تفسیر سورہ انفال- فہم القرآن

ابوعکاشہ نے 'ماہِ رمضان المبارک' میں ‏اپریل 13, 2023 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    تفسیر سورہ انفال- فہم القرآن

    سورت کے نام:
    الانفال، بدر، القتال، الفرقان۔

    وجہ تسمیہ:
    الانفال: یہ نفل کی جمع ہے جس کا معنی مال غنیمت ہے، یہاں مراد وہ مال غنیمت ہے جسے مسلمانوں نے غزوہ بدر میں حاصل کیا تھا، اسکے اندر اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ جو اللہ کیلئے کچھ پیش کرے گا وہ ضرور کامیاب ہوگا، اسکی محنت دنیا اور آخرت ہر جگہ رائیگاں نہیں ہوگی، بشرطیکہ اس نے وہ کام اخلاص کے ساتھ کیا ہو۔
    بدر: اسلئے یہ سورت غزوہ بدر الکبری کے تعلق سے تفصیلی گفتگو کرتی ہے۔
    القتال: اسکا نام قتال اس لئے پڑا کیونکہ یہ سورت اسلام میں واقع سب سے پہلے قتال پر گفتگو کر رہی ہے۔
    الفرقان: اسلئے کہ اللہ نے غزوہ بدر کے دن کو یوم الفرقان کہا ہے۔

    سورت کی فضیلت:
    یہ سورت سب سے اہم غزوے پر گفتگو کررہی ہے، کیونکہ جو لوگ اس غزوے میں شریک ہوئے تھے وہ امت مسلمہ کے سب سے افضل لوگ ہیں، خواہ وہ انسانوں میں سے ہوں یا فرشتوں میں سے۔
    - قال النبي صلى الله عليه وسلم: وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ اللَّهَ أَنْ يَكُونَ قَدِ اطَّلَعَ عَلَى أَهْلِ بَدْرٍ، فَقَالَ: اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ فَقَدْ غَفَرْتُ لَكُمْ".
    ترجمہ: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اور تمہیں معلوم نہیں، اللہ تعالیٰ مجاہدین بدر کے احوال (موت تک کے) پہلے ہی سے جانتا تھا، اور وہ خود ہی فرما چکا ہے کہ تم جو چاہو کرو میں تمہیں معاف کر چکا ہوں۔“ سفیان بن عیینہ نے کہا کہ حدیث کی یہ سند بھی کتنی عمدہ ہے۔ (صحیح بخاری: ۳۰۰۷)۔
    - عَنْ مُعَاذِ بْنِ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ الزُّرَقِيِّ، عَنْ أَبِيهِ وَكَانَ أَبُوهُ مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ، قَالَ: جَاءَ جِبْرِيلُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: مَا تَعُدُّونَ أَهْلَ بَدْرٍ فِيكُمْ؟ قَالَ:" مِنْ أَفْضَلِ الْمُسْلِمِينَ" أَوْ كَلِمَةً نَحْوَهَا، قَالَ: وَكَذَلِكَ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنَ الْمَلَائِكَةِ".
    ترجمہ: رفاعہ بن رافع الزرقی، جو بدر کی لڑائی میں شریک ہونے والوں میں سے تھے، سے روایت ہے کہ جبرائیل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے اور آپ سے انہوں نے پوچھا کہ بدر کی لڑائی میں شریک ہونے والوں کا آپ کے یہاں درجہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمانوں میں سب سے افضل یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح کا کوئی کلمہ ارشاد فرمایا۔ جبرائیل علیہ السلام نے کہا کہ جو فرشتے بدر کی لڑائی میں شریک ہوئے تھے ان کا بھی درجہ یہی ہے۔ (صحیح بخاری: ۳۹۹۲)۔

    سورت کے آغاز و اختتام میں مطابقت:
    - سورت نے آغاز میں غزوہ بدر میں حاصل ہونے والے مال غنیمت پر گفتگو کی گئی ہے، ارشاد باری تعالی ہے
    يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْأَنْفَالِ قُلِ الْأَنْفَالُ لِلَّهِ وَالرَّسُولِ فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَصْلِحُوا ذَاتَ بَيْنِكُمْ وَأَطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ) ترجمہ: یہ لوگ آپ سے غنیمتوں کا حکم دریافت کرتے ہیں، آپ فرما دیجئے! کہ یہ غنیمتیں اللہ کی ہیں اور رسول کی ہیں، سو تم اللہ سے ڈرو اور اپنے باہمی تعلقات کی اصلاح کرو اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اگر تم ایمان والے ہو۔ (الانفال: ۱)۔
    - سورت کے اختتام پر قیدیوں کے حصول پر گفتگو کی گئی ہے اور یہ بھی مال غنیمت کا ایک حصہ ہیں، ارشاد باری تعالی ہے
    يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِمَنْ فِي أَيْدِيكُمْ مِنَ الْأَسْرَى إِنْ يَعْلَمِ اللَّهُ فِي قُلُوبِكُمْ خَيْرًا يُؤْتِكُمْ خَيْرًا مِمَّا أُخِذَ مِنْكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ) ترجمہ: اے نبی! اپنے ہاتھ تلے کے قیدیوں سے کہہ دو کہ اگر اللہ تعالیٰ تمہارے دلوں میں نیک نیتی دیکھے گا تو جو کچھ تم سے لیا گیا ہے اس سے بہتر تمہیں دے گا اور پھر گناه بھی معاف فرمائے گا اور اللہ بخشنے واﻻ مہربان ہے ہی۔ (الانفال:۷۰)۔
    - اس سورت کا آغاز قتال سے ہوا۔
    - اور قتال ہی پر اس کا اختتام ہوا۔
    کیونکہ یہ سورت جہاد اور اسکے احکام ہی پر گفتگو کرتی ہے۔

    سورت کا مرکزی نکتہ:
    کامیابی کے اصول خواہ وہ مادی ہوں یا ایمانی ۔

    سورت کے موضوعات:
    ۱- معرکہ سے بھاگنے اور دشمنوں سے ملاقات کے وقت پیٹھ دکھانے پر وعید، جسے آپ آیت نمبر ۱۵ میں دیکھ سکتے ہیں۔
    ۲- اللہ اور اسکے رسول کی اطاعت کا حکم، جسے آپ آیت نمبر ۲۰ میں دیکھ سکتے ہیں۔
    ۳- اس امر کی وضاحت کہ اللہ اور اس کے رسول کے بات ماننے ہی میں سعادت اور قلبی حیات ہے، جسے آپ آیت نمبر ۲۴ میں دیکھ سکتے ہیں۔
    ۴- امت کے راز افشاء کرنے کی وعید؛ کیونکہ یہ اللہ اور اسکے رسول کے ساتھ خیانت ہے، جسے آپ آیت نمبر ۲۷ میں دیکھ سکتے ہیں۔
    ۵- تقوی کے پھل کی وضاحت، جسے آپ آیت نمبر ۲۹ میں دیکھ سکتے ہیں۔
    ۶- کامیابی کے اسباب کا بیان، جسے آپ آیات نمبر ۴۵، ۴۶، ۴۷ میں دیکھ سکتے ہیں۔

    فوائد اور اہم نکات:
    ۱- وحدت امت اور تالیف قلب کو خریدا نہیں جا سکتا، خواہ پوری دنیا خرچ کر دی جائے، کیونکہ یہ اللہ کیطرف سے ایک نعمت اور فضل ہے، جسے آپ آیت نمبر ۶۳ میں دیکھ سکتے ہیں۔
    ۲- جب اللہ تعالی نے کفار کے مکر کو بیان کیا تو فرمایا
    وَيَمْكُرُونَ وَيَمْكُرُ اللَّهُ وَاللَّهُ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ) ترجمہ: اور وه تو اپنی تدبیریں کر رہے تھے اور اللہ اپنی تدبیر کر رہا تھا اور سب سے زیاده مستحکم تدبیر واﻻ اللہ ہے (الأنفال:۳۰)۔ اسلئے کہ مکر بری صفت نہیں ہے، جیسا کہ بعض لوگ گمان کرتے ہیں، بلکہ یہ دشمن کے خلاف چال چلنے کو کہتے ہیں۔
    اور جب اللہ نے کفار کی خیانت کا ذکر کیا تو فرمایا
    وَإِنْ يُرِيدُوا خِيَانَتَكَ فَقَدْ خَانُوا اللَّهَ مِنْ قَبْلُ فَأَمْكَنَ مِنْهُمْ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ) ترجمہ: اور اگر وه تجھ سے خیانت کا خیال کریں گے تو یہ تو اس سے پہلے خود اللہ کی خیانت کر چکے ہیں آخر اس نے انہیں گرفتار کرا دیا، اور اللہ علم وحکمت واﻻ ہے (الأنفال:۷۱)۔
    اسلئے کہ خیانت مذموم صفت ہے، یہ اللہ کیلئے لائق نہیں ہے، اسی لئے یہاں پر یہ نہیں کہا کہ اللہ نے انکے ساتھ بھی خیانت کی ہے۔
    ۳- سورت کی ابتداء مال غنیمت کے تعلق سے صحابہ کے سوال سے ہوا ہے، اور چونکہ مال غنیمت کا تعلق دنیا سے ہے اسی لئے اس کے تعلق سے اختلاف کرنے پر اللہ نے ان کی ملامت کی ہے، اور اپنے تقوی کی طرف رہنمائی کی ہے، اور یہ حکم دیا ہے کہ دنیا کی خاطر آپس میں اختلاف نہ کرو۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں