی گئی ہے۔
    - سورہ آل عمران کے اندر اہل کتاب سے مناقشہ کیا گیا ہے مگر شفقت کے ساتھ اور کسی عام مشترک نکتے پر پہونچنے کی کوشش بھی کی گئی ہے۔
    - سورہ نساء کے اندر اہل کتاب کے غلط پر نقد کیا گیا ہے اور انکے عقیدے سے اختلاف کیا گیا ہے۔
    - سورہ مائدہ کے اندر اظہار حق کی خاطر سخت سامنا کیا گیا ہے، ارشاد باری تعالی ہےلَقَدْ كَفَرَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ... ) ترجمہ: بلاشبہ یقینا ان لوگوں نے کفر کیا جنھوں نے کہا بے شک اللہ مسیح ابن مریم ہی ہے۔ (المائدہ: ۷۲)۔
    - ابن عقیل نے کہا کہ خواہ دل کتنا ہی سخت کیوں ہو مگر اللہ کے کسی عہد کو توڑنے سے باز رہو کیوں کہ اللہ تبارک و تعالی نے فرمایا ہےفَبِمَا نَقْضِهِمْ مِيثَاقَهُمْ لَعَنَّاهُمْ وَجَعَلْنَا قُلُوبَهُمْ قَاسِيَةً) ترجمہ: تو ان لوگوں کے عہد توڑ دینے کے سبب ہم نے ان پر لعنت کی اور ان کے دلوں کو سخت کر دیا۔ (المائدہ ۱۳)۔
    ۷- ارشاد باری تعالی ہےفَبَعَثَ اللَّهُ غُرَابًا يَبْحَثُ فِي الْأَرْضِ لِيُرِيَهُ كَيْفَ يُوَارِي سَوْءَةَ أَخِيهِ قَالَ يَا وَيْلَتَا أَعَجَزْتُ أَنْ أَكُونَ مِثْلَ هَذَا الْغُرَابِ فَأُوَارِيَ سَوْءَةَ أَخِي فَأَصْبَحَ مِنَ النَّادِمِينَ) ترجمہ: اب خدا نے ایک کوّا بھیجا جو زمین کریدنے لگا تاکہ اسے دکھائے کہ اپنے بھائی کی لاش کو کیونکر چھپائے کہنے لگا اے ہے مجھ سے اتنا بھی نہ ہو سکا کہ اس کوے کے برابر ہوتا کہ اپنے بھائی کی لاش چھپا دیتا پھر وہ پشیمان ہوا (المائدة:۳۱)۔
    - کوے کے بھیجنے میں اللہ کی حکمت پر غور کریں، غراب کے لفظ سے غربت اور اجنبیت کا احساس ہوتا ہے کہ قاتل اپنے بھائی کا اجنبی بن چکا تھا، اور یہ غربت اللہ کی رحمت سے تھی، ساتھ ہی اہل و عیال سے بھی تھی۔
    - دیگر علماء نے کہا کہ کوا بھی ان پانچ فواسق میں سے ہے جنہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حرم اور غیر حرم ہر جگہ مارنے کا حکم دیا ہے، اور آدم علیہ السلام کے بیٹے کا قتل بہت بڑا فسق ہے اس لئے مناسب یہی تھا کہ اس کام کیلئے انہی فواسق میں سے ہی کسی کو بھیجا جائے۔

    بشکریہ : اجمل منظور مدنی
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں