تفسیر سورہ یونس - فہم القرآن

ابوعکاشہ نے 'ماہِ رمضان المبارک' میں ‏اپریل 15, 2023 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    تفسیر سورہ یونس - فہم القرآن

    سورت کے نام:
    یونس۔
    ((((((«فَلَوْلَا كَانَتْ قَرْ‌يَةٌ آمَنَتْ فَنَفَعَهَا إِيمَانُهَا إِلَّا قَوْمَ يُونُسَ لَمَّا آمَنُوا كَشَفْنَا عَنْهُمْ عَذَابَ الْخِزْيِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَمَتَّعْنَاهُمْ إِلَىٰ حِينٍ» [10-يونس:98] ‏‏‏‏ ” کسی بستی کے ایمان نے انہیں (‏‏‏‏عذاب آ چکنے کے بعد) نفع نہیں دیا سوائے قوم یونس کے وہ جب ایمان لائے تو ہم نے ان پر سے عذاب ہٹا لیے اور انہیں ایک معیاد معین تک بہرہ مند کیا “۔)))))
    وجہ تسمیہ:
    یونس علیہ السلام کی قوم ہی وہ تنہا قوم ہے جس کے سارے افراد نے ایمان لایا تھا، اور اپنے نبی کی اتباع کی تھی، چنانچہ انکی فضیلت کے طور پر اس سورت کا نام انہیں پر رکھا گیا ہے۔

    سورت کی فضیلت:
    -سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (من أخذ السبع الأول من القرآن فهو حبر)" ترجمہ: جس نے قرآن مجید کی پہلی سات سورتیں سیکھ لیں وہ عالم ہے۔“ (سلسلہ صحیحہ: ۲۳۰۵)۔
    بعض سلف نے سورہ یونس کو سبع طوال میں شمار کیا ہے۔
    اس طرح سات سورتوں سے مراد بقرہ، آل عمران، النساء، المائدہ، الانعام، الاعراف اور یونس ہوں گی۔

    سورت کے آغاز و اختتام میں مطابقت:
    - سورت کے آغاز میں وحی اور ربانی حکمت پر گفتگو ہوئی ہے، ارشاد باری تعالی ہے
    الر تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْحَكِيمِ) ترجمہ: الرٰ۔ یہ پرحکمت کتاب کی آیتیں ہیں۔ (یونس: ۱)۔
    - اسی طرح سے سورت کا اختتام بھی وحی کی اتباع اور ربانی حکمت کی اتباع کرنے پر ہوا ہے، ارشاد باری تعالی ہے
    وَاتَّبِعْ مَا يُوحَى إِلَيْكَ وَاصْبِرْ حَتَّى يَحْكُمَ اللَّهُ وَهُوَ خَيْرُ الْحَاكِمِينَ) ترجمہ: اور آپ اس کی اتباع کرتے رہیے جو کچھ آپ کے پاس وحی بھیجی جاتی ہے اور صبر کیجئے یہاں تک کہ اللہ فیصلہ کردے اور وه سب فیصلہ کرنے والوں میں اچھا ہے۔ (یونس: ۱۰۹)۔
    - اس لیے کہ وحی الہی کی اتباع ہی میں حکمت پوشیدہ ہے اور یہی بنیاد اور مطلوب ہے۔

    سورت کا مرکزی نکتہ:
    اللہ حکمت والے کے فیصلے اور اسکی تقدیر پر ایمان لانا، جو کہ ایمان کا ایک رکن ہے۔

    سورت کے موضوعات:
    ۱- مظاہر فطرت اور کائنات کے مناظر کو پیش کرنا جس سے انسانی فطرت الوہیت کی حقیقت سمجھ سکے۔
    ۲- ان واقعات اور تجربات کو پیش کرنا جن میں انسان جیتا ہے اور اپنی آنکھوں سے ان کا مشاہدہ کرتا ہے پھر بھی ان سے غافل رہتا ہے، اسکے کیلئے دیکھیں یہ آیات: (۱۲، ۲۱، ۲۳، ۳۱)۔
    ۳- پچھلی امتوں میں سے جنہوں نے تکذیب کی انکی ہلاکت کی منظر کشی کرنا اور ان لوگوں کو اسی طرح کے عذاب کی دھمکی جو انکی طرح تکذیب کریں، اسکے کیلئے دیکھیں یہ آیات: (۱۳، ۱۴، ۷۱، ۷۴، ۹۰، ۹۱)۔
    خلاصہ یہ ہے کہ یہ سورت انسانوں کی ایک بڑی جماعت کی پریشانیوں کا علاج کرتی ہے، اور انکے بہت سارے سوالات کا جواب دیتی ہے، اور ساتھ ہی ایمان باللہ، آخرت، اسماء و صفات اور ثواب وعقاب سے متعلق بہت سارے شکوک و شبہات کو ختم کرتی ہے، اور ایسا کائنات میں غور و فکر کے ذریعے، اللہ کی حکمت اور اسکے حسن تدبیر میں غور و فکر کے ذریعے، تاکہ وہ ایک نتیجے پر پہنچیں اور اس حقیقت پر کہ اللہ حکمت والا ہے، اسکی کوئی چیز بے مقصد نہیں ہے، اس کے سارے اوامر ونواہی حکمت پر مبنی ہیں، وہ احکم الحاکمین ہے۔

    فوائد اور اہم نکات:
    ۱- ارشاد باری تعالی ہے: (يَا أَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَتْكُمْ مَوْعِظَةٌ مِنْ رَبِّكُمْ وَشِفَاءٌ لِمَا فِي الصُّدُورِ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِينَ) ترجمہ: اے لوگو! تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک ایسی چیز آئی ہے جو نصیحت ہے اور دلوں میں جو روگ ہیں ان کے لیے شفا ہے اور رہنمائی کرنے والی ہے اور رحمت ہے ایمان والوں کے لیے (يونس:۵۷)۔
    اور اللہ تعالی نے شہد کے بارے میں فرمایا
    فِيهِ شِفَاءٌ لِلنَّاسِ) ترجمہ: اور جس میں لوگوں کے لیے شفا ہے۔ (النحل: ۶۹)۔
    - اس طرح قرآن دلوں کیلئے شفا ہے اور شہد بدن کیلئے۔
    - غور کریں کہ اللہ نے قرآن کے بارے میں خبر دی ہے کہ وہ فی نفسہ شفا ہے جبکہ شہد کے بارے میں خبر دی ہے کہ اس میں شفا ہے۔
    ابن القیم رحمہ اللہ نے کہا کہ جسے چیز بذات خود شفا کہا گیا ہو وہ زیادہ بلیغ ہے اس چیز کے مقابلے میں جس کے اندر شفا رکھ دیا گیا ہو۔ (تفسیر ابن القیم )۔
    ۲- ارشاد باری تعالی ہے
    فَإِنْ كُنْتَ فِي شَكٍّ مِمَّا أَنْزَلْنَا إِلَيْكَ فَاسْأَلِ الَّذِينَ يَقْرَءُونَ الْكِتَابَ مِنْ قَبْلِكَ لَقَدْ جَاءَكَ الْحَقُّ مِنْ رَبِّكَ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِينَ) ترجمہ: پھر اگر آپ اس کی طرف سے شک میں ہوں جس کو ہم نے آپ کے پاس بھیجا ہے تو آپ ان لوگوں سے پوچھ دیکھیے جو آپ سے پہلی کتابوں کو پڑھتے ہیں۔ بیشک آپ کے پاس آپ کے رب کی طرف سے سچی کتاب آئی ہے۔ آپ ہرگز شک کرنے والوں میں سے نہ ہوں (يونس:۹۴)۔
    آیت کے اندر اس بات کی تنبیہ ہے کہ اگر کسی کو دین کے امور میں شک ہو تو اسے چاہیئے کہ وہ اہل علم کی طرف رجوع کرے۔
    ۳- ارشاد باری تعالی ہے
    لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا الْحُسْنَى وَزِيَادَةٌ وَلَا يَرْهَقُ وُجُوهَهُمْ قَتَرٌ وَلَا ذِلَّةٌ أُولَئِكَ أَصْحَابُ الْجَنَّةِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ) ترجمہ: جن لوگوں نے نیکی کی ہے ان کے واسطے خوبی ہے اور مزید برآں بھی اور ان کے چہروں پر نہ سیاہی چھائے گی اور نہ ذلت، یہ لوگ جنت میں رہنے والے ہیں وه اس میں ہمیشہ رہیں گے۔ (یونس: ۲۶)۔
    یہاں زیادہ سے مراد دیدار الہی ہے، جیسا کہ صحیح مسلم کے اندر وارد ہوا ہے:
    عَنْ صُهَيْبٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِذَا دَخَلَ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ، قَالَ: يَقُولُ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: تُرِيدُونَ شَيْئًا أَزِيدُكُمْ؟ فَيَقُولُونَ: أَلَمْ تُبَيِّضْ وُجُوهَنَا، أَلَمْ تُدْخِلْنَا الْجَنَّةَ، وَتُنَجِّنَا مِنَ النَّارِ؟ قَالَ: فَيَكْشِفُ الْحِجَابَ، فَمَا أُعْطُوا شَيْئًا أَحَبَّ إِلَيْهِمْ مِنَ النَّظَرِ إِلَى رَبِّهِمْ عَزَّ وَجَلَّ "، ثُمَّ تَلَا هَذِهِ الآيَةَ لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا الْحُسْنَى وَزِيَادَةٌ سورة يونس آية 26.
    ترجمہ:‏‏‏‏ سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب جنتی، جنت میں جا چکیں گے اس وقت اللہ تعالیٰ فرما دے گا تم اور کچھ زیادہ چاہتے ہو؟ وہ کہیں گے: کیا تو نے ہمارے منہ سفید نہ کئے ہم کو جنت نہ دی جہنم سے نہ بچایا (اب اور کیا چاہیئے) پھر پردہ اٹھ جائے گا۔ اس وقت جنتیوں کو کوئی چیز اس سے بھلی معلوم نہ ہو گی یعنی اپنے پروردگار کی طرف دیکھنے سے۔“ پھر آپ نے یہ آیت پڑھی: «لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا الْحُسْنَى وَزِيَادَةٌ» ”یعنی نیکوں کے واسطے نیکی ہے اور زیادہ۔“ (زیادہ سے مراد دیدار الہٰی ہے جو سب نعمتوں سے بڑھ کر لذت دے گا)۔ ( صحیح مسلم: ۱۸۱)۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں