گورنر کے سامنے اس کا بیٹا کوڑے کھاتا ہے!!

منہج سلف نے 'تاریخ اسلام / اسلامی واقعات' میں ‏اگست 4, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    گورنر کے سامنے اس کا بیٹا کوڑے کھاتا ہے!!


    حضرت عمرو بن عاص رض، امیر المومنین عمر بن خطاب رض کے عہد خلافت میں مصر کے حاکم تھے- مصر کا ایک آدمی حضرت عمر بن حطاب رض کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی:

    " یا امیر المومنین! انا عائد بک من الظلم"
    (اے امیر المومنین! میں ظلم سے آپ کی پناہ لینے آیا ہوں-)

    حضرت عمر رض نے فرمایا:

    " عذت معاذا"
    (تم نے ایسے آدمی کی پناہ حاصل کی جو تمہیں پناہ دے سکتا ہے)

    مصری بولا: میں نے حضرت عمرو بن عاص رض کے بیٹے کے ساتھ دوڑ میں مقابلہ کیا، میں اس سے آگے بڑھ گیا تو تو وہ مجھے کوڑے مارنے لگا اور کہنے لگا:

    " انا ابن الاکرمین"
    ( میں شریف خاندان کا بیٹا ہوں-)

    یہ شکوہ سن کر حضرت عمر رض نے مصر کے حاکم حصرت عمرو بن عاص رض کو خط لکھا کہ وہ اپنے بیٹے کے ساتھ تشریف لائيں-
    عمرو بن عاص رض اپنے بیٹے کے ساتھ امیر المومنین کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انھوں نے پوچھا:

    " این المصری؟"
    (مصری کدھر ہے)؟

    وہ سامنے آیا تو کہا:

    " خذ السّوط فاضرب"
    (یہ کوڑا لے اور مار)-

    امیرا لمومنین کا حکم ملتے ہی مصری عمرو بن عاص رض کے بیٹے پر کوڑا برسانے لگا اور امیر المومنین کہتے جارہے تھے:

    " اضرب ابن الاکرمین "
    (شریف خاندان کے بیٹے کو مارو!)

    حضرت انس رض کہتے ہیں: مصری نے عمرو بن عاص رض کے بیٹے کو کوڑے لگائے اور اللہ کی قسم! بہت مارا، اور ہم اس کی پٹائی چاہتے بھی تھے- لیکن مصری برابر مارے جارہا تھا، حتی کہ ہماری خواھش ہوئی کہ اب اس کی پٹائی بند ہوجائے-
    پھر حضرت عمر بن حطاب رض نے مصری سے فرمایا:

    " ضع علی صلعۃ عمرو"
    ( کوڑا عمرو بن عاص کی چند یا " گنجے سر" پر بھی لگاؤ-)

    مصری نے عرص کی: اے امیر المومنین! ان کے بیٹے نے میری پٹائی کی ہے اور میں نے اس سے قصاص لے لیا-
    پھر امیر المومنین عمر بن خطاب رض عمرو بن عاص رض کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا:

    " مذ کم تعبّدتّم النّاس وقد ولدتھم امّاتھم احرارا"
    ( تم نے لوگوں کو کب سے غلام بنا رکھا ہے جب کہ ان کی ماؤں نے انھیں آزاد جنا ہے؟)

    عمرو بن عاص رض نے عرض کی:

    " یا امیر المومنین! لم اعلم ولم یاتنی"
    ( اے امیر المومنین! مجھے اس معاملے کی کچھ بھی خبر نہیں اور نہ یہ میرے پاس شکایت لے کر آیا تھا-)

    حیاۃ الصحابہ- از محمد یوسف کاندھلوی: 2/338

    اقتباس: سنہرے فیصلے
    از: عبد المالک مجاہد
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    جزاک اللہ خیرا۔
    کاش اس طرح عدل وانصاف آج بھی زندہ ہوتا ۔
     
  3. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    جزاک اللہ خیرا ۔
    یہ تو ہمارے سلف صالحین۔۔
    لیکن آج مشرف نواز طبقہ انصاف تو دور کی بات کافروں کی گود میں بیٹھ کر مسلمانوں کو کافروں کے حوالے کررہا ہے۔ ان اللہ لا یھدی القوم الظالمین
     
  4. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    اسلام علیکم و رحمۃ وبرکۃ
    جزاک اللہ بھائی۔۔واقعہ پڑھ کر ایمان تازہ ہو گیا،،اللہ ہمارے حکمرانوں کو بھی ایسا کر دے اور انہیں ہدایت نصیب فرمائے۔۔آمین یا رب العالمین
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں